• اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ حُبَّكَ، وَحُبَّ مَنْ يُحِبُّكَ، وَحُبَّ عَمَلَ يُقَرِّبُنِي أِلَی حُبَّكَ

    اے اللّٰه میں تجھ سے تیری محبت کا سوال کرتا ہوں، اور اُس کی محبت کا جو تجھ سے محبت رکھتا ہے، اور اُس عمل کی محبت کا جو مجھے تیری محبت کے قریب کر دے۔
    محمد عبدالرؤوف
    محمد عبدالرؤوف
    سید عاطف علی ، مذکورہ دعا کا مستند حوالہ ابھی مجھے نہ مل سکا لیکن اسی سے ملتی جلتی ایک اور دعا حدیث سے نقل رہا ہوں یہ دیکھیے۔
    اور عمل کے ل کو بھی میں چیک کر لیتا ہوں۔
    محمد عبدالرؤوف
    محمد عبدالرؤوف
    /1490- وعن أَبي الدَّرداءِ ، قَالَ: قَالَ رَسولُ اللَّهِ ﷺ: كانَ مِن دُعاءِ دَاوُدَ صَلّى اللهُ عَلَيْهِ وسَلَّم: "اللَّهمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ حُبَّكَ، وَحُبَّ مَنْ يُحِبُّكَ، وَالعمَل الَّذِي يُبَلِّغُني حُبَّكَ، اللَّهُمَّ اجْعل حُبَّكَ أَحَبَّ إِلَيَّ مِن نَفسي، وأَهْلي، ومِن الماءِ البارِدِ روَاهُ الترمذيُّ وَقَالَ: حديثٌ حسنٌ.
    جاسمن
    جاسمن
    میں اپنی "حصن حصین" سے چیک کر کے دیکھتی ہوں۔
    GPy0-Yr-JWEAAHf-R2.jpg
    ایرانی حکام کی جانب سے ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر اور وزیر خارجہ سمیت ایک اہم مذہبی رہنماء کی موت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
    سیما علی
    سیما علی
    جی صبح صبح یہ خبر پڑھی ۔۔۔
    محمد عبدالرؤوف
    محمد عبدالرؤوف
    میں تو کل شام سے اس خبر کو فالو کر رہا تھا۔ کچھ ایرانی اخباروں نے کل رات کو "شبِ اضطراب" قرار دیا۔
    کولمبیا یونیورسٹی کے طلبا کا احتجاج۔

    تو نے کیا دیکھا نہیں مغرب کا جمہوری نظام
    چہرہ روشن، اندروں چنگیز سے تاریک تر
    75 سال اور
    200 دن پورے ہوئے
    القدس کے دفاع کے
    اپنوں کی بے اعتنائی کے، نسل کشی کے، اپنے ہی وطن میں غریب الوطنی کے، زندگی اور فاقہ کشی کی جنگ کے
    مگر اہلِ ایمان ڈٹے ہوئے ہیں۔ اور فتح بالآخر مومنوں کے لیے ہی ہے۔
    فرمان رسول کریمﷺ نے ایسے ہی وقت کے متعلق فرمایا تھا کہ
    اس دور میں تم جہاد کو لازم پکڑنا، اور تمہارا افضل جہاد الرباط (یعنی سرحدوں کی حفاظت) ہے اور افضل رباط عسقلان شہر کا رباط ہے."
    (غزہ، عسقلان کا ہی ایک حصہ ہے)
    اقوامِ متحدہ کے ادارے کا کہنا ہے کہ غزہ کی بے گھر آبادی میں ایک فیصد بچے ایسے ہیں جو یتیم ہو چکے ہیں یا پھر اب ان کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں بچا۔

    اقوامِ متحدہ کے ادارے ’یونیسیف‘ کے مطابق غزہ میں ایسا کوئی کیمپ نہیں جہاں موجود کسی بچے نے اپنے والدین یا دونوں میں سے کسی ایک کو نہ کھویا ہو۔
    خلیج عرب میں رہنے والے دوستوں کو رمضان کا چاند مبارک ہو۔ اللّٰه پاک ہمیں ہم اس رمضان کی رحمتوں اور برکتوں سے بہرہ مند فرمائے۔
    اس ماہِ رمضان میں چلی میں بسنے والے مسلمانوں کے رواں سال کے مختصر ترین روزے ہوں گے جن کا اوسطاً دورانیہ 12 گھںٹے 44 منٹ ہو گا، جبکہ فن لینڈ، گرین لینڈ اور آئس لینڈ والے مسلمان طویل ترین روزے رکھیں گے جو کہ اوسطاً 17 گھنٹوں پر محیط ہو گا۔
    غزہ میں اب تک 25 ہزار سے زائد خواتین اور بچے مارے جاچکے: امریکی وزیر دفاع

    اور خود ہی جنگ بندی کے معاملات میں ویٹو بھی کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ نسل کشی کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔
    اللّٰه امریکہ اسرائیل اور ان کے حواریوں کو تباہ و برباد کرے
    ظہیراحمدظہیر
    ظہیراحمدظہیر
    بھائی ، دنیا کا ہر باضمیر اور صاحب دل اس وقت اسی اذیت سے دوچار ہے ۔خاموشی تو نہیں ہے ، بہت شور ہورہا ہے۔ اس میں مسلم اور غیر مسلم کی تخصیص نہیں۔ آپ کو معلوم ہی ہوگا کہ چند روز پہلے امریکی ایئرفورس کے ایک فوجی نے اسرائیلی قونصل خانے کے سامنے خود سوزی کرڈالی۔ لاکھوں مریکی آئے دن اسرائیلی بربریت کے خلاف مظاہرےکرتے رہتے ہیں ، ان کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے۔
    ظہیراحمدظہیر
    ظہیراحمدظہیر
    ضرورت اس بات کی ہے کہ اس ظلم سے پیدا ہونے والے غم و غصے کی منفی توانائی کو مثبت اظہار دیا جائے۔ صبر مظلوم کا سب سے بڑا ہتھیار ہے۔ اللہ کے ہاں دیر ہے ، اندھیر نہیں ۔ شرط یہ ہے کہ ہم اس کی رضامندی والے کام تو کریں ۔ میرا مشورہ یہ ہے کہ فیس بک، ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا پر ان خبروں کو دیکھنے میں وقت صرف کرنے کے بجائے اسی وقت کو کسی اور مثبت مصروفیت میں لگادیا جائے تو یہ ذہنی صحت کے لیے اچھا ہوگا۔
    ظہیراحمدظہیر
    ظہیراحمدظہیر
    ورنہ قہر درویش بر جانِ درویش کے مصداق ہم اپنا ہی نقصان کر بیٹھیں گے ۔ جیسے کسی مظاہرے میں اپنی بسیں اور دکانیں جلانے سے نقصان دشمن کا نہیں اپنا ہی ہوتا ہے۔
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top