مہمان اس ہفتے کی مہمان شخصیت "محفل کے جادوگر"

ملائکہ

محفلین
1)۔ سعود کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے؟
مجھے سب سے پہلے لگا تھا کہ یہ کوئی بہت بڑی عمر کے انکل ہیں مجھے تو بہت وقت بعد پتہ چلا کہ یہ تو ینگ ہیں اور میں کافی دیر تک سوچتی رہی کہ آخر پھر یہ ایسے کیوں بات کرتے ہیں:p

2)۔ پہلی دفعہ سعود سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی (جو کہ ہے تو ناممکن)
یہ تو مجھے بالکل بھی یاد نہیں کہ پہلی مرتبہ کب بات ہوئی تھی کافی سال گزر گئے:rolleyes:
3 )۔ آپکوسعود کی کون سی عادت سب سے اچھی لگتی ہے؟(انکی پسندیدہ عادت)
میں نے سعود بھائی سے بہت ہی چھوٹی چھوٹی باتیں بھی پوچھیں ہیں اور وہ بہت آرام سے بتا دیتے تھے اور ایک بات یہ کہ انھوں نے مجھ سے کبھی بھی فلرٹ کرنے کی کوشش نہیں کی (اور یہ بات میں سنجیدگی سے کررہی ہوں) جو کہ مجھے بہت اچھی بات لگی انکی۔:silent3:
4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے سعود کی شخصیت سے سیکھا ہے
میں سعود بھیا کی پروفیشنل لائف کو دیکھوں تو مجھے ایک بڑا ہی مغرور سا انسان ملنا چائیے میں نے اپنی زندگی میں بہت سے لوگ دیکھے ہیں جو اپنی پروفیشنل زندگی میں بہت کامیاب ہیں اور انکے مزاج ہی نہیں ملتے:devil3: ، مگر سعود بھائی کہ لئے ایسا نہیں کہہ سکتے جو کہ میں ان سے سیکھنے کی کوشش کرتی ہوں۔ :tongueout4:
5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
میری طرف سے انکے دعائیں ہیں اللہ انھیں کامیابی، سکون اور علم دیں۔ آمین:love:
 
طالوت

محفلین
بندے میں کیا خوبی ہو ؟ دل کا دماغ کا اچھا ہو تو ابن سعید یعنی سعود دونوں معاملوں میں ثابت شدہ ہیں ۔
البتہ پہلا تاثر انکل کا تھا جو زمانہ ہوا زائل ہو چکا۔ کم کم اچھی اچھی باتیں کرتے ہیں سو اچھے لگتے ہیں۔
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
1)۔ سعود کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے؟​
بہت منکسرالمزاج ،رحم دل، حاضر جواب اور دلوں کا پاس رکھنے والے۔۔۔۔۔! پہلا تاثر یہی ابھرا اور اب اس میں بہت اضافہ ہوچکا ہے۔پہلے یہ نہریں تھیں اور اب جا کر یہ سمندر میں گر رہی ہیں وہ سمندر محبت اور خلوص کا سمندر ہے۔
2)۔ پہلی دفعہ سعود سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی (جو کہ ہے تو ناممکن)
پہلی بار بات بارہ دری میں ہوئی صرف علیک سلیک پھر ایک نا خوش گوار واقعہ پیش آنے پر ہوئی جب بھیا نے میری دل جوئی کی اور میں حیران سی رہ گئی کہ بھیا نے اتنی سی بات کو اتنی اہمیت دی اور یہیں سے میرے دل میں بھیووو کے لیئے بہت احترام اور محبت کا جزبہ ابھرا وجہ یہ تھی کہ بڑی بڑی باتوں کو بہت سے لوگ اہمیت دیتے ہیں لیکن عموما اتنی چھوٹی باتوں کو اہمیت نہیں دی جاتی۔
3 )۔ آپکوسعود کی کون سی عادت سب سے اچھی لگتی ہے؟(انکی پسندیدہ عادت)
بھیا کی نرم مزاجی اور شگفتگی۔۔۔۔!
4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے سعود کی شخصیت سے سیکھا ہے
دل جوئی کرنا،محبت بانٹنا،مسکراتے رہنا،خلوص،سادگی یہ سب سیکھا ہے۔
5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
بھیا آپ اپنا حد سے سوا خیال رکھا کریں!
یہ خاص الخاص بھیوو کے لیئے۔۔۔۔!
3785247443_cfdd27382b.jpg
 
تعبیر

محفلین
1)۔ سعود کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے؟

واحد میں ہونگی یہاں جس کا پہلا تاثر سعود کے بارے میں اچھا نہیں تھا :laughing:
مجھے سعود بہت ہی اکڑو اور مشکل لگے تھے شروع میں

(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)
بالکل بدل چکے ہیں سعود بہت ہی نفیس،حساس اور کھلے دل کے مالک ہیں اور بہترین انسان ہیں۔

2)۔ پہلی دفعہ سعود سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی (جو کہ ہے تو ناممکن)
ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی :p:p:p
اور نہیں تو کیا :):):)
کیا میں سعود کی پسند ناپسند جانتی ہوں؟؟؟
کیا میں نے آج تک سعود سے ان کے بارے میں جو پوچھا اسکا جواب ملا؟؟؟

3 )۔ آپکوسعود کی کون سی عادت سب سے اچھی لگتی ہے؟(انکی پسندیدہ عادت)
بہت ساری عادات ہیں جو پسند ہیں
سعود بہت بہت بہت خیال رکھنے والے ہیں کبھی کسی کی دل آزاری نہیں کرتے

کبھی کسی غلط بات کو انکریج نہیں کرتے بلکہ حق اور سچ کا ساتھ دیتے ہیں

ہر ایک کی مدد کو ہر وقت تیار رہتے ہیں

گھمنڈی بالکل نہیں ہیں

اپنے بارے میں اتنا کچھ جاننے کے بادجود کبھی بھی انہیں میاں مٹھو بنتے نہیں دیکھا جبکہ اپنی تعاریف خود بھی کریں تو برا نہیں لگے گا

4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے سعود کی شخصیت سے سیکھا ہے
(مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا)
مسکرانا
شکریہ کے بجائے جزاک اللہ کہنا چاہئے
چھوٹوں سے پیار اور بڑوں کا ادب کہ یہی سنت رسول ہے
ابھی بھی بہت کچھ سیکھ رہی ہوں

5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

پیغام-------------- دوسروں کی طرح اپنا بھی خیال رکھا کریں
اور وقت پر سویا کریں

سوال۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اگر آپ محفل کے چراغ ہیں تو کیا میں اپنی تین خواہشات بتا سکتی ہوں؟؟؟

مشورہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ نے انٹیلیجینس(ایسے ہی لکھتے ہیں نا)کیوں نہیں جوائن کی؟؟؟کرتے تو ملک کا بھلا ہو جاتا :p
کیونکہ کوئی کتنا بھی چاہے کوئی بھی طریقہ آزما لے مگر آپ نا چاہیں تو وہ بات وہ آپ سے نہیں اگلوا سکتا۔:):):)

گزارش۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مجھے ہمیشہ اچھی اچھی باتیں سکھایا کریں اور اچھے اچھے مشورے دیا کریں

6)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو تو بس ہو جائیے شروع )

خاص یہ کہ اللہ آپ کو ہر بری بلا اور بری نظر سے بچائے
ہر ہر مہربانی اور مدد کے لیے جزاک اللہ
اوراے کاش کہ جس طرح آپ نے محفل کا ہر مسئلہ بہت سمجھداری سے اور بغیر کسی فساد کے حل کیا ہے اسی طرح کشمیر کا مسئلہ بھی آپ کے ہاتھ ہوتا اور آپ اسے حل کرتے تو یوں انڈیا اور پاکستان دشمن نہیں بلکہ بہترین دوست ہوتے۔
فرض کریں یہ مسئلہ آپ کے ہاتھ ہوتا تو آپ اسے کیسے حل کرتے(مجھے پتہ ہے کہ اسکا جواب کبھی بھی نہیں ملے گا لیکن ایک پرسنٹ چانس ہے تو پوچھ لیتی ہوں ویسے بھی میں بہت خوش فہم ہوں )
 
مہ جبین

محفلین
1۔ میں جب پہلی دفعہ آنلائن آئی تھی تو اس دن میری سعود سے پہلی دفعہ بات ہوئی پہلا تاثر ایک خوش اخلاق اور ملنسار انسان کے روپ میں نظر آیا
اور سعود محفل پر واحد ہیں کہ انہوں نے مجھ کو پہلی ہی دفعہ میں مخاطب کرتے ہوئے انتہائی اخلاق سے "امی جان " کہ کر بات کا آغاز کیا
اور اس بات سے مجھے کافی حوصلہ ہوا کہ نئی جگہ کی اجنبیت کو کم کرنے میں مدد ملی الحمدللہ ۔ اور یہ بات میں بہت وثوق سے کہہ سکتی ہوں کہ
ہر عمر کے لوگوں کے دلوں کوفتح کرنے کا فن سعود خوب جانتے ہیں ماشاءاللہ

2۔ میں نے اب تک سعود کو ویسا ہی پایا جیسا پہلے دن جانا
امین کے توسط سے سعود نے دو دفعہ مجھ سے فون پر بات کی ، لہجے میں ادب ،تہذیب ، شائستگی، خلوص ، اپنائیت ،ٹھہراؤ سنجیدگی و متانت کا بھرپورامتزاج پایا ماشاءاللہ۔

3۔ سعود کی سب سے اچھی عادت انکی تحمل مزاجی شائستگی اور اصول پسندی ہے ۔ اور اتنے عرصے میں کبھی اسکے خلاف کرتے نہیں دیکھا، اللہ سعود کو جزائے خیر عطا فرمائے آمین

4۔ سعود کی شخصیت میں ایسا بہت کچھ ہے جو سب کے لئے باعثِ تقلید ہوسکتا ہے سب سے بڑھ کر منکسرالمزاجی اور ہر وقت یک گونہ سکون اسکی شخصیت کا خاصہ ہے ، کوشش کرتی ہوں کہ میں بھی اپنے اندر یہ صفات پیدا کرلوں ۔

5۔ سعود کے لئے بہت ساری دعائیں کہ جہاں رہیں خوش رہیں اور دوسروں کو بھی ایسے ہی خوش رکھیں آمین
 
فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم

rose-2.gif

اس ہفتے کی مہمان شخصیت بہت ہی جانی پہچانی اور ہر دلعزیز شخصیت ہیں ۔
اگر آپ صبح آن لائن آئیں تو آپ انہیں موجود پائیں گے پھر دوپہر آئیں تب ہی انہیں موجود پائیں گے ارے یہ کیا رات کو بھی آئیں تو یہ یہیں موجود ہیں۔محفل اور محفلین سے بے انتہا پیار کرنے والے
جن کا ٹریڈ مارک ہے :):):)
بلا کے ذہین،بذلہ سنج اور حاضر جواب،شاعر،لکھاری
کسی بھی موضوع پر بات کر لیں یا کوئی بھی سوال جواب حاضر
جسطرح الہ دین کا چراغ تھا جو ہر خواہش پوری کرتا تھا اس طرح یہ محفل کے چراغ ہیں کوئی بھی کام ہو کہیں بھی مدد چاہیں یہ فوری حل کردیں گے۔

محفل کی ترقی میں بھی انکا بہت بڑا ہاتھ ہے ۔ہمیں جو یہاں نئے فیچرز نظر آ رہے ہیں اور ڈیجیٹل لائبریری یہ سب سب انہی کاکمال ہے
خود کو پتہ نہیں کیوں بوڑھا کہلواتے ہیں اور ہر خاتون،لڑکی سے فٹ راکھی بندھوا لیتے ہیں نہیں تو اسے بٹیا تو پکا پکا بنا ہی لیتے ہیں۔
ایسی کمال اور پیاری شخصیت ہیں کہ ان پر میں جتنا لکھوں کم ہے کہ وہ الفاظ ہی نہیں ہیں میرے پاس جن سے انکی تعریف کی جائے
محفل کی چاشنی، لفظوں کا جادوگر ،مسکراہٹیں باٹنے والے ،ہر کسی کی مدد کے لیے ہر وقت تیار،ہر خاص و عام کے لیے جس کے دل کے دروازے ہر وقت کھلے رہتے ہیں تو
اس ہفتے کی وہ مہمان اور مہان شخصیت ہیں

2-12.jpg
ابن سعید / سعود
2-12.jpg
وعلیکم السلام​
آپ نے تو ناممکن کام کر دکھایا تعبیر۔ میرا نہیں خیال تھا کہ سعود بھائی کبھی مہمان بننے کو راضی ہوں گے۔​
1)۔ سعود کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے؟
ابن سعید کی شخصیت میں مجھے ذہانت، عاجزی اور دوستی کا عنصر غالب محسوس ہوتا ہے۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)
میں دوسروں کے بارے میں رائے قائم کرنے میں بہت وقت لیتی ہوں اس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ عموماً تاثر تبدیل نہیں ہوتا۔ یہاں بھی یہی صورتحال ہے۔

2)۔ پہلی دفعہ سعود سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی (جو کہ ہے تو ناممکن)
شاید 2008-09 میں جب میں بھی لہو لگا کر لائبریری کے شہیدوں میں شامل ہونے کی کوشش کر رہی تھی تو کسی دھاگے پر رسمی بات ہوئی ہو گی۔ لیکن پھر بہت عرصے کے بعد جب دوبارہ محفل میں آنا ہوا تو کافی خوشگوار حیرت ہوئی کہ چند گنے چنے لوگ جنہیں میں یاد تھی ان میں سعود بھائی بھی شامل تھے۔ اور پھر بات چیت کا سلسلہ بس چلتا ہی جاتا ہے۔

3 )۔ آپکوسعود کی کون سی عادت سب سے اچھی لگتی ہے؟(انکی پسندیدہ عادت)
موقع محل کے لحاظ سے بات کرنا۔

4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے سعود کی شخصیت سے سیکھا ہے
(مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا)

وہی چھوٹی چھوٹی باتیں جو عائشہ عزیز اور آپ نے سیکھیں۔ ویسے مجھ تک بیشتر اقوالِ سعود بذریعہ عائشہ عزیز پہنچے ہیں۔ :)

5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
آپ بے پر کی اتنی کم کم کیوں اڑاتے ہیں؟
6)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو تو بس ہو جائیے شروع )
بس بہت سی دعائیں دینی ہیں۔ سکون اور کامیابیوں کے لئے۔ :)
 
سارہ خان

محفلین
جان پہچان تو پانچ مئی 2010 کو ہوئی تھی۔۔۔ جب اچانک ہمارے متعلق انھوں نے من گھڑت جھوٹ پر مبنی ایک مراسلہ لکھا اور ہم حیران پریشان کہ یا خدا یہ کون آ گیا جو ہمارے متعلق ایسے ایسے نیک خیالات کا اظہار فرما رہا ہے اور ہم نے نام تک نہیں سنا کبھی اس کا:

فاتح بھائی مجھے دیکھنا ہے وہ مراسلہ :battingeyelashes:
 
فاتح

وہاٹ از دس؟ اکھیوں کھولے ڈس :laughing:
عین اس سطر کے نیچے وہیں وہ مراسلہ بھی اقتباس میں شامل کر دیا تھا تبھی تو کولون سائن لگایا تھا کہ یہ ہے وہ مراسلہ :laugh:
 
سارہ خان

محفلین
وہاٹ از دس؟ اکھیوں کھولے ڈس :laughing:
عین اس سطر کے نیچے وہیں وہ مراسلہ بھی اقتباس میں شامل کر دیا تھا تبھی تو کولون سائن لگایا تھا کہ یہ ہے وہ مراسلہ :laugh:
ہاہاہاہا میں نے کوٹ کی ہوئی لائنز دیکھیں ہی نہیں کہ وہ سوالات ہونگے ۔:p ۔۔ اکھیوں کھلی ویوں ھانی پوریوں ۔۔۔:LOL:
 
زین

لائبریرین
حیرت ہے آپ نے مجھ سے بات تو کبھی کی نہیں؟
عزیزبھائی آپ کی یادداشت کمزور ہورہی ہے کیا؟؟؟:)

کوئی ایسا جرم جو ہم نے کیا ہو؟ اتنے سالوں میں کسی سے بد تمیزی کی ہو؟ کسی کا دل دکھایا ہو ؟ کسی کو ستایا ہو؟ کسی کی پوسٹ ڈس لائیک ہو؟ کبھی ٹرولنگ کی ہو؟ کبھی مزہبی دھاگے میں پوسٹ کی ہو؟ کبھی سیاسی بحث کی ہو؟ کبھی آپکو پی ایم کیا ہو؟ اگر یہ سب نہیں کیا تو کونسا بدلہ لے رہے ہیں آپ ہم سے :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:
کبھی پولیس تھانے کے مہمان بن جائیے ،مہمان بننے کا شوق خود ختم ہوجائےگا:biggrin:
 
زین

لائبریرین
اندھا کسے کہا اور میں اندھا کیسے ہوئی بھلا ہاں اندھی ہو سکتی ہوں :p
نہیں عبداللہ میرے لیے سب برابر ہیں کتنی منتیں کیں سب کی کہ اگر کوئی مہمان بننا چاہتا ہے تو مجھے ذاتی پیغام میں بتا دے اور میں یہ بات بھی نہیں بتاؤنگی کسی کو لیکن ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟کیوں نہیں بچے آپ کو کیوں نہیں بنایا جا سکتا اور سوچ لیں یہ جو ٹائیٹل چنا ہے نا آپ نے اپنے لیے یہی لکھوں کیا :p اب انتظار ہے تو زین کا دیکھیں وہ کیا کہتے ہیں ۔ کسی اور کو بھی بننا ہے مہمان تو سو بسم اللہ وہ یہیں بتا سکتا ہے نہیں تو مجھے پیغام میں بتا دے شرما شرمی کی نہیں ہو رہی :)
جبکہ میرا ارادہ فاتح کومدعو کرنے کا ہے
میرا آدھا ووٹ عزیز امین اور آدھا عمران عرف عبداللہ عرف پاکستانی کے حق میں ہے :biggrin:
 
سارہ خان

محفلین
1)۔ سعود کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے؟

سعود بھیا کے بارے میں پہلا تاثر کچھ عجیب سا تھا ۔۔ انہوں نے کوئی تھریڈ دہلی میں دعوت یا اس ہی طرح کائی نام تھا وہ سٹارٹ کیا تھا اور خیالی دعوت کروا رہے تھے تو میں نے سوچا تھا پتا نہین کیا الٹا سیدھا لکھ رہا ہے یہ بندہ ۔۔۔

(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)

بہت جلد ہی پہلا والا تاثر بدل گیا تھا ۔۔ گیمز کے تھریڈز پر جوابات اور بے پرکیوں وغیرہ سے اندازہ ہوا تھا کہ موصوف کافی ذہین ، حاضر جواب ہیں لیکن بزرگی جھاڑنے کا بہت شوق ہے ۔۔:p

2)۔ پہلی دفعہ سعود سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی (جو کہ ہے تو ناممکن)

مجھے بالکل بھی یاد نہیں آ رہا کہ پہلی بات کیا ہوئی تھی :( ۔۔ لیکن یہ پکا یاد ہے کہ ہوئی ذہانت آزمائیے کے تھریڈ میں تھی ۔۔

3 )۔ آپکوسعود کی کون سی عادت سب سے اچھی لگتی ہے؟(انکی پسندیدہ عادت)

سب کا خیال رکھنے والی عادت ۔۔خوش مزاجی ۔۔ دوسروں کی حصلہ افزائی کرنا ۔۔ مدد کرنا ۔۔۔

4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے سعود کی شخصیت سے سیکھا ہے

سعود بھیا کو میں اپنا استاد مانتی ہوں انہوں نے اسٹدی میں بھی میری مدد کی ہے ۔۔۔ اور بہت سی چیزوں میں اکثر ان سے ہیلپ لیتی رہتی ہوں ۔۔۔ :)

5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے۔۔
بھیا کبھی کبھی غصہ کرنا بھی صحت کے لئے اچھا ہوتا ہے ۔۔۔:p

کبھی
6)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں
سوال : کیا گھر میں بھی اتنے ہی کول رہتے ہیں ہمیشہ ۔۔ بھابھی پر کبھی غصہ کرتے ہیں کہ نہیں ؟ :p
 
فاتح

لائبریرین
ایئی امڑ :haha:
آپ نے کچھ لحاظ کر لیا جبکہ ہمارے ہاں کہا جاتا ہے کہ
وہاٹ از دس
اکھیوں پھاڑے دس
خدا کی قسم آپ کا یہ مراسلہ پڑھنے سے چند لمحے قبل ہی میں مقدس کو یہی بتا رہا تھا کہ اصل میں تو "اکھیوں پھاڑے ڈِس" ہوتا ہے لیکن میں نے جان بوجھ کر سارہ کا لحاظ کرتے ہوئے اسے "اکھیوں کھولے"کر دیا تھا۔۔۔ :haha::haha::haha:
 
Top