حسان خان

کوائف نامے کے مراسلے حالیہ سرگرمی مراسلے تعارف

  • دیارِ آلِ عثمان پر صائب تبریزی کے ادبی اثر کا اِس چیز سے اندازہ لگائیے کہ دیوانِ صائب کے سب سے زیادہ قلمی نسخے تُرکیہ میں موجود ہیں۔
    فارسی اور پشتو کے ہر محب پر واجب ہے کہ وہ افغانستان کے ساتھ ہمہ جانبہ تعلقات کی استواری کے لیے کوشش کرے۔ زندہ باد افغانستان!
    فارسی میں سب سے زیادہ غزلیں ایک تُرک شاعر صائب تبریزی کے قلم سے نکلی ہیں، جن کا مولدِ پاک تبریز اور آذربائجان تھا۔
    علامہ اقبال نے بھی اپنی فارسی و اردو شاعری میں صائب تبریزی کا ذکر کیا ہے، بلکہ اُن کی ایک اردو نظم کا نام ہی 'تضمین بر شعرِ صائب' ہے۔
    فارسی میں سب سے زیادہ غزلیں صائب تبریزی نے کہی ہیں، جو خود ایک آذربائجانی تُرک اور تُرک زبان تھے۔ سلام ہو فخرِ آذربائجان صائب تبریزی پر!
    صائب تبریزی کے مطبوعہ دیوان میں سات ہزار غزلیں شامل ہیں، اور ہنوز چند غزلیں ایسی موجود ہیں جو طباعت میں آنے سے سے رہ گئی ہیں۔
    اے صبا! خاکِ تبریز کو میرے لیے تحفتاً لے آؤ، کیونکہ عزت و بزرگواری میں وہ [خاک] معدن سے نکلنے والے کسی گوہر کی حیثیت رکھتی ہے۔ [مولانا رومی]
    "شہرِ تبریز سے ایک آفتاب مجھ پر ظاہر ہوا؛ میری جان مانندِ ذرّہ رقص کرنے لگی۔" [مولانا رومی]
    "ایا تبریز خاکِ توست کُحلم" (مولانا رومی) "اے شہرِ تبریز! تمہاری خاک میرا سرمہ ہے"
    تُرکی زبان میں 'برادر' کو 'قارداش' کہتے ہیں، جس کا اصلی لفظی معنی 'ہم بطن' ہے۔
    ربیع م
    ربیع م
    اجکل ترک ڈرامے دیکھ کر یہ قارداش تو ازبر ہو گیا ہے!
    ایچ اے خان
    ایچ اے خان
    ترکی اچھے لوگ ہیں
    "اے صائب! تمہارے حُسنِ طبع کی بدولت، (کہ ترقی کرتا رہے!)، تبریز دیگر تمام شہروں سے زیادہ بلند نام ہو گیا ہے۔" (صائب تبریزی)
    "میں فارسی گو تُرکوں کے نغمے کا مشتاق و شیفتہ ہوں کیونکہ پادشاہِ غزل صائب ہے اور [وہ] تبریزی ہے۔" (محمد قَہرمان کی ایک بیت کا ترجمہ)
    "اے صائب! اگر [تبریز] مجھ پر تا قیامت ناز کرے تو بعید نہیں ہے؛ مُلکِ تبریز کب مجھ جیسا کوئی آتش زباں رکھتا تھا؟" (صائب تبریزی کا ایک مقطع)
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top