Ubuntu 7.04 میں پاک نوری نستعلیق کے کچھ نمونہ جات

دوست

محفلین
چلو ایک بار پھر پوچھے لیتے ہیں۔ جناب اس میں‌ اور پاک نستعلیق میں‌ بنیادی فرق کیا ہے؟
(میں‌ اصل میں‌کافی ڈھیٹ‌واقع ہوا ہوں:)grin:
 
بنیادی فرق یہ کہ پاک نوری نستعلیق ترسیمہ جات پر مشتمل ہے جبکہ پاک نستعلیق حروف کے ٹکڑوں پر مشتمل ہے۔
پاک نستعلیق cursive کی وجہ سے نہ فوٹو شاپ اور نہ اوپن آفس میں صحیح نظر آتا ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

لگیچرز یعنی ترسیموں پر مبنی ہونے کے باعث فونٹ فائل کا سائز کافی بڑا ہوگا۔ میرا اندازہ ہے کہ یہ دس میگابائٹ سے بڑی فائل ہوگی۔ لیکن ظہور نے جو پی ڈی ایف بنائی تھی اس کا سائز زیادہ بڑا نہیں ہے۔ اس کی سمجھ نہیں آئی کہ یہ کیسے کیا گیا ہے۔ فونٹ فائل بڑی ہونے کے باعث اسے ڈائل اپ پر ڈاؤنلوڈ کرنے میں دقت ضرور آئے گی لیکن ایک مرتبہ یہ سسٹم پر انسٹال ہو جائے تو اوپن ٹائپ کی سپیڈ پر نوری نستعلیق کے استعمال کا مزا آجائے گا۔ پھر اوپن پیڈ میں ٹائپنگ کرتے ہوئے آپ کو لگے گا کہ آپ انپیج میں ٹائپ کر رہے ہیں۔ :)

والسلام
 
شاکرالقادری

لائبریرین
کیا یہ بتایا جا سکتا ہے کہ
پاک نوری نستعلیق میں ترسیموں کی تعداد اتنی ہے ہوگی جتنی ان پیج ان پیج کے نوری نستعلیق میں ہے یا یہ تعداد کم کی گئی ہے

اور اگر یہ تعداد اتنی ہے تو ترسیموں کی بنیاد پر نئے نئے فونٹس کی تخلیق کے امکانات کم نہیں ہو جائیں گے؟؟؟
 
تقریبا ترسیمے مکمل ہیں پھر بھی شاید کچھ رہ گئے ہوں۔
 
arifkarim

معطل
تقریبا ترسیمے مکمل ہیں پھر بھی شاید کچھ رہ گئے ہوں۔

PDMS Jauhar
Professional quality ligature based Nastaliq for Microsoft Office
Features more then 1700 ligatures for creating true Nastaliq script.

PDMS والوں نے تو یہ کام 1700 لینگچرز میں کردیا! آپ کے پاک نوری نستعلیق میں 16000 لینگچرز کیوں؟ :)
 
arifkarim

معطل
نبیل بھائی نہ صرف یہ لینکس میں کام کر رہا ہے بلکہ اڈوب (مشرق وسطیٰ ایپلیکیشن(ز میں بھی کام کر رہا ہے
اصل میں یہ لیگیچر بیسڈ ہے اس لئے ہر جگہ کام کر رہا ہے اس میں کوئی خاص پیچیدگی نہیں ہے۔
ٍفوٹو شاپ میں
CEUIT_Photoshop.jpg

کیا یہ فانٹ یونیکوڈ based بھی ہے؟ اگر ایسا ممکن ہے تو پھر ایم۔ ایس ورڈ 2007 میں اردو لغت کے ساتھ لکھنے کا مزہ دو بالا ہوجائے گا!:grin:
 
شاکرالقادری

لائبریرین
میرا سوال یہ ہے کہ16000 ترسیموں سے پاک نوری نستعلیق تو تیار ہو گیا۔۔۔۔۔
کیونکہ اس کے لیے ترسیموں کا پکا پکایا حلوہ "ان پیج کے نوری نستعلیق کے ترسیموں" کی شکل میں موجود تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔
اب نئے نئے اسلوب کے ساتھ نستعلیق فونٹ تیار کیے جانے کے امکانات کس حد تک ہونگے کیا ہر نئےفونٹ کے لیے سولہ سولہ ہزار ترسیمے کتابت کروائے جائیں گے

یا کوئی آسان صورت بھی ہے
 
علی امام من است
و من غلام علی۔
 
شاکر بھائی
حلوہ تو مجھے پسند ہے کیونکہ بھگوڑا مولوی ہوں۔
البتہ حلوہ بنانا نہیں آتا۔
گستاخی کے لئے معافی۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
شاکر بھائی
حلوہ تو مجھے پسند ہے کیونکہ بھگوڑا مولوی ہوں۔
البتہ حلوہ بنانا نہیں آتا۔
گستاخی کے لئے معافی۔

:):):)

ٹائپو گرافی میں مہارت کے ساتھ ساتھ آپ کو سرکاری قسم کے لمبے چوڑے بیانات جاری کرنے اور اصلی سوال کو گول کر جانے میں بھی مہارت ہے:grin:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ھزار ج۔۔۔۔ان گرامی فدا بہ نام علی
 
میرا سوال یہ ہے کہ16000 ترسیموں سے پاک نوری نستعلیق تو تیار ہو گیا۔۔۔۔۔
کیونکہ اس کے لیے ترسیموں کا پکا پکایا حلوہ "ان پیج کے نوری نستعلیق کے ترسیموں" کی شکل میں موجود تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔
اب نئے نئے اسلوب کے ساتھ نستعلیق فونٹ تیار کیے جانے کے امکانات کس حد تک ہونگے کیا ہر نئےفونٹ کے لیے سولہ سولہ ہزار ترسیمے کتابت کروائے جائیں گے

یا کوئی آسان صورت بھی ہے
تو شب آفریدی
من چراغ آفریدم "اقبال"

او کمپوتر ساخت
من فانت ساختم۔

برادر بزرگوار
سلام اللہ تعالیٰ علیکم و سعد کم اللہ فی الدارین و صباح لکم
رات واقعی جواب کو گول کیا تھا وجہ یہ تھی کہ میں ڈائل اپ کنیکشن استعمال کر رہا تھا اور اسپیڈ 28 تھی اس لئے بس ایسے ہی لکھ دیا۔
اصل میں ہم پاک نستعلیق کو نئے سرے سے بنانے کا سوچ رہے ہیں۔
نئے اسلوب کے لئے آپ کو 16000 ترسیمے نہیں لکھنے پڑیں گے حقیقت یہ ہے کہ انپیج کا نعم البدل نہیں تھا میرا مطلب خوبصورتی کے حوالے سے
حقیقت چھپ نہیں سکتی بناوت کے اصولوں سے
خوشبو کبھی آنہیں سکتی کاغذ کے پھولوں سے۔

اور مزے کی بات یہ ہے کہ سر محسن نے جناب پراجیکٹ ڈائریکٹر کو تجویز دی ہے کہ فانٹ بنانے کا ٹیوٹر بنایا جائے اور اس کو عام کیا جائے تاکہ دوسرے لوگ بھی اس میں مہارت حاصل کریں دیکھیں کب ای ٹیچنگ والے مہربان ہوتے ہیں۔ مجھے تو کم امید لگتی ہے۔
خیر آخر میں یہ کار خیر مجھے ہی کرنا پڑے گا۔
 
دوست

محفلین
بہرحال دونوں‌کوششیں اچھی ہیں۔ فی الحال تو نوری نستعلیق سے گزارہ کریں گے۔ امید ہے اب رکاوٹیں ویسی نہیں رہیں گی جو پہلی بار تھیں۔ ساتھ رینڈرنگ انجن کو بھی دھیان میں رکھیں۔ امید ہے کام بن جائے گا۔
 
arifkarim

معطل
آپ اس سوال کو بھی گول کرگئے:

PDMS Jauhar
Professional quality ligature based Nastaliq for Microsoft Office
Features more then 1700 ligatures for creating true Nastaliq script.

PDMS والوں نے تو یہ کام 1700 لینگچرز میں کردیا! آپ کے پاک نوری نستعلیق میں 16000 لینگچرز کیوں؟
 
دوست

محفلین
جوہر نستعلیق نیا ہے نوری نستعلیق تو بہت پرانا ہے۔ اور پاک نستعلیق میں میرا خیال ہے بس یونیکوڈ کا اضافہ ہی کیا گیاہے ترسیمے وہی ہیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
عارف، آپ شاید نوری نستعلیق فونٹ کا مقصد نہیں سمجھے۔ یہ دراصل پہلے سے موجود لگیچرز کو استعمال کرکے انہیں یونیکوڈ اپلیکیشنز میں استعمال کے قابل بنا دیا گیا ہے۔ لگیچرز کے استعمال کی قیمت اس فونٹ کا بڑا سائز ہے لیکن اس کے بدلے بالآخر ایک خوبصورت نستعلیق فونٹ میسر آ جائے گا جو ہر پلیٹ‌فارم پر بغیر کسی پرابلم کے صحیح ڈسپلے ہوگا ۔ اگرچہ میرے نزدیک یہ فونٹ‌ بھی ایک کمپرومائز ہوگا اس وقت تک جب تک ایک کیریکٹر بیسڈ اوپن ٹائپ نستعلیق فونٹ نہیں بن جائے گا۔ میں امید کرتا ہوں کہ پاک نستعلیق کے مستقبل کے ورژنز ڈسپلے کوالٹی میں بہتر ثابت ہوں گے۔

Pdms کے جوہر نستعلیق میں اگر 1700 لگیچرز استعمال ہوئے ہوئے ہیں تو پاک نستعلیق میں صرف 198 گلفس کا استعمال ہوا ہوا ہے۔
 
Top