• اللھم بلغنا رمضان بصحۃ وعافیۃ۔۔۔ یا اللہ! ہمیں صحت و عافیت کے ساتھ رمضان نصیب فرما۔ آمین۔۔۔
    آ جاؤ گے حالات کی زد میں جو کسی دن ۔۔۔ ہو جائے گا معلوم خدا ہے کہ نہیں ہے۔۔۔ احسان دانش۔
    در دست نہ تیر است نہ بردوش کمان است ۔۔۔ ایں سادگئ ہست کہ بسمل دو جہان است۔۔۔
    الشفاء
    الشفاء
    نہ ہاتھ میں تیر ہے اور نہ کندھے پر کمان ہے ، یہ دوجہاں تو اس کی سادگی پہ مر رہے ہیں۔۔۔
    إذا لَمْ تَسْتَحْي فافْعَلْ ما شِئْتَ۔ جب تم میں حیا نہ رہے تو پھر جو جی چاہے کرو۔۔۔ (صحیح بخاری)
    جو جھیل گئے ہنس کے کڑی دھوپ کے تیور ۔۔۔ تاروں کی خنک چھاؤں میں وہ لوگ جلے ہیں۔۔۔(ادا جعفری)
    اللٰھم صل علیٰ سیدنا ومولانا محمد عبدک ورسولک، وصل علی المؤمنین والمؤمنات والمسلمین والمسلمات۔۔۔
    وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ مُّسْفِرَةٌOضَاحِكَةٌ مُّسْتَبْشِرَةٌO اس دن بہت سے چہرے نور سے چمک رہے ہوں گے۔وہ ہنستے مسکراتے اور خوشیاں مناتے ہوں گے۔
    محمداحمد
    محمداحمد
    جزاک اللہ!

    اللہ تعالیٰ ہمیں اور آپ کو ان لوگوں میں شامل فرمائے ۔ آمین
    جاسمن
    جاسمن
    آمین!
    ثم آمین!
    نیکی اور پرہیز گاری کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد کیا کرو اور گناہ اور ظلم کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد نہ کرو۔ سورۃ المائدہ۔ آیت 2۔
    وہ فاقہ کش کہ موت سے ڈرتا نہیں ذرا ۔روح محمد اس کے بدن سے نکال دو ۔۔فکر عرب کو دے کے فرنگی تخیلات، اسلام کو حجاز و یمن سے نکال دو۔ ۔اقبال۔
    دہن میں زباں تمہارے لیے، بدن میں ہے جاں تمہارے لیے۔۔۔ ہم آئے یہاں تمہارے لیے، اٹھیں بھی وہاں تمہارے لیے۔ ۔۔صل اللہ علیہ وآلہ وسلم۔۔۔
    جاسمن
    جاسمن
    صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم
    زمین و زماں تمہارے لیے، مکین و مکاں تمہارے لیے۔۔۔ چنین و چناں تمہارے لیے ، بنے دو جہاں تمہارے لیے۔۔۔ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔
    چمن میں لالہ دکھاتا پھرتا ہے داغ اپنا کلی کلی کو ۔۔۔ یہ جانتا ہے کہ اس دکھاوے سے دل جلوں میں شمار ہو گا۔۔۔
    ہم سب کو علم ہے کہ ہمارے زیادہ تر معاشرتی مسائل زبان یعنی بولنے کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ لیکن پھر بھی ہم غیر ضروری بولنے سے باز نہیں آتے۔۔۔
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top