لسانی بنیاد؟ ۔۔۔۔۔ لسانی رنگ کیوں دیا جاتا ہے؟
سوال یہ اٹھتا ہے کہ سندھ تو اگلے وقتوں میں ملتان تک پھیلا ہوا تھا، تو ملتان الگ ہونے سے کیا سندھ ٹوٹ گیا؟ سرحدوں کو مقدس کیوں مانا جاتا ہے؟ پھر انگریز کے دور میں سندھ بمبئی کا حصہ تھا، وہاں سے الگ ہوا تو کونسا تقدس پامال ہوگیا؟؟
لسانی رنگ دیا ہی غلط ہے اس بات کو۔۔۔ اور مہاجرستان کا نعرہ بھی غلط ہے اگر صوبہ بنایا بھی جائے تو فقط "کراچی" کے نام سے۔ اور ظاہر ہے انتظامی بنیاد ہر ہی، کہ کراچی ایک خاص علاقہ ہے، اپنے محلِ وقوع اور اہمیت کے لحاظ سے۔ دنیا میں ایسی بہت سی مثالیں ملتی ہیں۔ بلکہ میں تو کہتا ہوں صوبے کے بجائے ایک وفاقی تجارتی علاقے کا درجہ دیا جائے کراچی کو۔ اسلام آباد اگر سیاست کا وفاق ہے تو کراچی معیشت کا۔ اور کراچی صرف مہاجروں کا نہیں ہے، پختونوں کی تعداد یہاں پشاور سے بھی زیادہ ہے۔ گلگت سے لے کر گوادر تک ہر علاقے کے لوگ یہاں بستے ہیں اور اس شہر کی تعمیر میں برابر کے شریک ہیں۔
اور پھر مجھے تو اس لفظ "مہاجر" ہی سے اختلاف ہے۔۔۔۔ جو لوگ یہیں پیدا ہو کر آج دادا بن گئے ہیں وہ مہاجر کب رہے؟؟؟