تازہ کیفیت نامے

شام میں بشار اور اردو محفل پر سید رافع کی آس پاس معزولی استعماری سازش ہے یا حسن اتفاق؟ :)

ویسے کوئی مجھے اس آخری تنکے پر ٹیگ کر دے جس کا بار یہ محفل اٹھانے سے قاصر رہی... میں ان دنوں کچھ جھمیلوں میں الجھا رہا اس لیے لائیو ایکشن مس کر گیا... سواب ہائی لائٹس دیکھنا چاہتا ہوں :)
ہر لحظہ حُب میں رہنا اصل ایمان نَہیں بلکہ ہر لحظ حُب نبھانا اہم ہے ....
دلا! طواف دلی کن کہ کعبہ ای مخفی است
کہ آن خلیل بنا کرد و این خدا خود ساخت
زیب النساء مخفی
آپ احباب سے دعاوں کی درخواست ہے۔ہماری بیگم صاحبہ کے گردے میں انفکیشن ہو گیا ہے۔
جاسمن
جاسمن
اللہ پاک انھیں صحتِ کاملہ، عاجلہ اور مستمرہ عطا فرمائے۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آسانیاں عطا فرمائے۔ رحم و لطف و کرم کے معاملات کرے۔ ہر طرح کی آزمائش اور مشکلات سے پناہ دے۔ آمین!
وجی
وجی
اللہ صحت و تندرستی عطا فرمائے آمین ثم آمین۔
محمد عدنان اکبری نقیبی
محمد عدنان اکبری نقیبی
جزاک اللہ خیرا اجر کثیرا
آپ تمام احباب کی پر خلوص دعاوں اور نیک تمناوں پر ہم آپ سب کے شکر گزار ہیں۔
اب طبعیت میں کافی بہتری آ رہی ہے۔انفیکشن کے اثر ات میں کمی ہوئی ہے۔
نہ دید ہے، نہ سخن، اب نہ حرف ہے، نہ پیام
کوئی بھی حیلۂ تسکیں نہیں، اور آس بہت ہے
امیدِ یار، نظر کا مزاج، درد کا رنگ
تم آج کچھ بھی نہ پوچھو کہ دل اداس بہت ہے
اردو محفل میں خوش آمدید، زین العاجزین صاحب!
کیا ہی اچھا ہو اگر آپ تعارف کی لڑی میں اپنے بارے میں چند جملے لکھ دیں۔
شکر ہے اسلام آباد بند ہونے سے پہلے گھر واپسی ہوئی
نگاہ میں ہے سرِ فلک ان گزشتہ شاموں کا اک ستارہ
ابھی تلک صحنِ یاد میں بھی قدیم صبحوں کی روشنی ہے
پاکستان کا کوئی ندی نالہ چشمہ غلاظت سے نہیں بچا
علی وقار
علی وقار
اصل میں، یہ الفاظ اچھے معانی میں استعمال ہوتے تھے، ندی نالہ۔ پاکستان میں، ندیاں تو اب بھی کسی نہ کسی حد تک اپنے نام کی لاج رکھے ہوئے ہیں۔ بڑے شہروں میں نالے تو بالکل ہی آلودہ اور متعفن ہو چکے ہیں۔ بالخصوص راولپنڈی میں نالہ لئی تو سب سے زیادہ بدنام ہے۔ عزیز ملک مرحوم کی کتاب ٰراول دیس ٰ میں پڑھا تھا کہ پاکستان بننے سے قبل نالہ لئی کے پانی سے مسلمان وضو کیا کرتے تھے۔
امجد میانداد
امجد میانداد
افسوسناک لیکن یہی حقیقت ہے۔
حال ہی میں ہمارے ادارے کی ایک ویڈیو (Death of a river) دریا کی موت - قاہرہ میں منعقد ہونے والے ورلڈ اَربن فورم کے اربن سینما میں فیچر ہوئی اور دکھائی گئی۔ اس میں بھی اسی پریشانی کا اظہار کیا گیا ہے۔
السلام علیکم۔ اردو محفل میں خوش آمدید۔ تعارف کے زمرے میں اپنے بارے میں مزید بتائیے۔
اربش علی
اربش علی
ما شاء اللہ۔ خدا آپ کے ذوقِ علم کو فزوں کرے۔ بس اسی طرح تعارف کی ایک لڑی بھی ڈال دیجیے، تاکہ محفلین آپ کو باقاعدہ خوش آمدید کہیں۔ دیگر سوالات وہ خود کر لیں گے۔
عبدالشکور قمر
عبدالشکور قمر
اس فورم کا انٹرفیس بہت غیر مانوس سا ہے، اور اصطلاحات پیچیدہ... کچھ وقت لگ جائے گا سیکھتے سیکھتے بھی. یہ بالکل ہمارے اسلام آباد کے جیسا ہے. سب راستے ایک جیسے لگتے ہیں 😁
اربش علی
اربش علی
لگتا ہے آپ کا اکاؤنٹ توثیق کا مںتظر ہے، اور توثیقی ای میل موصول نہیں ہو رہی۔ ہمارے ساتھ بھی یہی معاملہ تھا۔ ابھی تک کوئی ای میل اردو محفل کی طرف سے موصول نہیں ہوتی۔
سعادت نبیل براہِ کرم یہ مسئلہ حل کریں۔ نئے آنے والے محفلین مراسلہ کرنے سے قاصر ہوتے ہیں۔ طرفہ یہ کہ شکایتی ای میل کا بھی کوئی جواب نہیں ملتا۔
Top