محمد تابش صدیقی
منتظم
بہت عمدہ اور لاجواب۔
چونکہ تمام تصاویر ہی بہت خوبصورت تھی تو شاید چند تصاویر کے علاوہ سب ہی زبردست ریٹنگ کی مستحق ٹھہریں۔
البتہ ایسی تصاویر بھی ہیں، جو باقی تصاویر کی نسبت زیادہ تعریف کی مستحق ہیں۔ وقت ملا تو ان کا اقتباس لے لوں گا۔
جو مسائل آپ نے بتائے، خاص طور پر صفائی کے حوالے سے، وہ پورے پاکستان کے عمومی مسائل ہیں، جن کی ذمہ داری عوام سے لے کر انتظامیہ تک سب پر عائد ہوتی ہے۔ کیونکہ کوئی بھی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار نظر نہیں آتا۔ گنے چنے افراد رضاکارانہ بنیادوں پر کچھ کر بھی رہے ہوں تو قابلِ تعریف تو ضرور ہے مگر زیادہ سود مند نہیں۔
صحت کی مناسب سہولیات کا فقدان بھی پورے ملک کا المیہ ہے۔ اور اس کی ذمہ داری حکومتوں پر عائد ہوتی ہے۔ اسی سے اندازہ لگا لیں کہ اسلام آباد جو کہ وفاقی دارلحکومت ہے۔ اس میں بھی ایک ہی جنرل سرکاری ہسپتال ہے۔ اور اسلام آباد سے مراد روات سے لے کر ٹیکسلا تک کا اسلام آباد ہے، صرف سیکٹرز نہیں۔ تو پھر دور دراز کے علاقہ جات کا تو پوچھیے ہی مت۔