زیک
مسافر
کوڑے کو نکالنا کافی مشکل ہے کہ اکثر جگہوں پر ہر طرف موجود تھا۔ میری پوری کوشش کے باوجود اگر آپ غور سے فل زوم پر تصاویر دیکھیں تو آپ کو کوڑا نظر آئے گا۔یورپی آلپس اور پاکستانی شمالی علاقہ جات کی خوبصورتی کا موازنہ کریں تو کسے زیادہ نمبر دیں گے؟ (کوڑے کو فی الحال ذہن سے نکال دیں)
پھر کچھ سہولیات سے بھی کافی فرق پڑتا ہے۔ آلپس میں آپ جس علاقے میں ہائیک کرنا چاہیں باقاعدہ ٹریل موجود ہیں اور ان کے نقشے بھی۔ پاکستان میں بار بار مقامی لوگوں سے مدد لینی پڑی کہ ٹریل بے قاعدہ ہیں، تنگ ہیں، کبھی الگ ہو جاتے ہیں اور کبھی مل جاتے ہیں۔
جہاں تک قدرت کی بات ہے تو آلپس پر اتنے اونچے پہاڑ نہیں۔ سبزہ اور برف زیادہ ہے۔ کاغان سبزے میں اس سے زیادہ ملتا ہے۔ گلگت بلتستان کے اکثر پہاڑ بنجر ہیں اور صرف وہیں سبزہ ہے جہاں پانی ہے۔ پہاڑ خوب اونچے ہیں اور جب آپ بلندی پر پہاڑوں کے قریب ہائیک کرتے ہیں تو اندازہ ہوتا ہے کہ کتنے عظیم پہاڑ ہیں۔ یہ احساس یورپ میں نہیں ہوتا۔ البتہ آتش فشاں جیسے ماؤنٹ رینیر، کلیمنجارو، ٹونگریرو وغیرہ چونکہ اکیلے ہیں اس لئے ان کی اپنی بات ہے
آخری تدوین: