• یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ اتَّقُوْا رَبَّكُمْ اِنَّ زَلْزَلَةَ السَّاعَةِ شَیْءٌ عَظِیْمٌ۔ اے لوگو! اپنے رب سے ڈرو ،بیشک قیامت کا زلزلہ بہت بڑی چیز ہے۔(سورۃ الحج آیت نمبر 1)
    رمضان المبارک سے پہلے تقریباً پورے ملک میں آنے والا یہ جھٹکا ایک تنبیہ کی صورت ہو سکتی ہے۔ آئیے!استغفار کو اپنا معمول بنائیں ، رمضان المبارک کو اللہ عزوجل کی رضا حاصل کرنے کا ذریعہ بنائیں اور اس کریم کا شکر ادا کریں کہ اس نے ہم پر کرم فرمایا۔۔۔
    سیما علی
    سیما علی
    اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْہ
    اے پاک پروردگار
    ہمارے تمام گُناہوں کو معاف فرما .
    ہمیں ایسی زندگی گزارنے کی توفیق عطا کر جس زندگی سے تو راضی ہو جائے۔آمین
    جاسمن
    جاسمن
    آمین!
    ثم آمین!
    ان لوگوں کی مجلس اختیار کرو جن کی گفتگو تمہارے علم میں اضافہ کرے اور جن کا عمل تمہیں آخرت کی طرف بلائے۔ ان لوگوں کی محفل سے بچ کر رہو جن کی گفتگو تمہیں خراب اور تمہارا دین عیب دار کر دے، اور جن کا عمل تمہیں دنیا کی طرف دعوت دے۔۔۔
    امام مدینہ، سیدنا امام مالک بن انس رحمۃ اللہ علیہ۔
    یا محمد نورِ مجسم، یا حبیبی یا مولائی
    تصویرِ کمالِ محبت، تنویرِ جمالِ خدائی

    صل اللہ علیک وسلم یا حبیبی یا مولائی۔۔۔
    سیما علی
    سیما علی
    اے مظہر شان جمالی اے خواجہ و بندہ عالی
    مجھے حشر میں کام آجاءے میرا ذوق سخن آرائیتو

    رئیس روز شفاعت تو امیر لطف و عنایت
    ہے ادیب کو تجھ سے نسبت یہ غلام ہے تو آقائی

    صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم​

    ادیب رائے پوری
    اپنے اپنے مزار میں واصف
    اپنی اپنی صفات کی خوشبو
    جاسمن
    جاسمن
    کاش بس اللہ کی عنایات کی ہی خوشبو ہو۔۔ کہاں ہم اور کہاں ہماری اچھی صفات۔
    کہاں میں کہاں یہ مقام!
    اللہ اللہ!
    الشفاء
    الشفاء
    سب کا یہی حال ہے بہن۔ بس اللہ کا کرم ہی ہے کہ وہ ہماری ٹوٹی پھوٹی کشتی کو اپنی رحمت کے سمندر میں چلائے جا رہا ہے۔ ورنہ ہماری حالت کوئی نئیں۔۔۔
    ویسے واصف صاحب نے مزار کا لفظ بڑے وسیع معنوں میں استعمال کیا ہے۔ ہم میں سے ہر شخص کے اندر بھی ایک مزار ہے۔ جس میں وہ اپنی (اچھی یا بری) صفات کی بو کے ساتھ مقید ہے۔۔۔
    جاسمن
    جاسمن
    جی۔ لیکن اندر کی حالت بھی "اسی" کی مرہونِ منت ہے۔ اس کی نظر کرم ہو تو ستے خیراں۔ کیا باہر کیا اندر۔
    سب/جتنا برا ہے ، ہمارا ہے، ہماری وجہ سے ہے۔
    سب جتنا اچھا ہے، اس کی وجہ سے ہے۔
    دلوں کے میل دھونا،پاک صاف کرنا اسی کا کام۔
    اللہ کے رسول صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ، وہ شخص بہت بخیل ہے جس کے سامنے میرا ذکر ہو اور وہ مجھ پر درود نہ پڑھے۔ مولا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ بے شک یہ تمام بخیلوں میں بدتر بخیل ہے۔ (مدارج النبوۃ)
    محمد عبدالرؤوف
    محمد عبدالرؤوف
    صلی اللّٰہ علیہ و آلہ و اصحابہ و سلم
    سید عاطف علی
    سید عاطف علی
    اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ
    نیرنگ خیال
    نیرنگ خیال
    اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ،
    اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ، وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
    ہماری بیٹیوں کے ظرف دیکھ لے دنیا
    ہم ان کے سامنے بیٹے خدا سے مانگتے ہیں۔
    الشفاء
    الشفاء
    بیٹا و بیٹی دونوں اللہ عزوجل کی نعمت و رحمت ہیں۔ ان میں مروجہ تفریق زمانہ جاہلیت کی طرح ہے۔ ہمارے خیال میں فی زمانہ لوگوں کے شعور میں اس حوالے سے کچھ بہتری آئی ہے۔ پہلے حالات زیادہ خراب تھے۔ ویسے مشاہدے بلکہ تجربے کی بات ہے کہ بیٹیاں والدین کے حق میں بیٹوں سے زیادہ حساس ، زیادہ پر خلوص اور زیادہ محبت رکھنے والی ہوتی ہیں الا ما شاءاللہ۔۔۔
    نیرنگ خیال
    نیرنگ خیال
    مجھے یاد ہے جب میرے گھر پہلی اولاد بیٹی پیدا ہوئی تھی تو میں نے بڑے فخر سے ایک دوست سے کہا تھا۔ میرے رب نے مجھ پر ہمیشہ میری اوقات اور اعمال سے زیادہ کرم کیا ہے۔ الحمداللہ۔۔۔۔ رب باری تعالی کی رحمت نے ماں بہن بیوی اور بیٹی کے روپ میں ہمیشہ مجھے گھیرے رکھا ہے۔ الحمداللہ۔
    نیرنگ خیال
    نیرنگ خیال
    بہرحال۔۔۔ شعر اچھا ہے۔۔۔ مزا آیا پڑھ کر۔۔۔
    محمد شمع محفل بود
    محمد شمع محفل بود
    محمد شمع محفل بود
    شب جائے کہ من بودم۔۔۔
    (امیر خسرو رحمۃ اللہ علیہ)
    اللٰھم بارک لنا فی رجب وشعبان وبلغنا رمضان بصحۃ و عافیۃ۔۔۔
    سیما علی
    سیما علی
    جزاک اللہ خیرا کثیرا
    الشفاء بھیا
    علامہ ابن حجر ہیتمی ؒ نے ’’ماہ رجب ‘‘ کے شروع ہونے پر اس دعا کے پڑھنے کو سنت اور حافظ ابن رجب حنبلیؒ نے مستحب قراردیا ہے۔۔
    ’’اے اللہ! ہمارے لئے رجب اور شعبان میں برکت عطا فرما اور ہمیں رمضان تک پہنچا دے۔‘‘آمین الہی آمین
    جاسمن
    جاسمن
    آمین!
    شیطا ن نے کہا: اے میرے رب! تیری عزت و جلال کی قسم!جب تک تیرے بندوں کی روحیں ان کے جسموں میں ہیں ، میں انہیں بھٹکاتا رہوں گا۔
    اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: میری عزت و جلا ل کی قسم! جب تک وہ مجھ سے استغفار کریں گے ، میں انہیں بخشتا رہوں گا۔ (مسند امام احمد)
    سانس ہے تو چانس ہے۔۔۔
    اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس وقت تک قبول فرماتا ہے جب تک غرغرہ اور حالت نزع شروع نہ ہو جائے۔ (سنن ترمذی)
    یہ گزرتا لمحہ واقعی بہت قیمتی ہے ، آئیے توبہ کے ذریعے اس کو انمول بنا دیں۔۔۔ استغفراللہ ربی من کل ذنب واتوب الیہ۔۔۔
    بندہ اگر اپنے اندر غور کرے تو جان لیتا ہے کہ ، میں تو اپنے رب کا اک شاہکار ہوں۔ سبحان اللہ۔۔۔
    عدنان عمر
    عدنان عمر
    لاریب!
    جاسمن
    جاسمن
    بے شک! یہ ساری کائنات اور اس میں ایک ننھا سا قطرہ، ذرہ بھی شاہکار ہے رب کا۔
    الحمدللہ رب العالمین ۔
    ظہیراحمدظہیر
    ظہیراحمدظہیر
    ہم غور وفکر ہی تو نہیں کرتے۔ حالانکہ قرآن بار بار دعوت دیتا ہے کہ اللّٰہ کی تخلیقات کو نگاہِ تدبر سے دیکھو تاکہ اس کی کبریائی کا اندازہ ہوسکے۔
    تیری محفل بھی گئی، چاہنے والے بھی گئے
    شب کی آہیں بھی گئیں، صبح کے نالے بھی گئے
    دل تجھے دے بھی گئے، اپنا صِلا لے بھی گئے
    آ کے بیٹھے بھی نہ تھے اور نکالے بھی گئے
    آئے عُشّاق، گئے وعدۂ فردا لے کر
    اب اُنھیں ڈھُونڈ چراغِ رُخِ زیبا لے کر۔۔۔
    جاسمن
    جاسمن
    واقعی!!!
    الشفاء
    الشفاء
    جی۔ دراصل کیفیت آخری لائن والی تھی لیکن اس کے لیے پورا بند لکھنا پڑا۔۔۔:)
    کیا وہ یہ نہیں دیکھتے کہ ہر سال انہیں ایک بار یا دو بار کوئی نہ کوئی مصیبت پیش آجاتی ہے، پھر بھی یہ لوگ نہ توبہ کرتے ہیں اور نہ نصیحت پکڑتے ہیں۔سورۃالتوبہ آیت 126۔
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ تمام محفلین کو محفل کی سترھویں سالگرہ مبارک ہو۔ اللہ عزوجل سب کو عفو و عافیت سے رکھے۔آمین۔۔۔
    گُلِ یاسمیں
    گُلِ یاسمیں
    وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ و برکاتہ۔تمام محفلین کی طرف سے سترھویں سالگرہ خیر مبارک۔خیر و عافیت اورسلامتی رہے ۔آمین ثم آمین
    سیما علی
    سیما علی
    وعلیکم السلام بھیا
    سلامت رہیے بہت ڈھیر ساری دعائیں آپکے لئے ۔
    ماہ ذی الحجہ کے پہلے دس دن اجروثواب کے لحاظ سے سال کے دس بہترین دن ہیں۔ ان دنوں میں تسبیح، تہلیل اور تکبیر کا خاص طور پر اہتمام کرنا چاہیے کہ ان دنوں میں اعمال صالحہ کا ثواب کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔۔۔
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top