• لطف سجن دم بدم۔۔۔ قہر سجن گاہ گاہ۔۔۔۔۔ ایں وی سجن واہ واہ ۔۔۔۔ اُوں وی سجن واہ واہ۔۔۔۔
    یا اللہ ! تیری عطا کی ہوئی بے شمار نعمتوں کا بے حد شکر۔۔۔
    سید عمران
    سید عمران
    رَبِّ أَوْزِعْنِي أَنْ أَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِي أَنْعَمْتَ عَلَيَّ وَعَلَى وَالِدَيَّ۔۔!!!
    جاسمن
    جاسمن
    بے شک!
    بعض گناہ ایسے ہیں جن کی وجہ سے توبہ کی توفیق بھی چھن جانے کا اندیشہ ہےجو ایک بہت سخت سزا ہے۔ان گناہوں میں سرفہرست بارگاہ نبوت کی بے ادبی ہے۔
    الشفاء
    الشفاء
    حضور، پہلی بات یہ کہ یہ کوئی آیت یا حدیث نہیں تھی کہ جس کا آپ حوالہ مانگ رہے تھے، یہ ہمارا کیفیت نامہ تھا جو کہ بیان کردہ آیات کے تحت علماء کے مؤقف کے مطابق ہے۔ آپ کا اس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ دوسری بات یہ کہ یہی مؤقف صاحب "اکرم التفاسیر" جناب محمد اکرم اعوان رحمۃاللہ علیہ کا ہے اور یہی مؤقف جناب ڈاکٹر علامہ طاہرالقادری صاحب کا ہے۔1/2
    الشفاء
    الشفاء
    2/2 آپ اس موضوع پر تھوڑا مطالعہ فرمائیں گے تو شرح صدر حا صل ہو گا ان شاءاللہ۔ ان آیات کے حوالہ سے ڈاکٹر طاہرالقادری صاحب کے منہاج القرآن کا ایک لنک حاضر ہے جس پر اس موضوع پر سیر حاصل گفتگو موجود ہے۔ امید ہے نافع ہوگی۔۔۔https://www.minhaj.org/urdu/tid/47980/قدر-شناسی-مصطفی-صلی-اللہ-علیہ-وآلہ-وسلم-اور-ادب-رسالت-کے-تقاضے.html
    الشفاء
    الشفاء
    مزید اس پر جید علماء کرام کے قرآن و حدیث کے حوالے سے بہت ہی سخت فتوے موجود ہیں۔آپ نے چونکہ دلچسپی ظاہر کی ہے تو آپ کی معلومات کےلیے پیش ہے۔۔۔https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3401
    آج کل سارا میڈیا منفی اور نامناسب خبروں سے بھرا ہوتا ہےجو بچوں سمیت ہر شخص پڑھ اور دیکھ رہا ہوتا ہے۔ہمیں ایسی خبروں کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے
    محمداحمد
    محمداحمد
    میڈیا والوں کا اپنا اپنا ایجنڈہ وہ مثبت خبریں پھیلا کر اپنا وقت اور وسائل برباد نہیں کرنا چاہتے۔
    الشفاء
    الشفاء
    پرنٹ میڈیا کا تو ہم کچھ نہیں کر سکتے سوائے اخبار بند کرنے کے۔ لیکن کون کون سا اخبار بند کریں گے۔ الیکٹرونک میڈیا پر اس طرح کی خبریں دینے والے چینل کو دیکھنا بند کر سکتے ہیں، ویسے بھی یہ نیوز چینل سوائے مایوسی اور اضطراب پھیلانے کے اور کچھ نہیں کر رہے ۔ باقی سوشل میڈیا پر ایسی تمام پوسٹس اوپن کرنے سے گریز کرنا چاہیے جو منفی محسوس ہو رہی ہوں۔
    الشفاء
    الشفاء
    اس طرح شاید پوسٹ کرنے والے کی حوصلہ شکنی ہو اور وہ باز آ جائے۔ مزید یہ کہ مثبت اور اچھی پوسٹس کی لائک وغیرہ کے ذریعے حوصلہ افزائی کرنی چاہیے تاکہ یہ سلسلہ بڑھتا جائے۔ ہم محفلین کو بھی محفل پر اس کا خیال رکھنا چاہیے،اور اس میں بہترین طریقہ وہی ہے جو قرآن نے بیان کیا ہے کہ وتعاونو علی البر والتقویٰ ولا تعاونو علی الاثم والعدوان۔۔۔
    لاَّ يُحِبُّ اللّهُ الْجَهْرَ بِالسُّوءِ مِنَ الْقَوْلِ إِلاَّ مَن ظُلِمَ ۔بری بات کا اعلان کرنا اللہ پسند نہیں کرتا، سوائے مظلوم کے۔النساء۔
    ہم میں سے اکثر لوگ اپنے والدین سے زیادہ اچھی زندگی گزار رہے ہیں لیکن پھر بھی مطمئن نہیں۔ کیوں؟ کیونکہ ہم شکرگزار نہیں۔۔۔یااللہ!تیراشکرہے۔
    رونے والی آنکھیں مانگو رونا سب کا کام نہیں ہے۔۔۔ ذکر محبت عام ہے لیکن سوز محبت عام نہیں ہے۔۔۔
    اس کی عادت ہے میرے بال بگاڑے رکھنا ۔۔۔اس کی کوشش ہے کسی اور کو اچھا نہ لگوں۔۔۔
    عقبہ بن عامر پوچھتے ہیں یا رسول اللہ، نجات کیسے ہو؟ فرمایا، اپنی زبان پر قابو رکھ، تیرا گھر تجھے کافی ہو اور اپنی غلطی پر آنسو بہا۔(ترمذی)
    جاسمن
    جاسمن
    اللہ ہمیں عمل کی توفیق، آسانی اور شوق عطا فرمائے. آمین!
    الحمدللہ - ماں کی دعابھی عجیب چیز ہے، سچ کہتے ہیں کہ ماں کی دعا، جنت کی ہوا۔ اللہ عزوجل سب کی ماؤں کو سلامت رکھے۔ آمین۔۔۔
    ظہیراحمدظہیر
    ظہیراحمدظہیر
    اور جو اس دنیا میں نہیں رہیں ان پر اپنی رحمت کا سایہ رکھے ، اور ہمیں جنت میں ان کی قربت اور محبت پھر سے نصیب فرمائے ! آمین
    جاسمن
    جاسمن
    آمین!
    جس امت کی فجر کی دو رکعت سنت ، دنیا اور جو کچھ دنیا میں ہے سے بہتر ہو ، اس کے فرائض کی برکات کا عالم کیا ہو گا۔۔۔
    جب تک تم مجھے پکارو گے اور مجھ سے مغفرت کی امید رکھو گے میں تمہیں معاف کرتا رہوں گا؛خواہ تمہارے گناہ آسمان کے کناروں تک پہنچ جائیں۔حدیث قدسی
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top