محمد اسامہ سَرسَری
لائبریرین
بہت خوب جناب، بہت عمدہ لکھا اور ماشاءاللہ کیا خوب روانی ہے کلام میں۔
پڑھ کر مزہ آگیا۔
بے حساب داد قبول فرمائیے۔
پڑھ کر مزہ آگیا۔
بے حساب داد قبول فرمائیے۔
حضور غضب ڈھا رہے ہیں آج کل(3)وہ دونوں بھاگ نکلے جب تو پاپا بھیڑیا بولاابھی یہ موگلی کے راستے کا پہلا پتھر تھاابھی تو جھُنڈ میں اپنے، ہمیں پیشی بھی دینی ہےپھر اپنے فیصلے کی اُن سے منظوری بھی لینی ہےنہ جھگڑا مول لیں وہ شیر سے تو رام کرنا ہےہمیں تو چُپ چُپاتے بس یہی اِک کام کرنا ہےمگر پہلے مجھے تُم یہ بتادو اے مِری بیوی!یہ انسانوں کا بچہ ہے اِسے تُم کیسے پالو گی؟یہ بولی بھیڑیوں کی ماں اُٹھا کر سر رعُونت سےیہ میرا موگلی ہے ، یہ مِرا ننھا سا مینڈک ہےاِسے میں پال لوں گی اور پھر اِک دِن وہ آئے گابڑا ہوکر یہ اپنے جھُنڈ کی عزت بڑھائے گایہ لنگڑا شیر جو بزدِل ہے اور گایوں کو کھاتا ہےاسی کی سرزنش کو پھر یہاں انسان آتا ہےیہ میرا موگلی اِک دِن زمانے کو دِکھائے گابہادُر ہے یہ لنگڑے شیر کو اِک دِن بھگائے گاکہا پاپا نے یہ سب ٹھیک ہے لیکن بتاؤتو!ذرا مجھ کو کوئی ترکیب اِس گُر کی سِکھاؤ تو!’اکیلا‘ چودھویں کی شب ہمیں جب خود بُلائے گاتو اِس انسان کے بچے کو کون اُس سے چھُپائے گاکہ جنگل کا یہی قانون ہے ، بچے بڑے ہوکرسلامی سربراہِ جھُنڈ کو دیں گے کھڑے ہوکر
کہا پاپا نے یہ سب ٹھیک ہے لیکن بتاؤتو!
ذرا مجھ کو کوئی ترکیب اِس گُر کی سِکھاؤ تو!
’اکیلا‘ چودھویں کی شب ہمیں جب خود بُلائے گا
تو اِس انسان کے بچے کو کون اُس سے چھُپائے گا
کہ جنگل کا یہی قانون ہے ، بچے بڑے ہوکر
سلامی سربراہِ جھُنڈ کو دیں گے کھڑے ہوکر
آستاد محترم اکیلا بھیڑیوں کے جھنڈ کے سربراہ کا نام ہےبلا تمہید ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
1۔ ’’ترکیب اس گر کی‘‘ ؟؟؟
2۔ ’’اکیلا‘‘ سے کیا مراد ہے
3۔ ’’سربراہِ جھُنڈ‘‘ ترکیب کا جواز ؟؟؟
کہا پاپا نے۔۔ یہ سب ٹھیک ہے ۔۔۔ لیکن بتاؤ تو!
××× مجھے اس سے نمٹنے کا کوئی گُربھی سِکھاؤ تو!
کہا پاپا نے۔۔ یہ سب ٹھیک ہے ۔۔۔ لیکن بتاؤ تو!
××× مجھے اس سے نمٹنے کا کوئی گُربھی سِکھاؤ تو!
’اکیلا‘ چودھویں کی شب ہمیں جب خود بُلائے گا
تو اِس انسان کے بچے کو کون اُس سے چھُپائے گا
کہ جنگل کا یہی قانون ہے ، بچے بڑے ہوکر
سلامی سربراہِ غول ×× کو دیں گے کھڑے ہوکر
خلیل بھائی آسی صاحب کی رائے صائب ہے۔
× ۔۔۔ میرے خیال میں یہاں آسی صاحب کی مراد ہے کہ ترکیب اور گرساتھ آ کر تکرار معنوی کا سبب بن رہی ہیںاور کچھ ثقالت کا سا احساس پیدا کر رہے ہیں ۔تھوڑا ری ارینج کر لیا جائے تو بہتر ہو۔
××۔۔۔ یہاں جھنڈ کے ساتھ زیر کی اضافت بھی نامانوسیت اور چبھن پیدا کر رہی ہے۔ اسے غول کر دینا کچھ بہتر ہو گا۔
مندرجہ بالا دو صورتیں پیش ہیں۔
سلامی جھُنڈ کے سردار کو دیں گے کھڑے ہوکر
کیسا رہے گا؟
سے اور ہے کے قوافی؟؟؟یہاں اعراب کا فرق ہے خلیل میاں
’’مگر جنگلی درندوں کا بھی اِک قانون ہوتا ہے‘‘
یہاں دیکھ لیجئے گا کہ نون کا غنہ کرنا جائز ہے یا نہیں۔ میرے پاس کوئی فوری حوالہ نہیں ہے۔
محمد خلیل الرحمٰن ، الف عین ، مزمل شیخ بسمل ، سید عاطف علی
جنگلی بروزن کنگلی یعنی فعلن (نوراللغات جنگل کے تحت)
اسی طرح وہاں جنگلا بھی فعلن کے وزن پر بتایا گیا ہے۔
آپ کے تائید کرنے سے نوراللغات کی اس تحریر کو سندِثقاہت مل گئی۔
یہاں دیکھ لیجئے گا کہ نون کا غنہ کرنا جائز ہے یا نہیں۔ میرے پاس کوئی فوری حوالہ نہیں ہے۔
محمد خلیل الرحمٰن ، الف عین ، مزمل شیخ بسمل ، سید عاطف علی
جنگلی بروزن کنگلی یعنی فعلن (نوراللغات جنگل کے تحت)
اسی طرح وہاں جنگلا بھی فعلن کے وزن پر بتایا گیا ہے۔