• چند اشکوں کے سوا کچھ نہیں دامن میں مرے
    لوگ حیرت سے مرا زاد سفر دیکھتے ہیں۔۔۔
    صابرہ امین
    صابرہ امین
    آسان سفر ہو گا جو کم زاد سفر ہو ۔ ۔
    الف نظامی
    الف نظامی
    دشتِ غم میں بھی تری یاد مرے ساتھ رہی
    عشق تنہا تھا مگر بے سروسامان نہ تھا
    ( حافظ مظہر الدین )
    جاسمن
    جاسمن
    ماشاءاللہ۔ بہت ہی زبردست زادِ سفر ہے۔ اللہ قبول فرمائے۔ آمین!
    دنیا کو ہے پھر معرکۂ رُوح و بدن پیش
    تہذیب نے پھر اپنے درِندوں کو اُبھارا
    اللہ کو پامردیِ مومن پہ بھروسا
    اِبلیس کو یورپ کی مشینوں کا سہارا

    ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ
    يُرِيدُونَ لِيُطْفِؤُوا نُورَ اللَّهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَاللَّهُ مُتِمُّ نُورِهِ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ ۔(سورۃ الصف،آیت نمبر آٹھ)
    یہ لوگ چاہتے ہیں کہ اپنے منہ (کی پھونکوں )سے اﷲ کے نور کو بجھا دیں ، حالانکہ اﷲ اپنے نور کی تکمیل کر کے رہے گا، چاہے کافروں کو یہ بات کتنی ہی بُری لگے۔۔۔
    سیما علی
    سیما علی
    وہ خفیہ سازشوں کے ذریعے سے اس دین کو نیچا دکھانے کی کوشش کرتے ہیں اور کبھی علی الاعلان میدان میں آکر مقابلہ کرنے کی جرأت نہیں کرتے۔ اس آیت کی ترجمانی مولانا ظفر علی خان نے اپنے ایک شعر میں اس طرح کی ہے:

    نورِ خدا ہے کفر کی حرکت پہ خندہ زن
    پھونکوں سے یہ چراغ بجھایا نہ جائے گا
    محمد عبدالرؤوف
    محمد عبدالرؤوف
    ان شاءاللَٰه ، ان شاءاللَٰه
    وَ اَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتُوا الزَّكٰوةَ وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ۔ (سورۃ النور ، 56)
    نماز کی پابندی کرو ، زکوٰۃ ادا کرو اور اللہ کے رسول کی فرمانبرداری میں لگے رہو تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔۔۔
    جاسمن
    جاسمن
    اللہ عمل کی توفیق و آسانی عطا فرمائے۔ آمین!
    لَقَدْ مَنَّ اللّٰهُ عَلَى الْمُؤْمِنِیْنَ اِذْ بَعَثَ فِیْهِمْ رَسُوْلًا۔۔۔ سورۃ آل عمران، آیت 164
    بیشک اللہ نے ایمان والوں پر بڑا احسان فرمایا جب ان میں ایک رسول مَبعوث فرمایا جو انہی میں سے ہے ۔ وہ ان کے سامنے اللہ کی آیتیں تلاوت فرماتا ہے اورانہیں پاک کرتا ہے اور انہیں کتاب اور حکمت کی تعلیم دیتا ہے ۔۔۔

    لَقَدْ جَآءَكُمْ رَسُوْلٌ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ۔۔۔ سورۃ التوبہ، آیت 128۔

    بیشک تمہارے پاس تم میں سے وہ عظیم رسول تشریف لے آئے ہیں جن پر تمہارا مشقت میں پڑنا بہت بھاری گزرتا ہے، وہ تمہاری بھلائی کے نہایت چاہنے والے، مسلمانوں پر بہت مہربان، رحمت فرمانے والے ہیں۔(الحمدللہ)۔۔۔
    اپنے شفیع پر درود پڑھ لیجیے۔۔۔

    الٰلھم صل علٰی سیدنا وشفیعنا محمد وعلٰی آلہ وصحبہ وبارک وسلم۔۔۔
    اکمل زیدی
    اکمل زیدی
    اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ
    سیما علی
    سیما علی
    عقیدتوں کا فقط ایک --------- پھول مل جائے مجھے سلیقہ نعت رسولﷺ--------- مل جائے ادھر میں نعت پڑھوں ---------- ادھر مقدر کو حضور آپﷺ کے قدموں کی دھول مل جائے
    اَللّٰھُمَّ صَلِ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی آلِہٖ مُحَمَّدٍ وَ بَارِکْ وَسَلِّم
    محمد عدنان اکبری نقیبی
    محمد عدنان اکبری نقیبی
    صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم
    بہاول پور ریلوے سٹیشن کی عمارت تو بہت صاف ستھری اور پیاری لگ رہی ہے، کسی نواب کے محل کی طرح۔۔۔ :)
    جاسمن
    جاسمن
    نئی بنی ہے۔
    سمہ سٹہ کا ریلوے کبھی مثالی تھا۔ کیا شاندار ویٹنگ رومز تھے۔ کیا شاندار سٹیشن تھا! ریسٹ ہاؤس کی کیا بات تھی! بہاول پور بھی کافی بہتر تھا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ، عام عوام خاص کر خود ریلوے والوں نے بڑا برا سلوک کیا۔ تباہ کر دیا سب کچھ۔ اب نیا بنا ہے۔ اس کا ایک ماڈل فرید گیٹ کے قریب ، بورسٹل جیل کے عقب میں بن رہا ہے۔
    اس دنیا میں ایک مسلمان کی سب سے قیمتی متاع اس کا ایمان ہے، زندگی سے بھی زیادہ قیمتی۔
    اللہ عزوجل اس پر فتن دور میں تمام مسلمانوں کے ایمان کی حفاظت فرمائے۔ آمین۔۔۔
    کس کس کو بتائیں گے جدائی کا سبب ہم
    تو مجھ سے خفا ہے تو زمانے کے لیے آ
    اے راحت جاں مجھ کو رلانے کے لیے آ
    آ پھر سے مجھے چھوڑ کے جانے کے لیے آ
    یاد ماضی ہے اک عطا یا رب
    تیز کر اور حافظہ میرا۔۔۔
    (الشفاء)
    جاسمن
    جاسمن
    ماشاءاللہ۔ بہت خوب!
    فیصل عظیم فیصل
    فیصل عظیم فیصل
    یہ عطاء تب تلک عطاء ہوگی
    جب تلک آگہی نہ ہو جائے
    (ف۔ع۔ف)
    الشفاء
    الشفاء
    بے خبر غافل نہ ہو اپنا ٹھکانہ یاد کر
    ساتھ ماہی کے جو گزرا ہے زمانہ ، یاد کر

    وَسدے ہاسے تے وِسدے ناسے تیڈی جھوک دے آسے پاسے
    سُنڑدے ہاسے مٹھیاں گالھیں تے سوہنڑا یار سُنڑیندا ہاسے
    ساز ہستی کی صدا غور سے سن
    کیوں ہے یہ شور بپا غور سے سن
    دل سے ہر وقت کوئی کہتا ہے
    میں نہیں تجھ سے جدا، غور سے سن

    واہ ناصر کاظمی، اللہ آپ کی مغفرت فرمائے۔۔۔
    کامیاب کون؟
    رسول اللہ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے کہ کامیاب ہو گیا وہ شخص جس کو اسلام کی ہدایت نصیب ہوئی اور ضرورت کے مطابق روزی ملی اور اس نے اس پر قناعت کی۔۔۔
    (سنن ابن ماجہ)
    اکمل زیدی
    اکمل زیدی
    وَمَنْ یُّطِعِ اللّٰہَ وَرَسُوْلَہٗ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِیْمًا۔ سورہ احزاب 71
    آیا نہ ہو گا اس طرح حُسن و شباب ریت پر
    گلشنِ فاطمہؓ کے تھے سارے گلاب ریت پر
    عشق میں کیا بچائیے، عشق میں کیا لٹائیے
    آلِ نبیؐ نے لکھ دیا سارا نصاب ریت پر
    ۔۔۔
    روک سکو تو پہلی بارش کی بوندوں کو تم روکو۔۔۔🌧️
    سیما علی
    سیما علی
    کچی مٹی تو مہکے گی ہے مٹی کی مجبوری
    ذات کدے میں پہروں باتیں اور ملیں تو مہر بلب
    جبر وقت نے بخشی ہم کو اب کے کیسی مجبوری

    الشفاء بھائی یہ ہماری پسندیدہ غزل ہے ۔۔
    الشفاء
    الشفاء
    جی سیما آپا۔ رات کو خوب بارش ہوئی۔ مون سون کا پہلا سپیل۔ آپ نے بھی انجوائے کیا ہو گا۔۔۔
    سیما علی
    سیما علی
    جی بھیا کچھ بہتر ہوا ۔لیکن صبح سےپھر حبس ..
    تمام محفلین کو عید الاضحیٰ مبارک۔۔۔🙂
    اللہ عزوجل تمام حاجیوں کا حج قبول فرما کر ان سب کو بخش دے اور ان بخشے ہوؤں کے صدقے ہماری بھی بلا حساب مغفرت فرما دے۔ آمین۔۔۔
    لبّیک اللٰھم لبّیک،
    لبّیک لا شریک لک لبّیک۔
    انّ الحمد والنّعمۃ لک والملک،
    لا شریک لک۔۔۔
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top