نئے صوبے

شمشاد

لائبریرین
بالکل بھی نہیں۔ میں تو کہتے ہوں کہ پہلے بھی سارے صوبے توڑ کر ایک پاکستان متحد پاکستان بنا دیا جائے۔
 

شمشاد

لائبریرین
بھائی صاحب وہ دھاگہ میں نے مقفل نہیں کیا اور نہ مجھے علم ہے کہ کس نے کیا ہے۔

دوسری بات یہ کہ زمرہ سیاست کے موڈیریٹر ظفری بھائی ہیں۔ انہیں ذاتی پیغام بھیج کر یا ٹیگ کر کے پوچھ لیں۔
 
فیس بک سے اقتباس

420073_184153971700596_100003179839806_301774_1462486877_n.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
کتنی غلط باتیں ہیں جو اچھالی جا رہی ہیں۔

خیبر پختونخواہ نیا تو نہیں بنا، صرف نام ہی تبدیل ہوا ہے۔
کیا گلگت بلتستان اب وجود میں آئے ہیں؟
سرائیکی صوبہ بھی نہیں بنا۔
ہزارہ صوبہ بھی نہیں بنا۔

میں پوچھتا ہوں
پھر مہاجر صوبہ کیوں بنایا جائے؟
 
یہی تو دیکھا آپ لوگ مئجھے کہتے تھے پتہ چلا یہ مہاجر صوبہ بنانے والوں نے پہلے ہزارہ وال اور پھر سرائیکی وسیب اب خود یہ ایک لمبا کھیل ہے یہں کوئی پاکستانی نہیں ہے پاکستانی کہاں ہیں مل نہیں رہا
 

میر انیس

لائبریرین
شمشاد ایسے دھاگوں کو مقفل ہی کردیا جائے تو اچھا ہے۔ لسانیت اور تعصب ہماری پوری قوم کو اندر ہی اندر سے کھوکھلا کرنے کی ایک سازش ہے۔
 

میر انیس

لائبریرین
یہی تو دیکھا آپ لوگ مجھے کہتے تھے پتہ چلا یہ مہاجر صوبہ بنانے والوں نے پہلے ہزارہ وال اور پھر سرائیکی وسیب اب خود یہ ایک لمبا کھیل ہے یہں کوئی پاکستانی نہیں ہے پاکستانی کہاں ہیں مل نہیں رہا
مہاجر صوبہ بنانے والوں:oops: کیا مہاجر صوبہ بن چکا ہے؟۔ مسٹر شاہنواز معاف کیجئے آپ اسطرح کی باتیں کرکے اور ایسے دھاگے کھول کر ہم میں نفرت پھیلا رہے ہیں۔ اگر ہم سب پاکستانی ہیں تو پھر نہ کوئی پنجابی ہے نہ پٹھان نہ سندھی نہ کوئی مہاجر پر اگر آپ خود بلوچوں اور پنجابیوں کی اکثریت کی بحث شروع کرتے ہیں تو پھر آپ کس منہ سے یہ سوال کر رہے ہیں کہ کیا یہاں کوئی پاکستانی نہیں ۔ اگر آپ سب کو پاکستانی سمجھ رہے ہوتے تو یہ نہ کہتے کہ بلوچستان میں پہلے پنجابی اکثریت میں تھے کیوں کہ یہ بھی پاکستانی اور وہ بھی پاکستانی پھر کس کی اکثریت اور کس کی نہیں۔ کوئی بات کہنا آسان ہوتی ہے اور اپنی اندرونی کیفیت الگ ہوتی ہے جو اچانک باہر آہی جاتی ہے پہلے آپ اس قول اور فعل کا تضاد ختم کریں پھر دوسروں پر الزام لگائیں۔ جسطرح آپ پنجابی پٹھان اور سندھیوں کو پاکستانی سمجھتے ہیں اسی طرح ہزارے وال سرائیکی اور مہاجر بھی پاکستانی ہیں۔
 
میں نے یہ نہیں کہا میرا تو کہنا یہ ہے کہ آزادی علیحٰدگی روکنا ہے آُ پ سینس استعمال کریں ان کے لئے کہا میں نے جو آزادی مانگتے ہیں اگر مہاجر کی بات کرتے ہیں تو باقاعدہ قوم نہیں ہے اس طرح تو امریکہ میں پاکستان سے ہجرت کرکے لاکھوں پاکستانی گئے تو وہاں بھی کوئی صوبہ بنے گا
 
اس طرح تو ہر قوم کا فرد اٹھ کر صوبہ بنانے چلا جائے گا یعنی خانہ جنگی اور پھر ملک کے ٹکڑے اگر صوبہ جات بنانا اتنا ہی ضروری ہے تو لسانی بنیادوں پر نہیں بلکہ انتظامی بنیادوں پر بننے چاہئے جیسے کہ گلگت بلتستان
 
میرا دل پاکستانی ہے پہلے ہی میں کراچی یونیورسٹی کا دلخراش واقعہ بیان کرچکا ہوں خدارا اپنے بند ذہن کو کھولیں اور میرے مراسلات ذرا تحمل بردباری سے پڑھا کریں اگر کوئی بات آپ کی سمجھ میں نہیں آتی تو وضاحت طلب کریں تاکہ دوسرے پڑھنے والے قاری کو بھی میرا مطلب پتا چلے اپنی طرف سے ہی نہیں مطلب نکالا کریں
 

محمد امین

لائبریرین
لسانی بنیاد؟ ۔۔۔۔۔ لسانی رنگ کیوں دیا جاتا ہے؟

سوال یہ اٹھتا ہے کہ سندھ تو اگلے وقتوں میں ملتان تک پھیلا ہوا تھا، تو ملتان الگ ہونے سے کیا سندھ ٹوٹ گیا؟ سرحدوں کو مقدس کیوں مانا جاتا ہے؟ پھر انگریز کے دور میں سندھ بمبئی کا حصہ تھا، وہاں سے الگ ہوا تو کونسا تقدس پامال ہوگیا؟؟

لسانی رنگ دیا ہی غلط ہے اس بات کو۔۔۔ اور مہاجرستان کا نعرہ بھی غلط ہے اگر صوبہ بنایا بھی جائے تو فقط "کراچی" کے نام سے۔ اور ظاہر ہے انتظامی بنیاد ہر ہی، کہ کراچی ایک خاص علاقہ ہے، اپنے محلِ وقوع اور اہمیت کے لحاظ سے۔ دنیا میں ایسی بہت سی مثالیں ملتی ہیں۔ بلکہ میں تو کہتا ہوں صوبے کے بجائے ایک وفاقی تجارتی علاقے کا درجہ دیا جائے کراچی کو۔ اسلام آباد اگر سیاست کا وفاق ہے تو کراچی معیشت کا۔ اور کراچی صرف مہاجروں کا نہیں ہے، پختونوں کی تعداد یہاں پشاور سے بھی زیادہ ہے۔ گلگت سے لے کر گوادر تک ہر علاقے کے لوگ یہاں بستے ہیں اور اس شہر کی تعمیر میں برابر کے شریک ہیں۔

اور پھر مجھے تو اس لفظ "مہاجر" ہی سے اختلاف ہے۔۔۔۔ جو لوگ یہیں پیدا ہو کر آج دادا بن گئے ہیں وہ مہاجر کب رہے؟؟؟
 
آپ نے ٹھیک کہا مہاجر کیا ہے قوم نہیں صرف اپنے مفاد کی خاطر ہجرت کی تھی ہندوستان نے ایک اچھے مستقبل کے لئے نیک نیتی سے پاکستانی بن کر لیکن ان کی نسلوں نے کیا کیا
 
کراچی صوبے کی بات بے کار ہے۔ اس کام میں جتنا خون خرابہ ہے اتنی صوبے کی اوقات نہیں۔ بلکہ مناسب ہے کہ ریاست کراچی تشکیل دی جاوے جس میں تمام قومیتوں کو ان کے جائز حقوق ملیں جیسے سنگاپور میں ہوتا ہے۔ یہ ریاست پاکستان سے ملحق رہے مگر نیم خودمختار رہے تاکہ اپنی معاشی پالیسی خود تشکیل دے سکے
 
آپ پچھلے مراسلات پڑھے صوبہ جات میں ہوگا نہیں یہیں ہوگا شمشاد صاحب کو پتا ہے اب آپ ذرا رہنمائی فرمائیں کہ اقباس لینے کا طریقہ بتا دیں
 
Top