السلام و علیکم ۔ ۔ ۔ امید ہے سب خیریت سے ہونگے ۔۔وجہ غیر حاضری (حالانکہ کسی نے پوچھا نہین مگر ہم پھر بھی بتائے دے رہے ہیں ) دراصل ہماری سیٹ بدل گئی ہے ہماری سکرین بالکل باس کے سامنے آگئی ہے منع تو خیر وہ نہیں کرینگے مگر میں کوئی موقع نہیں دینا چاہتا باقی گاہے بگاہے نظر ڈال لیتا ہوں ۔
در دفتر طبیب خرد باب عشق نیست
اے دل بہ درد خو کن و نام دوا مپرس
نامعلوم۔
عقل کے طبیب کے نصاب میں عشق کا باب نہیں پڑھایا جاتا
اے دل تو درد کو عادت بنالے اور اس درد کی دوا کا نام نہ پوچھ
اللہ کے رسول ﷺ کا فرمان فرحت نشان ہے کہ قیامت کے دن اللہ عزوجل فرمائے گا، کہاں ہیں وہ لوگ جو میری خاطر ایک دوسرے سے محبت کیا کرتے تھے۔ آج میں انہیں اپنے سائے میں جگہ دوں گا کیونکہ آج میرے سائے کے علاوہ کوئی اور سایہ نہیں ہے۔۔۔
(صحیح مسلم)
وہ خود نکل کے آئیں گے اپنے نقاب سے