حسان خان اپریل 26، 2017 عظیم شاعر صائب تبریزی کی مادری زبان تُرکی تھی، اور اُن کی کلیات میں ۱۹ تُرکی غزلیں بھی موجود ہیں۔
حسان خان اپریل 18، 2017 "اگرچہ ہماری صحرانشیں لیلیٰ عربی ہے، [لیکن] اُس کا دل ہم عجمی زادوں پر مائل ہے۔" (صائب تبریزی)
حسان خان اپریل 18، 2017 دلش به ما عجمیزادگان بُوَد مایل / اگرچه لیلیِ صحرانشینِ ما عربیست (صائب تبریزی)
حسان خان اپریل 18، 2017 اے بلادِ عجم! اگر میں ایک روز بھی تمہاری یاد کے بغیر گذاروں تو مجھ پر وائے ہو!
حسان خان اپریل 18، 2017 تاجکستان، افغانستان اور ایران سے محبّت میری فارسی پرستی و عجم پرستی کا لازمہ ہے۔
حسان خان اپریل 17، 2017 "تازہ تازہ مضامین سے میں نے پشتو شاعری کو معنائی لحاظ سے شیراز اور خُجند (ماوراءالنہر کا ایک شہر) کے برابر کر دیا ہے۔" [خوشحال خان خٹک]
"تازہ تازہ مضامین سے میں نے پشتو شاعری کو معنائی لحاظ سے شیراز اور خُجند (ماوراءالنہر کا ایک شہر) کے برابر کر دیا ہے۔" [خوشحال خان خٹک]
حسان خان اپریل 17، 2017 پشتو شاعری بھی براہ راست فارسی ادبیات سے متاثر ہے، اور پشتو کا ادبِ عالی فارسی ادبی روایت کی پیروی میں ترتیب دیے گئے دیوانوں پر مشتمل ہے
پشتو شاعری بھی براہ راست فارسی ادبیات سے متاثر ہے، اور پشتو کا ادبِ عالی فارسی ادبی روایت کی پیروی میں ترتیب دیے گئے دیوانوں پر مشتمل ہے
حسان خان اپریل 17، 2017 پاکستان کی علاقائی زبانوں میں فارسی شعری انواع کا سب سے زیادہ استعمال پشتو میں ہوا ہے۔
حسان خان اپریل 17، 2017 "اے کابُل! تمہارے کوہساروں کے دامن ہائے پاک کی قسم کہ میں تمہارا چہرہ دیکھنے کے اشتیاق میں [اپنا] گریبان چاک کرتا ہوں۔"
"اے کابُل! تمہارے کوہساروں کے دامن ہائے پاک کی قسم کہ میں تمہارا چہرہ دیکھنے کے اشتیاق میں [اپنا] گریبان چاک کرتا ہوں۔"
حسان خان اپریل 16، 2017 میرا پسندیدہ ترین افغان شہر ہِرات ہے، اور میں وہاں زندگی بسر کرنا پسند کروں گا۔
حسان خان اپریل 16، 2017 میں تاجکستان نقلِ مکانی کر کے وہاں کا شہری بن جانا اور وہاں کی آبادی میں لساناً و ثقافتاً ضم ہو جانا چاہتا ہوں۔
میں تاجکستان نقلِ مکانی کر کے وہاں کا شہری بن جانا اور وہاں کی آبادی میں لساناً و ثقافتاً ضم ہو جانا چاہتا ہوں۔
حسان خان اپریل 13، 2017 بابائے پشتو خوشحال خان خٹک فارسی کے بھی شاعر تھے، اور اُن کی کلیات میں ۴۵ فارسی غزلیں، ایک فارسی قصیدہ، اور نو فارسی رباعیات موجود ہیں۔
بابائے پشتو خوشحال خان خٹک فارسی کے بھی شاعر تھے، اور اُن کی کلیات میں ۴۵ فارسی غزلیں، ایک فارسی قصیدہ، اور نو فارسی رباعیات موجود ہیں۔
حسان خان اپریل 5، 2017 لاہور سے تعلق رکھنے والے بزرگ فارسی شاعر مسعود سعد سلمان لاہوری ایک ہزار سال قبل ۴۳۸ھ میں متولّد ہوئے تھے۔
لاہور سے تعلق رکھنے والے بزرگ فارسی شاعر مسعود سعد سلمان لاہوری ایک ہزار سال قبل ۴۳۸ھ میں متولّد ہوئے تھے۔
حسان خان مارچ 30، 2017 کیا آپ جانتے ہیں کہ کشمیر کا لقب 'ایرانِ صغیر' اِس لیے ہے کیونکہ وہ اسلامی دور میں فارسی زبان و ادب کا مرکز تھا؟
کیا آپ جانتے ہیں کہ کشمیر کا لقب 'ایرانِ صغیر' اِس لیے ہے کیونکہ وہ اسلامی دور میں فارسی زبان و ادب کا مرکز تھا؟
حسان خان مارچ 26، 2017 مجھے خوشی ہوتی ہے کہ میرے دادا نے مجھے ایسی شخصیت کے نام پر موسوم کیا تھا جنہیں اسلامی و فارسی تمدنی روایت میں مثالی شاعر کی حیثیت حاصل ہے۔
مجھے خوشی ہوتی ہے کہ میرے دادا نے مجھے ایسی شخصیت کے نام پر موسوم کیا تھا جنہیں اسلامی و فارسی تمدنی روایت میں مثالی شاعر کی حیثیت حاصل ہے۔
حسان خان مارچ 26، 2017 نظیری نیشابوری کی وفات پر یہ مصرعِ تاریخ کہا گیا تھا: "ز دنیا رفت حسّان العجم، آه!" (۱۰۲۱ھ)