ونڈوز قافیہ ایکسپرٹ : شعراء حضرات کے لیے خوبصورت تحفہ

”قافیہ ایکسپرٹ“ آپ کو کیسا لگا؟

  • زبردست

    Votes: 18 81.8%
  • اچھا

    Votes: 2 9.1%
  • اچھا نہیں

    Votes: 2 9.1%

  • Total voters
    22

شکیب

محفلین


السلام علیکم۔
شعراء اور شائقین کے لیے فقیر نے یہ 'قافیہ ایکسپرٹ' بنایا ہے۔ شعراء حضرات کے کام کی چیز ہے اور فقیر نے کوشش کی ہے کہ حجم/ سائز کم رہے۔ اردو اپلیکیشن پروگرامنگ میں یہ میری پہلی کوشش ہے اس لیے کمی کوتاہی ہو سکتی ہے ، جس کے لیے میں پیشگی معذرت خواہ ہوں۔


بیک اینڈ پر میں نے الف عین چچا جان کی ڈکشنری کو استعمال کیا ہے، چنانچہ سافٹ ویئر اور ڈکشنری کو ایک ہی ڈائرکٹری میں رکھنا ضروری ہے۔ سائز کم کرنے کے لیے .rar کی فائلس بنائی ہیں۔ میری تجویز تو یہی ہے کہ آپ اسے .rar کے اندر ہی رہنے دیں تاکہ آپ کی میموری بچے اور بوقتِ ضرورت اسے ایکزی کیوٹ کر سکیں۔
سافٹ ویئر کا انسٹالر نہ بناتے ہوئے پورٹیبل ہی رکھا ہے، جو مجھے پسند ہے۔
اب سافٹ ویئر کیا ہے یہ ملاحظہ کریں۔ مراسلے کے اخیر میں ڈاؤنلوڈ لنکس ہیں۔
قافیہ ایکسپرٹ1.1
ضروریات:
• ڈاٹ نیٹ فریم ورک۴ .Net Framework4) (
• اردو کی بورڈ
• سافٹ ویئر کو درست طور پر دیکھنے کے لیے آپ کے کمپیوٹر پر جمیل نوری نستعلیق فانٹ کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔
سہولیات:
۱۔ سافٹ ویئر لوڈ ہونے سے پہلے Splash Screen کے منظر (جو تین سیکنڈز تک موجود رہتا ہے) کو اوپر موجود ”x“ کی سائن پر کلک کر کے بند کیا جا سکتا ہے۔
(Psychologically, people love you… [oh sorry, your ‘software’] if you give this option to them)


۲۔مین سافٹ ویئر لوڈ ہوتے ہی آپ کے کمپیوٹر کا ”اردوکی بورڈ“ خود بخود سیلیکٹ ہوجاتا ہے۔( Altr + Shift وغیرہ کی کوئی ضرورت نہیں)نیز کرسرCursor ”تلاش“ کے بازو والے ٹیکسٹ باکس میں آ موجود ہوتا ہے۔
۳۔ دائیں سے بائیں اور نستعلیق کی سپورٹ تاکہ سافٹ ویئر کا انٹر فیس گراں نہ گزرے۔
۴۔ تمام متن کو کاپی کرنے کی سہولت جسے آپ با آسانی کسی اور جگہ پیسٹ کر سکیں۔
۵۔ نیز آپ کے قافیوں کو بطور ٹیکسٹ فائل محفوظ کرنے کی سہولت۔


۶۔ ٹیکسٹ فائل کو خود کار طور پر مناسب نام دینے کی سہولت تاکہ بعد کے ریفرنس میں آسانی ہو۔
• ”تمام دکھائیں“ کے آپشن کے ساتھ آنے والے نتیجہ/رزلٹ کو قافیے کے اخیر حروف کے نام سے محفوظ کیا جائے گا۔ مثلاً ”اط کے قافیے“
• ”تعین کریں“ کے آپشن کے ساتھ آنے والے نتیجہ کو قافیے کے اخیر حروف اور آپ کی تعین کردہ سیٹنگز کے ساتھ محفوظ کیا جائے گا۔ مثلاً ”ام کے قافیے-صرف 4حروف“


یہ محض ایک آپشن ہے، ظاہر ہے آپ خود کار طور پر آنے والے نام کو اپنی پسند کے نام سے تبدیل کر سکتے ہیں۔
۷۔ ”قوافی میں حروف کی تعداد کتنی ہو؟“ کے تحت ”تعین کریں“ کے آپشن پر کلک کرتے ہی کرسر Cursor ٹیکسٹ باکس میں آ موجود ہوتا ہے اور آپ کا کی بورڈ لے آؤٹ (جو پہلے اردو تھا) خود بخود انگریزی میں بدل جاتا ہے تاکہ آپ حروف کی تعداد کو با آسانی بغیر کی بورڈ چینج کیے ڈال سکیں۔ واپس قافیوں کے ٹیکسٹ باکس میں جاتے ہی کی بورڈ پھر اردو ہو جاتا ہے۔
۸۔ نتیجہ کے طور پر حاصل ہونے والے قوافی کی تعداد ”کل ریکارڈز کی تعداد“ میں دیکھی جا سکتی ہے۔
طریقہ کار:
• کسی لفظ کا قافیہ معلوم کرنے کے لیے ٹیکسٹ باکس میں اس کے آخر کے حروف داخل کریں اور ”تلاش“ کا بٹن دبا دیں۔
• مثال: اگر آپ نے ایسے تمام قوافی معلوم کرنے ہیں جو ”اط“ پر ختم ہونے ہوں(مثلاً ”نشاط“)تو ٹیکسٹ باکس میں ”اط“ داخل کریں اور تلاش کا بٹن دبا دیں۔ سافٹ ویئر تمام قوافی کی لسٹ ظاہر کر دے گا۔


• ان قوافی میں سے مناسب الفاظ کا انتخاب (بحیثیتِ شاعر) آپ کا کام ہے۔
• زیادہ قوافی موجود ہونے کی صورت میں سافٹ ویئر تلاش میں وقت لے گا، اس میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ جب تک ماؤز پوائنٹر Mouse Pointer لوڈ نگ ظاہر کرنے والا دائرہ بناتا رہے، آپ سمجھ جائیں کہ ابھی تلاش جاری ہے۔
• بائیں جانب موجود ”قوافی میں کتنے حروف ہوں“ کے آپشن میں آپ کو یہ سہولت دی گئی ہے کہ آپ قافیوں کے حروف کے تعداد کا تعین کر سکیں۔ ڈیفالٹ آپشن ”تمام دکھائیں“ کو سیلیکٹیڈ رکھا گیا ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ حروف کی تعداد کا تعین کریں تو ”تعین کریں“ کے ریڈیو بٹن پر کلک کر دیں۔ اس کے بعد ڈراپ ڈاؤن لسٹ میں سے ایک آپشن چنیں(پہلے آپشن “زیادہ سے زیادہ“ کو ڈیفالٹ رکھا گیا ہے) بازو میں دیے گئے ٹیکسٹ باکس میں حروف کی تعداد ڈالیں اور ”تلاش کریں“ کے بٹن پر کلک کر دیں۔ آپ کا رزلٹ فلٹر ہو چکا ہوگا۔


• مثال: ”اش“ پر ختم ہونے والے تمام قافیے جو کم از کم تین حروف پر مشتمل ہوں(زیادہ سے زیادہ کتنے بھی حروف ہو سکتے ہیں) کے لیے درج ذیل سیٹنگز رکھیں۔
1. تلاش کے بٹن کے بازو والے ٹیکسٹ باکس میں”اش“ لکھیں۔
2. ”قوافی میں کتنے حروف ہوں؟“ کے ذیل میں ”تعین کریں“ کے ریڈیو بٹن پر کلک کریں۔
3. ڈراپ ڈاؤن لسٹ میں سے ”کم از کم“ کو منتخب کریں۔
4. حروف کی تعداد کے ٹیکسٹ باکس میں ”3“ کا عدد ڈال دیں۔
5. ”تلاش کریں“ کے بٹن پر کلک کر دیں۔
Known Bugs:
Counting ‘a’raab’ as one character.
اگلے ورژن میں ممکنہ اضافے :
۱۔ اردو کی بورڈ کی غیر موجودگی میں بھی اردو ٹائپ کرنے کی سہولت دی جا سکتی ہے :
اول: براہ راست کی بورڈ سے
دوم: آن سکرین On Screen کی بورڈ سے
۲۔ ڈکشنری (اعراب کے ساتھ) اور موجودہ ڈکشنری کا امتزاج کیا جا سکتا ہے۔
( یاد رہے کہ موجودہ ورژن میں بھی ڈکشنری کو بدل کر اعراب والی ڈکشنری کو استعمال کیا جا سکتا ہے جس سے سافٹ ویئر میں کوئی تبدیلی کیے بغیر اعراب کے ساتھ قافیے دیکھ سکیں گے۔ لیکن دونوں ڈکشنری کے سنگم میں زیادہ سہولت بھی ہوگی اور معرب اور غیر معرب الفاظ کی مطابقت سے سافٹ ویئر کو اسے اڈاپٹ کرنے کے قابل بنانا ، ناگزیر ہوگا۔)
مزید کسی اضافے کی تجویز اگر آپ کے ذہن میں ہو تو ضرور بتائیں۔

ڈاؤنلوڈ :
نیچے موجود فائلز میں سے اپنے سہولت کے مطابق ڈاؤنلوڈ کر لیں۔
1۔ Qaafiyah Expert 1.1_ WithHelpPDF.rar
اس .rar میں تمام فائلز موجود ہیں۔
2۔ Qaafiyah Expert 1.1.rar
اس میں 'مدد' کی پی ڈی ایف فائل موجود نہیں ہے، صرف سافٹ ویئر موجود ہے۔
3۔ Qaafiyah Expert 1.1 _Doc.pdf
یہ 'مدد' کی پی ڈی ایف فائل علیحدہ طور پر۔

کسی بھی قسم کی تجاویز اور مسائل کے لیے اس ای میل پتہ پر رابطہ فرمائیں:
shakes ڈاٹ ahmad ایٹ gmail ڈاٹ com
یا فیس بک پر:
fb.com/shakes.ahmad
قافیہ ایکسپرٹ کے بارے میں اپنی رائے ضرور دیں۔
والسلام
دعا گو و دعا جو
شکیبؔ احمد
 
آخری تدوین:

شکیب

محفلین
خوب است. کیا آپ کا سافٹویئر www.urdulafz.com سے مختلف نتائج دیتا ہے یا اس سے بہتر ہے یا اس کا ایک متبادل
میں نے قافیوں کے لیے صرف ایک ٹول پایا تھا، جس کے نتائج انتہائی غیر تسلی بخش تھے۔ نیز اس میں کئی خامیاں بھی تھیں۔ اس ٹول سے تو میرا سافٹویئر بہتر ہی ہے۔ آپ کی بتائی سائٹ میرے لیے نئی ہے، اعراب والا بگ اس میں بھی موجود ہے۔
 

شکیب

محفلین
نبیل بھائی
غلطی سے ای میل لکھ دیا ہے، اسے حذف کر دیں پلیز۔ تدوین کا آپشن کام نہیں کر رہا۔
Update: Edit Worked!
 

نور وجدان

لائبریرین
جزاک اللہ۔ کوئی تجاویز ہوں تو بے جھجک بتائیے گا۔

مجھے اول تو بہت خوب کام لگا ہے ۔۔ بس اس میں جب قوافی کی لسٹ لمبی ہو یا تعداد معین نہ ہو تو ہینگ ہوجاتا ہے تب پروگرام بند کرنا پڑتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔اس کو چھوڑ کے بہت ہی خوب اور لاجواب کام ہے ۔بہت مبارک باد آپ کو اس نئے کام پر ۔۔جزاک اللہ
 

نور وجدان

لائبریرین
میں نے قافیوں کے لیے صرف ایک ٹول پایا تھا، جس کے نتائج انتہائی غیر تسلی بخش تھے۔ نیز اس میں کئی خامیاں بھی تھیں۔ اس ٹول سے تو میرا سافٹویئر بہتر ہی ہے۔ آپ کی بتائی سائٹ میرے لیے نئی ہے، اعراب والا بگ اس میں بھی موجود ہے۔
اس سائیٹ میں مرکب الفاظ زیادہ ہیں ۔۔۔ میرے لیے تو یہ سائیٹ بھی نئی ہے
 

شکیب

محفلین
مجھے اول تو بہت خوب کام لگا ہے ۔۔ بس اس میں جب قوافی کی لسٹ لمبی ہو یا تعداد معین نہ ہو تو ہینگ ہوجاتا ہے تب پروگرام بند کرنا پڑتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔اس کو چھوڑ کے بہت ہی خوب اور لاجواب کام ہے ۔بہت مبارک باد آپ کو اس نئے کام پر ۔۔جزاک اللہ
آپ اسے لوڈ ہونے دیں۔ جب تک ماؤز پوائنٹر گھوم رہا ہے تو لسٹ تیار ہورہی ہے۔ آپ جسے ہینگ کہہ رہی ہیں وہ ظاہرا ہینگ ہے، تھوڑی دیر میں قوافی آنے پر درست ہو جاتا ہے۔
 

شکیب

محفلین
اس کا نام ایکسپرٹ کیوں رکھا ؟
ماہر قوافی یا قافیہ جُو رکھتے یا کوئی اور اردو نام۔
جزاک اللہ عاطف بھائی۔ دراصل میں نے قافیہ کا Q اور ق کو دیکھا تو اردو اور انگلش ملتے نظر آئے، چنانچہ نام میں بھی انگریزی ملا دی۔
ویسے میں نے نام اردو اور انگلش کا کچھ سوچ کے نہیں، بلکہ عام فہم + ایسا کہ انگریزی میں لکھنے پر فورا سمجھ میں آجائے کہ سافٹ ویئر کس لیے ہے۔ کیونکہ فائل کا نام انگریزی رکھنا ہوتا ہے۔
اچھی تجویز کے لیے پھر شکریہ۔
 

رانا

محفلین
زبردست شکیب بھائی۔ بہت عمدہ ٹول بنایا ہے۔ میں نے ابھی چیک کیا ہے بہت اچھا کام کررہا ہے۔ بہت مبارک باد قبول کریں۔ ٹول کی افادیت تو اپنی جگہ مجھے خوشی اس بات کی ہے کہ اردو کمپیوٹنگ میں ایک اور بندے کا اضافہ ہوا ہے۔ آپ کی اس میدان میں پہلی اینٹری ہی مفید اور بامقصد ہے تو امید ہے کہ اللہ تعالیٰ آگے بھی مفید کاموں کی توفیق دے گا۔ میں شاعری وائیری کرنے کی طرف اس لئے نہیں آتا کہ میرے آنے کے بعد پھر محفل کے باقی شاعروں کو کون پوچھے گا لیکن اگر آپ لوگ اس طرح کے ٹول بنابناکر شاعری میں اینٹری کو آسان کرتے رہے تو میں آخر کہاں تک خود کو کنٹرول کروں میاں کچھ دوسرے شاعروں کے مستقبل کا ہی خیال کرلو۔:rollingonthefloor: خبردار جو آئندہ شاعری آسان کرنے کا کوئی مزید ٹول بنایا تو۔:rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
بہت اچھا ٹول ہے شکیب بھائی.
نئے شعراء کے لیے ایک بہت مددگار چیز ہے یہ.
اس کا منفی پہلو یہی ہے کہ ہر بندے نے اس کی مدد سے اساتذہ کی ناک میں دم کر دینا ہے. :p
 
ویسے عروض اور اس سافٹ وئیر کے بعد ایک ایسا سافٹ ویئر بھی ہونا چاہئے جو اشعار کی مقصدیت اور معنویت کو جانچ سکے اور اصلاح کر سکے۔ :p
تاکہ اس کے نتیجے میں لفظی طور پر وزن اور قافیہ میں درست اور معنوی طور پر خالی شاعری تخلیق ہونا شروع نہ ہو جائے۔ جو کہ ویسے ہی بہت زیادہ ہو رہی ہے۔
 

فرحان عباس

محفلین
یہ سوفٹویئیر فالحال کسی کام کا نہیں.

کم از کم باوزن قافیہ تو بتائے.

اب جیسے "غم" کا قافیہ "نم" ستم، دم، کم ہے. لیکن یہ سوفٹویئر تو کچھ اور ہی بتاتا ہے.
اسمیں ایسا آپشن ہو جو "غم" لکھنے پر تمام و الفاظ لے آئے جو ختم "م" پر ہوں اور اس سے پہلے زبر ہو.
اور پھر ایک اور آپشن ہو جوکہ صرف مطلوبہ وزن والے الفاظ چھوڑ دے باقی حذف کردے
 
یہ سوفٹویئیر فالحال کسی کام کا نہیں.

کم از کم باوزن قافیہ تو بتائے.

اب جیسے "غم" کا قافیہ "نم" ستم، دم، کم ہے. لیکن یہ سوفٹویئر تو کچھ اور ہی بتاتا ہے.
اسمیں ایسا آپشن ہو جو "غم" لکھنے پر تمام و الفاظ لے آئے جو ختم "م" پر ہوں اور اس سے پہلے زبر ہو.
اور پھر ایک اور آپشن ہو جوکہ صرف مطلوبہ وزن والے الفاظ چھوڑ دے باقی حذف کردے
یہ اس لیے ہے تاکہ تھوڑا سا کام شاعر حضرات خود کر لیں. :p
 
Top