ماہی احمد

لائبریرین
کافی بناتے وقت یہ خیال رہے کہ کافی کی تلخی قابل برداشت ہو
2 کپ کافی بنانے کے لئے ایک چائے کا چمچ کافی ایک کپ میں ڈالیں اور اس کے ساتھ 2 چائے کے چمچ پسی ہوئی چینی شامل کر دیں
اب اس میں تیز گرم پانی اتنا ڈالیں کہ بہت گاڑھا پیسٹ بن جائے پھر اس کو زوردار ہاتھ سے پھینٹیں کافی ڈارک براؤن سے گولڈن کلر کی ہو جائے گی جب اتنی گاڑہی ہو جاے کہ پھینٹنا مشکل ہو جائے تو کافی کا چمچ بھر کر اس کو اُلٹا کر دیکھیں اگر کافی چمچ سے نیچے نہ گرے تو سمجھ جائیں کافی تیار ہے اب دودھ گرم کر ے اس میں اپنی پسند کے مطابق ایک چائے کا چمچ کافی مل لیں اور حسب پسند چینی ملا کر نوش فرائیں
پھینٹ پھینٹ کر ہی بازو شل ہو جاتا ہے، کافی میکر کا مشورہ دیں اب تو :)
 
Top