محمداحمد مارچ 7، 2020 اس عالم فانی سے ہمیں کوئی توقع ۔۔۔ پیدا ہوئی ہو گی تو فنا ہو گئی ہو گی۔۔انور شعور
محمداحمد مارچ 7، 2020 عورت مارچ سے پہلے محفل میں "داخلے جاری ہیں" کا بورڈ کون لگاتا ہے؟ نئے نئے لوگ نظر آنے لگتے ہیں۔
محمداحمد فروری 29، 2020 واہ عمران بھائی واہ! پروفائل پر تو ہم جا نہیں سکتے۔ شعر کی تعریف یہیں کر دیں۔ عدنان بھائی کے لئے لکھا ہے؟؟
واہ عمران بھائی واہ! پروفائل پر تو ہم جا نہیں سکتے۔ شعر کی تعریف یہیں کر دیں۔ عدنان بھائی کے لئے لکھا ہے؟؟
محمداحمد فروری 14، 2020 ایک ہی شے تھی بہ انداز دگر مانگی تھی ۔ ۔ میں نے بینائی نہیں تجھ سے نظر مانگی تھی ۔۔۔ اظہار اثر
محمداحمد جنوری 30، 2020 لوگ زندہ نظر آتے تھے مگر تھے مقتول ۔۔۔ دست قاتل میں بظاہر کوئی شمشیر نہ تھی ۔۔۔شہزاد احمد
محمداحمد جنوری 4، 2020 سنتا ہوں آپ اپنی ہی آوازِ بازگشت ۔۔۔۔ یا میرا اس جہاں میں کوئی ہمنوا بھی ہے۔۔۔ رسا چغتائی
محمداحمد جنوری 3، 2020 جن دنوں میں محفل میں آتا ہوں، کافی لوگ غائب ہوتے ہیں۔ صبح سے بامشکل آٹھ دس پوسٹس نظر آئی ہیں۔
محمداحمد جنوری 3، 2020 ہم اپنی سانسیں بحال کرنے ، یہ کس فضا میں رُکے ہوئے ہیں ۔۔۔ یہاں نہ آثارِ دردمندی، نہ کوئی تہذیبِ میزبانی ۔۔۔ عزم بہزاد
ہم اپنی سانسیں بحال کرنے ، یہ کس فضا میں رُکے ہوئے ہیں ۔۔۔ یہاں نہ آثارِ دردمندی، نہ کوئی تہذیبِ میزبانی ۔۔۔ عزم بہزاد
محمداحمد جنوری 3، 2020 جبیں پہ آنے نہ دیتے تھے اک شکن بھی کبھی ۔۔۔ اگرچہ دل میں ہزاروں ملال رکھتے تھے ۔۔۔ غلام محمد قاصر
محمداحمد جنوری 1، 2020 جیون رستے ہنستے بستے پلک جھپکتے دُھول ہوئے ۔۔ ۔ شہر جہاں آباد تھا پہلے آج وہاں سنّاٹا ہے ۔۔۔ رسا چغتائی
جیون رستے ہنستے بستے پلک جھپکتے دُھول ہوئے ۔۔ ۔ شہر جہاں آباد تھا پہلے آج وہاں سنّاٹا ہے ۔۔۔ رسا چغتائی
محمداحمد دسمبر 31، 2019 محسوس یہ ہوا کہ اب اِس صحنِ چمن میں ۔۔۔ جو پھول کھلیں گے وہ پریشاں ہی رہیں گے۔ رسا چغتائی
محمداحمد نومبر 25، 2019 جس طرح آپ نے بیمار سے رخصت لی ہے ۔۔۔ صاف لگتا ہے جنازے میں نہیں آئیں گے ۔۔۔ خالد ندیم شانی