Ubuntu 7.04 میں پاک نوری نستعلیق کے کچھ نمونہ جات

خرم

محفلین
سولنگی بھائی جان یہ کونسی عید کا وعدہ ہے؟ آجکل سرکاری وعدوں کے بارے میں ذرا زیادہ کرید کرنا پڑتی ہے۔:cool:
 
دوست

محفلین
اللہ ان کی مجبوریاں دور کرے۔
آپ کیا جانیں سرکاری محکموں میں اس طرح کے ونگز کو اپنے "ہونے" کا جواز مہیا کرنے کے لیے کیا کیا پاپڑ بیلنا پڑتے ہیں۔ الا بلا اور خرافات کے لیے جانے کون کونسا محکمہ ہوگا، کام کی چیز کے لیے ہوگا ہی نہیں اگر ہوگا تو اسے بھی اپنے وجود کی پڑی رہتی ہے۔
 
دوست

محفلین
یہ ڈونگے کھیڈ ہی پاء جی۔ کسی بات سے ہی یہ فونٹ آئے گا۔ صبر سے بیٹھیں بلکہ یوں بیٹھیں جیسے یہ فونٹ ہے ہی نہیں۔
 
shoaibnawaz

محفلین
السلام علیکم

سولنگی صاحب چھٹیوں پر گھر گئے ہوئے ہیں۔ ایک دو روز میں پہنچ جائیں گے۔ ان سے رابطہ ہوا تھا۔ انہوں نے عندیہ دیا ہے کہ فانٹ کو ضروری نوعیت کی آزمائیشوں سے گزارنا ابھی باقی ہے۔ میرے اصرار پر انھوں نے نومبر کے پہلے ہفتے میں ریلیز کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ بہرحال ہم ان کے ممنون ہیں۔
 
ابوشامل

محفلین
شعیب نواز صاحب! نومبر کے پہلے ہفتے کا سن کر خوشی ہوئی ہے انشاء اللہ یہ فونٹ امیدوں پر پورا اترے گا۔
 
قسیم حیدر

محفلین
السلام علیکم

سولنگی صاحب چھٹیوں پر گھر گئے ہوئے ہیں۔ ایک دو روز میں پہنچ جائیں گے۔ ان سے رابطہ ہوا تھا۔ انہوں نے عندیہ دیا ہے کہ فانٹ کو ضروری نوعیت کی آزمائیشوں سے گزارنا ابھی باقی ہے۔ میرے اصرار پر انھوں نے نومبر کے پہلے ہفتے میں ریلیز کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ بہرحال ہم ان کے ممنون ہیں۔

شکریہ شعیب صاحب۔ اب نومبر کے آخری ہفتے کا انتظار شروع کرتے ہیں۔
 
طمیم

محفلین
شکریہ شعیب صاحب۔ اب نومبر کے آخری ہفتے کا انتظار شروع کرتے ہیں۔ لیکن نومبر کے آخری ھفتہ کے بعد پھر ایک عید آرھی ہے
 
قسیم حیدر

محفلین
بھائی، وہ جو غالب نے کہا تھا کہ کبھی صبا کو کبھی نامہ بر کو دیکھتے ہیں، نوری نستعلیق کے ہجر میں‌ ہمارا حال بھی کچھ ایسا ہی ہے اس لیے تاریخوں میں گڑبڑ ہو جاتی ہے۔ایک ایک دن گن رہے ہیں کہ کب نومبر شروع ہو گا۔
 
Top