نبیل
تکنیکی معاون
جوہر نستعلیق نیا ہے نوری نستعلیق تو بہت پرانا ہے۔ اور پاک نستعلیق میں میرا خیال ہے بس یونیکوڈ کا اضافہ ہی کیا گیاہے ترسیمے وہی ہیں۔
تصحیح: پاک نوری نستعلیق
پاک نستعلیق میں لگیچرز نہیں بلکہ گلفس کا استعمال ہوا ہوا ہے۔
جوہر نستعلیق نیا ہے نوری نستعلیق تو بہت پرانا ہے۔ اور پاک نستعلیق میں میرا خیال ہے بس یونیکوڈ کا اضافہ ہی کیا گیاہے ترسیمے وہی ہیں۔
آپ کے مفید جوابات کا بہت شکریہ، مگر ایک گزارش یہ کرنی تھی کہ کیا Graphite کے انجن سے Character Based نوری نستعلیق فانٹ بن سکتا ہے؟گفتگو میں مداخلت کے لیے معافی کا طلب گار ہوں۔
سوال: پاک نوری نستعلیق اور پاک نستعلیق میں کیا فرق ہے؟
جواب: پاک نستعلیق میں حروف کی اشکال اور ان کے جڑاؤ کے پیچیدہ قواعد ہیں اور پاک نوری نستعلیق میں سولہ ہزار بنی بنائی اشکال موجود ہیں۔ پاک نستعلیق کسی بھی قسم کا لفظ لکھ سکتا ہے جبکہ پاک نوری نستعلیق فقط کثیرالاستعمال الفاظ پر مشتمل ہے۔ دونوں یکساں تیز رفتار ہیں۔
سوال: جوہر نستعلیق اور پاک نوری نستعلیق میں کیا فرق ہے؟
جواب: جوہر نستعلیق پاک ڈیٹا کا پاک نستعلیق کی طرح حروف پر مبنی فونٹ ہے۔ اس کا پاک نوری نستعلیق سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔ دیگر 1700 ترسیموں میں کوئی نستعلیق فونٹ نہیں بن سکتا۔ جوہر نستعلیق میں کتنے ترسیمہ جات ہیں، اللہ بہتر جانتا ہے کہ انہوں نے اس کی ایک کاپی تک باہر فروخت نہیں کی صرف ایمبڈنگ کے ذریعے پاک ڈیٹا کو فیس ادا کرکے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ جوہر نستعلیق نفیس نستعلیق کی طرح سست رفتار ہے۔
سوال: پاک نوری نستعلیق ایک حلوہ تھا؟
مختصر جواب: جی نہیں ٹیٹرھی کھیر تھا۔
تفصیلی جواب: GSUB کے 64K کے ٹیبل میں 16000 ترسیمہ جات کی تشکیل کے قواعد سمونا بہت بڑا چیلنج تھا۔ ہمیں 128k کا ٹیبل درکار تھا لیکن OpenType میں 64 کی Limitation تھی۔ پہلے جب مجھے خیال یہ آیا تو ابتدائی تخمینہ جات میں یہ نا ممکن نظر آیا تاہم ظہور سولنگی، شعیب نواز اور میں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جوا کھیلنے میں کوئی حرج نہیں اور اگر ایک فونٹ میں نہ سہی تین بنا لیں گے کچھ لگیچر ایک میں کچھ دوسروں میں۔ اس سلسلے میں شعیب نے جاوا میں پروگرامز لکھے، سولنگی صاحب نے وولٹ کا مشکل اور بظاہر ناممکن کام سنبھالا۔ اس دور میں جیسے سولنگی صاحب وولٹ میں سائز کی وجہ سے کمپائل فیل ہونے پر نفل اور درود پڑھا کرتے تھے اس سب کا میں عینی شاہد ہوں۔ بہرحال بہت تھکا دینے والا کام تھا۔ تکمیل پر میرے والد گرامی اسلام آباد تشریف لائے تھے اور میرے دفتر میں موجود تھے۔ میں، ظہور اور شعیب خوشی اور جوش سے نیم پاگل تھے کہ ایک نا ممکن کام ہوگیا تھا۔ والد گرامی نے چند الفاظ ٹائپ کر کے فونٹ کی بسم اللہ کی اور شدید گرمی اور حبس کے باوجود (دفتر میں اے سی موجود نہیں) چائے پی کر جشن منایا۔
سوال: کیا اس کے بعد نئے فونٹس کی کوئی جگہ نہیں رہے گی؟
جواب: خوف بے بنیاد ہے، نبیل بھائی نے نہایت مناسب جواب دیا ہے کہ جب تک حرفی بنیاد پر ایک اچھا نستعلیق فونٹ نہیں آجاتا، ہمیشہ ضرورت رہے گی پاک نوری نستعلیق تو صرف ایک "جگاڑ" ہے۔ یا راؤنڈ اباؤٹ کہہ لیں۔ اور میری رائے یہ ہے کہ ایک اچھے فونٹ کے بعد بھی ضرورت رہے گی۔
پاک نستعلیق والا انتظار سامنے رکھیں جی۔۔۔
آھو معنی ہرن
آن آھو قشنگ بود۔
زبان یار من ترکی است و من ترکی نمی دانم۔
برادرم من زبان پنجابی خوب طور نمی دانم، چہ کنم۔
من فھمیدم کہ آن آھو است۔
خوب، خیلی متشکرم۔
بھائی کہیں ایسا نہ ہو کہ حجازی بھائی اور سولنگی بھائی آاپ کو کار سرکار میں مداخلت کا مجرم گرداننے لگیںجب ابھی "ابا" فانٹ ریلیز ہی نہیںکرنا تھا تو کم از کم اسکا بیٹا ورژن ہی اپلوڈ کر دیتے۔ ۔ ۔ تاکہ ہم اسے ٹیسٹ کر کے اسکے فائدے اور نقائد بتا سکتے۔