شیطا ن نے کہا: اے میرے رب! تیری عزت و جلال کی قسم!جب تک تیرے بندوں کی روحیں ان کے جسموں میں ہیں ، میں انہیں بھٹکاتا رہوں گا۔
اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: میری عزت و جلا ل کی قسم! جب تک وہ مجھ سے استغفار کریں گے ، میں انہیں بخشتا رہوں گا۔ (مسند امام احمد)
سانس ہے تو چانس ہے۔۔۔
اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس وقت تک قبول فرماتا ہے جب تک غرغرہ اور حالت نزع شروع نہ ہو جائے۔ (سنن ترمذی)
یہ گزرتا لمحہ واقعی بہت قیمتی ہے ، آئیے توبہ کے ذریعے اس کو انمول بنا دیں۔۔۔ استغفراللہ ربی من کل ذنب واتوب الیہ۔۔۔
تیری محفل بھی گئی، چاہنے والے بھی گئے
شب کی آہیں بھی گئیں، صبح کے نالے بھی گئے
دل تجھے دے بھی گئے، اپنا صِلا لے بھی گئے
آ کے بیٹھے بھی نہ تھے اور نکالے بھی گئے
آئے عُشّاق، گئے وعدۂ فردا لے کر
اب اُنھیں ڈھُونڈ چراغِ رُخِ زیبا لے کر۔۔۔
کیا وہ یہ نہیں دیکھتے کہ ہر سال انہیں ایک بار یا دو بار کوئی نہ کوئی مصیبت پیش آجاتی ہے، پھر بھی یہ لوگ نہ توبہ کرتے ہیں اور نہ نصیحت پکڑتے ہیں۔سورۃالتوبہ آیت 126۔
ماہ ذی الحجہ کے پہلے دس دن اجروثواب کے لحاظ سے سال کے دس بہترین دن ہیں۔ ان دنوں میں تسبیح، تہلیل اور تکبیر کا خاص طور پر اہتمام کرنا چاہیے کہ ان دنوں میں اعمال صالحہ کا ثواب کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔۔۔