Ubuntu 7.04 میں پاک نوری نستعلیق کے کچھ نمونہ جات

jawad101

محفلین
میرا کام

سلام: بہت اچھا کام کیا آپ نے۔ میرے ایک دو سوال ہیں۔ ایک تو آپ نے پاک نوری نستعلیق کو نسخ فونٹ Nastaleeq Numa پر کیوں بنایا؟ اس کو مطلب تو یہ ہے کہ جب کوئی لفظ ان پیج کے لگیچر میں نہیں ہو گا تو وہ لفظ نسخ کی صورت میں نظر آئے گا۔ آپ کے پاس تو
پاک نستعلیق فونٹ ہے، آپ کیوں نہیں پاک نستعلیق میں ہی ان پیج کے لگیچر شامل کرتے ( اگرچہ یہ بہت مشکل ہو گا)لیکن ایک صفہ میں شائد 6 سے 10 الفاظ ہی ایسے ہوں گے جو ان پیج کے لگیچر میں نہ ہوں اور وہ الفاظ پاک نستعلیق کا انجن دیکھا دے گا ۔
پاک نوری نستعلیق میں ان پیچ کے16,000 لگیچر استعمال کیے گئے ہیں، جب کہ ان پیج میں کم از کم 20,088 لگیچر ہیں۔
اس کے علاوہ ان پیج کے فونٹ میں کم از کم 1300 ایسے لگیچرہیں جو دو گلف میں ہیں، یعنی لفظ با پا تا ٹا نا ثا کی صرف ایک ہی بغیر نکتے کے شکل گلف میں ہے،اور ہر نکتہ کسی اور فونٹ کے گلف میں ہے۔ ان پیج ،اس ایک شکل کو لے کر کسی اور گلف سے نکتے کو لے کر دیکھتا ہے۔ پاک نوری نستعلیق میں اصلی نکتے والے گلف کو استعمال کرنے کی بجائے (جس سے نکتہ بالکل صیعی جگہ پر لگتا)، خود اپنی مرضی سے نقطہ ڈال دیا گیا ہے۔ جس سے کئی الفاظ
اچھے نہیں لگتے۔ اور بہت سے لگیچر شامل ہی نہیں کیے گئے ہیں۔
ایک تجارتی پروجٹ کے سلسلے میں ،میں نے بھی ان پیج کے لگیچر کو استعمال کر کے ۵ مہینے پہلے فونٹ بنایا تھا۔ مجھے وولٹ اور OTFکے بارے میں کچھ بھی نہیں معلوم تھا، اور مجھے صرف
Nafees Web Naskhفونٹ ہی ملا جس میں وولٹ کا سورس موجود تھا، اور میں نے اس فونٹ کوتین مہینے(تقریبا۱۰گھنٹے روزانہ) میں بنایا۔ اس میں 20,088 لگیچر کو استعمال کیا، جس میں 1300 لگیچر بھی شامل ہیں جو مجھے خود بنانے پرئے۔
لیکن اس میں کئی مسئلے تھے، ایک تو زیر،زبرکا ہے۔زیر زبر لگیچر میں نہیں استعمال ہو سکتے۔ وولٹ سکرپٹ میں اگرچہ کچھ لگیچر میں زیر زبر ڈال سکتے ہیں، لیکن تمام لگیچر سپورت نہیں کر سکتے۔
سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ چونکہ یہ فونٹ نسخ فونٹ پر بنا یا گیا ہے، اس لیے جو الفاظ لگیچر میں شامل نہیں ہوں گے،وہ نسخ کی صورت میں نظر آتے ہیں۔جو بہت برا لگتا ہے۔ اگر میرے پاس کسی نستعلیق فونٹ کا وولٹ سورس ہوتا تو شائد میں نستعلیق فونٹ میں ہی ان پیج کے لگیچر ڈال دیتا۔
جواد
font5a.jpg
http://www.keepmyfile.com/image/e9013e1862931
DastanKhawajaBukharaki_lig.pdf
http://www.keepmyfile.com/download/9c3f871862902
font4.jpg
http://www.keepmyfile.com/image/a958551862947
font6.jpg
http://www.keepmyfile.com/image/e858b21862948
 
Attachments

  • font4.jpg
    font4.jpg
    90.1 KB · مناظر: 25
  • font6a.jpg
    font6a.jpg
    87.6 KB · مناظر: 22

نبیل

تکنیکی معاون
جواد، بھائی صاحب آپ نے تو ایک دم دھماکے دار اینٹری ڈال دی ہے۔ :)

آپ کو یہ کیسے معلوم ہوا ہے کہ پاک نوری نستعلیق نستعلیق نما پر بنا ہوا ہے؟ میری معلومات کے مطابق پاک نوری نستعلیق میں کسی مناسب لگیچر کے نہ ملنے پر پاک نستعلیق کے کیریکٹر substitute کیے جائیں گے۔ ان کے پاس پاک نستعلیق کا سورس موجود ہے اور انہوں نے یقیناً اسے استعمال کیا ہوگا۔ ظہور احمد سولنگی یا محسن حجازی اس کی تصدیق یا تردید کر سکتے ہیں۔ ویسے محفل فورم کے آپ کے بنائے ہوئے نستعلیق فونٹ میں سکرین شاٹ زبردست لگ رہے ہیں۔ اس فونٹ‌ کی رینڈرنگ عام فونٹس کے مقابلے میں رفتار کیسی ہے؟ اور کیا یہ فونٹ تجارتی بنیاد پر استعمال کے لیے محدود رہے گا۔ :confused:
 
دوست

محفلین
سبحان اللہ
کیا کہنے۔
آپ کا فونٹ کیا کمرشل ہے؟
پاک نستعلیق کا سورس بھی مل جانا چاہیے چونکہ وہ اوپن سورس ہے۔ محسن حجازی ذرا کنفرم کریں کہ وہ سورس دے سکتے ہیں یا نہیں۔ اگر دے سکتے ہیں تو دیر کس بات کی ہے پھر۔۔۔۔;)
 
سلام: بہت اچھا کام کیا آپ نے۔ میرے ایک دو سوال ہیں۔ ایک تو آپ نے پاک نوری نستعلیق کو نسخ فونٹ Nastaleeq Numa پر کیوں بنایا؟ اس کو مطلب تو یہ ہے کہ جب کوئی لفظ ان پیج کے لگیچر میں نہیں ہو گا تو وہ لفظ نسخ کی صورت میں نظر آئے گا۔ آپ کے پاس تو
پاک نستعلیق فونٹ ہے، آپ کیوں نہیں پاک نستعلیق میں ہی ان پیج کے لگیچر شامل کرتے ( اگرچہ یہ بہت مشکل ہو گا)لیکن ایک صفہ میں شائد 6 سے 10 الفاظ ہی ایسے ہوں گے جو ان پیج کے لگیچر میں نہ ہوں اور وہ الفاظ پاک نستعلیق کا انجن دیکھا دے گا ۔
پاک نوری نستعلیق میں ان پیچ کے16,000 لگیچر استعمال کیے گئے ہیں، جب کہ ان پیج میں کم از کم 20,088 لگیچر ہیں۔
اس کے علاوہ ان پیج کے فونٹ میں کم از کم 1300 ایسے لگیچرہیں جو دو گلف میں ہیں، یعنی لفظ با پا تا ٹا نا ثا کی صرف ایک ہی بغیر نکتے کے شکل گلف میں ہے،اور ہر نکتہ کسی اور فونٹ کے گلف میں ہے۔ ان پیج ،اس ایک شکل کو لے کر کسی اور گلف سے نکتے کو لے کر دیکھتا ہے۔ پاک نوری نستعلیق میں اصلی نکتے والے گلف کو استعمال کرنے کی بجائے (جس سے نکتہ بالکل صیعی جگہ پر لگتا)، خود اپنی مرضی سے نقطہ ڈال دیا گیا ہے۔ جس سے کئی الفاظ
اچھے نہیں لگتے۔ اور بہت سے لگیچر شامل ہی نہیں کیے گئے ہیں۔
ایک تجارتی پروجٹ کے سلسلے میں ،میں نے بھی ان پیج کے لگیچر کو استعمال کر کے ۵ مہینے پہلے فونٹ بنایا تھا۔ مجھے وولٹ اور OTFکے بارے میں کچھ بھی نہیں معلوم تھا، اور مجھے صرف
Nafees Web Naskhفونٹ ہی ملا جس میں وولٹ کا سورس موجود تھا، اور میں نے اس فونٹ کوتین مہینے(تقریبا۱۰گھنٹے روزانہ) میں بنایا۔ اس میں 20,088 لگیچر کو استعمال کیا، جس میں 1300 لگیچر بھی شامل ہیں جو مجھے خود بنانے پرئے۔
لیکن اس میں کئی مسئلے تھے، ایک تو زیر،زبرکا ہے۔زیر زبر لگیچر میں نہیں استعمال ہو سکتے۔ وولٹ سکرپٹ میں اگرچہ کچھ لگیچر میں زیر زبر ڈال سکتے ہیں، لیکن تمام لگیچر سپورت نہیں کر سکتے۔
سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ چونکہ یہ فونٹ نسخ فونٹ پر بنا یا گیا ہے، اس لیے جو الفاظ لگیچر میں شامل نہیں ہوں گے،وہ نسخ کی صورت میں نظر آتے ہیں۔جو بہت برا لگتا ہے۔ اگر میرے پاس کسی نستعلیق فونٹ کا وولٹ سورس ہوتا تو شائد میں نستعلیق فونٹ میں ہی ان پیج کے لگیچر ڈال دیتا۔
جواد
font5a.jpg
http://www.keepmyfile.com/image/e9013e1862931
DastanKhawajaBukharaki_lig.pdf
http://www.keepmyfile.com/download/9c3f871862902
font4.jpg
http://www.keepmyfile.com/image/a958551862947
font6.jpg
http://www.keepmyfile.com/image/e858b21862948

بہت عمدہ کام کیا ہے آپ نے جواد صاحب اور یقینا آپ کی آمد گراں قدر اضافہ ہے محفل کے ممبران میں۔ میری طرف سے مبارکباد قبول کیجیے اور نبیل کے سوالات کے جواب دے کر کچھ تشنگیاں مٹائیے۔
 
الف عین

لائبریرین
خوش آمدید جواد۔ کیا ہی اچھا ہو کہ سولنگی۔ محسن اور جواد سب مل کر دو تین فانٹ بنا لیں۔یہ فانٹ بالکل ان پیج جیسا ہی لگ رہا ہے سوائے کچھ ترسیموں کے۔ ان ترسیموں کو بھی جوڑا جا سکتا ہے وولٹ میں۔
لیکن بس سوال یہ ہے کہ نستعلیق نما بھی اوپن سورس فانٹ تو نہیں تھا۔ اور ان پیج تو کمرشیل ہے۔ اس کے گلفس کس طرح استعمال کئے جا سکتے ہیں، وہ بھی بر سرِ عام؟
 
محسن حجازی

محفلین
اسلام و علیکم جواد!
ایک لگیچر پر مبنی فونٹ کبھی بھی ہماری ترجیحات میں نہیں رہا البتہ یہ خیال ایک بار مجھے وضو کرتے ہوئے آیا کہ افرادی قوت بھی ہے کیوں نہ کر لیا جائے۔ دیگر لگیچرز کی صحیح تعداد 16000 کے قریب ہے 20000 نہیں۔
نستعلیق نما کا استعمال اس لیے کیا گیا کہ کسی حد تک نستعلیق کی شکل برقرار رہے اور یوں بھی یہ کوئی سنجیدہ منصوبہ نہیں تھا اس کے بارے میں تفصیلات میں یہاں نہیں بیان کر سکتا تاہم اردو محفل پر میرے ایک قریبی دوست سارا قصہ جانتے ہیں (وہ کون ہیں، مسکرا رہے ہوں گے اس وقت۔۔۔)
سوم، پاک نستعلیق کے استعمال سے اس کی رفتار بیٹھ جائے گی البتہ سکیم یہ ہے کہ دو کے لگیچرز سرے سے نکال دیئے جائیں اور ان کی جگہ نستعلیق سے کام لیا جائے۔
اس کی بنیاد کسی فونٹ پر نہیں رکھی گئی جیسے کہ آپ نے نفیس نسخ میں توسیع کی بلکہ اسے Grounds Up بنایا گیا ہے۔

دیگر جب تک کیریکٹر بیسڈ فونٹ نہیں آ جاتا، یہ تمام کام بے کار ہیں۔
پاک نستعلیق کے سورس کے حوالے سے انتظامیہ فیصلہ کرے گی میری رائے مذکورہ بالا دوست بخوبی جانتے ہیں۔
 
arifkarim

معطل
سلام: بہت اچھا کام کیا آپ نے۔ میرے ایک دو سوال ہیں۔ ایک تو آپ نے پاک نوری نستعلیق کو نسخ فونٹ Nastaleeq Numa پر کیوں بنایا؟ اس کو مطلب تو یہ ہے کہ جب کوئی لفظ ان پیج کے لگیچر میں نہیں ہو گا تو وہ لفظ نسخ کی صورت میں نظر آئے گا۔ آپ کے پاس تو
پاک نستعلیق فونٹ ہے، آپ کیوں نہیں پاک نستعلیق میں ہی ان پیج کے لگیچر شامل کرتے ( اگرچہ یہ بہت مشکل ہو گا)لیکن ایک صفہ میں شائد 6 سے 10 الفاظ ہی ایسے ہوں گے جو ان پیج کے لگیچر میں نہ ہوں اور وہ الفاظ پاک نستعلیق کا انجن دیکھا دے گا ۔
پاک نوری نستعلیق میں ان پیچ کے16,000 لگیچر استعمال کیے گئے ہیں، جب کہ ان پیج میں کم از کم 20,088 لگیچر ہیں۔
اس کے علاوہ ان پیج کے فونٹ میں کم از کم 1300 ایسے لگیچرہیں جو دو گلف میں ہیں، یعنی لفظ با پا تا ٹا نا ثا کی صرف ایک ہی بغیر نکتے کے شکل گلف میں ہے،اور ہر نکتہ کسی اور فونٹ کے گلف میں ہے۔ ان پیج ،اس ایک شکل کو لے کر کسی اور گلف سے نکتے کو لے کر دیکھتا ہے۔ پاک نوری نستعلیق میں اصلی نکتے والے گلف کو استعمال کرنے کی بجائے (جس سے نکتہ بالکل صیعی جگہ پر لگتا)، خود اپنی مرضی سے نقطہ ڈال دیا گیا ہے۔ جس سے کئی الفاظ
اچھے نہیں لگتے۔ اور بہت سے لگیچر شامل ہی نہیں کیے گئے ہیں۔
ایک تجارتی پروجٹ کے سلسلے میں ،میں نے بھی ان پیج کے لگیچر کو استعمال کر کے ۵ مہینے پہلے فونٹ بنایا تھا۔ مجھے وولٹ اور OTFکے بارے میں کچھ بھی نہیں معلوم تھا، اور مجھے صرف
Nafees Web Naskhفونٹ ہی ملا جس میں وولٹ کا سورس موجود تھا، اور میں نے اس فونٹ کوتین مہینے(تقریبا۱۰گھنٹے روزانہ) میں بنایا۔ اس میں 20,088 لگیچر کو استعمال کیا، جس میں 1300 لگیچر بھی شامل ہیں جو مجھے خود بنانے پرئے۔
لیکن اس میں کئی مسئلے تھے، ایک تو زیر،زبرکا ہے۔زیر زبر لگیچر میں نہیں استعمال ہو سکتے۔ وولٹ سکرپٹ میں اگرچہ کچھ لگیچر میں زیر زبر ڈال سکتے ہیں، لیکن تمام لگیچر سپورت نہیں کر سکتے۔
سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ چونکہ یہ فونٹ نسخ فونٹ پر بنا یا گیا ہے، اس لیے جو الفاظ لگیچر میں شامل نہیں ہوں گے،وہ نسخ کی صورت میں نظر آتے ہیں۔جو بہت برا لگتا ہے۔ اگر میرے پاس کسی نستعلیق فونٹ کا وولٹ سورس ہوتا تو شائد میں نستعلیق فونٹ میں ہی ان پیج کے لگیچر ڈال دیتا۔
جواد
font5a.jpg
http://www.keepmyfile.com/image/e9013e1862931
DastanKhawajaBukharaki_lig.pdf
http://www.keepmyfile.com/download/9c3f871862902
font4.jpg
http://www.keepmyfile.com/image/a958551862947
font6.jpg
http://www.keepmyfile.com/image/e858b21862948

بھائی کیا آپ اس فانٹ کو ریلیز کرسکتے ہیں؟
 
jawad101

محفلین
سلام: نبیل صاحب، میرے پاس تقریبا تمام اردو فونٹس ہیں، اس لیے میرے لیے بہت آسان تھا کہ دیکھوں پاک نوری نستعلیق میں کونسا فونٹ بنیاد بنایا گیا ہے۔ اور چونکہ میں نے بھی ان پیج کے لگیچر سے فونٹ بنایا تھا، اس لیے میں دیکھنا چاہتا تھا کہ شاید یہ فونٹ پاک نستعلیق پر بنا ہو۔
میرا فونٹ چونکہ نسخ فونٹ Nafees Web Naskh پر بنا ہے، اس لیے 20,000 لگیچرڈال کر بھی اس کی سپیڈ تقریبا وہی رہتی ہے۔
اعجاز اختر صاحب، شائد یہ کاپی رائٹ کا مسلہ ہی ہے جو محسن حجازی صاحب اپنا پاک نوری نستعلیق فونٹ رلیز نہیں کرنا چاہتے۔ اگر اپ یہ لینکس دیکھیں تو آپ کو معلوم ہو گا، کہ نوری نستعلیق فونٹ ان پیج والوں نے نہیں بنایا۔
http://www.inpage.com/noori.htm
http://en.wikipedia.org/wiki/Nasta'liq_script
اور پھر کتنے لوگوں کے پاس اصلی ونڈوز اور ان پیج ہے؟
گورمنٹ کا ادارہ تو شائد کاپی رائٹ کے بارے میں پریشان ہو، لیکن مجھ جیسا عام شخص کے لیے شائد اتنی زیادہ تشویش نہ ہو۔
محسن حجازی صاحب، میرے دل میں آپ لوگوں کی بہت عزت ہے، OTF نستعلیق فونٹ بنانا اتنا آسان کام نہیں تھا۔ لیکن آپ جتنا مرضی OTFنستعلیق فونٹ پر کام کریں، وہ نوری نستعلیق جیسا فونٹ تو نہیں بن سکتا۔آپ نے نوٹس کیا ہوگا کہ 16,000 لگیچر ڈال کر بھی آپکا پاک نوری نستعلیق فونٹ اتنا زیادہ سلونہیں ہواہو گا، تو اس کا مطلب ہے کہ اگر ان لگیچرکو آپ اپنے پاک نستعلیق فونٹ میں ڈال دیں تو بھی آپ کا فونٹ سلو نہیں ہو گا، بلکہ شائد اس کی سپیڈ زیادہ ہو جائے۔اور اگر آپ اپنی Dastan Khawaja Bukhara ki.pdf فائل میں بھی دیکھیں، کہ ہر صفہ میں تقریبا 4/5الفاظ ہی ایسے ہوتے ہیں جو کہ لگیچر میں نہیں ہوتے، تو ایسے الفاظ کو آپ کا نستعلیق انجن آسانی سے نستعلیق کی شکل میں دیکھا سکتا ہے۔اور چونکہ آپ کا تعلق گورمنٹ کے ادارے سے ہے، اس لیے آپ لوگ نوری نستعلیق فونٹ کے رائٹ بھی خرید سکتے ہیں۔
میں اب بھی 20,000لگیچر پر قائم ہوں، ان پیج میں Noorin02 سے Noorin89یعنی 88فونٹ ہیں۔ ہر فونٹ میں 256گلفس ہیں۔
88*256=22528 ۔ہر فونٹ میں 4گلفس خالی ہیں، 88*4=352 یعنی 22528-352=22,176 گلفس ہیں۔
میں نے 20,088 گلفس ڈالے ہیں، یعنی میں نے بھی 2,088لگیچر مس کیے ہیں۔
عارف صاحب، ابھی نہیں۔شائد کسی دن۔یہ فونٹ اتنا اچھا بھی نہیں، اس میں ان پیج کے Auto Kashida اورAuto Kerningکے فیچر نہیں ہیں۔
جواد
 
arifkarim

معطل
عارف صاحب، ابھی نہیں۔شائد کسی دن۔یہ فونٹ اتنا اچھا بھی نہیں، اس میں ان پیج کے Auto Kashida اورAuto Kerningکے فیچر نہیں ہیں۔
جواد

رپلائی کا شکریہ، مگر بھائی جان فی الحال تو آپ ہی کے فانٹ سے کام چلانا پڑے گے کیونکہ سولہنگی صاحب تو ابھی تک فانٹ ریلیز کرنے کا کوئی ارادہ نہیں‌رکھتے۔ اور ہو سکتا ہے کبھی بھی نہ کریں:rolleyes: اگر آپ اپنا بنایا ہوا فانٹ ریلیز کر دیں تو ہم سب پر بہت بڑا احسان ہوگا :)
 
رضا

معطل
سرکاری تقریب ناجانے کب ہوگی؟
الانتظار۔۔۔۔۔۔
کیا کوئی خوشخبری سنائے گا اس فونٹ کے جلد ریلیز ہونے کی؟؟؟
 
مجھے تو لگتا ہے کہ یہ تقریب والی بات ہمیں ٹالنے کیلئے کہی گئی ہے :)
ویسے اس سوال کا جواب محسن حجازی اور سولنگی صاحب ہی دے سکتے ہیں۔ جب اتنے رگڑے اور دھکے کھا کر ایک قابل استعمال نستعلیق فانٹ بن ہی گیا تو پھر یہ انتظار کیسا؟
 
Top