کامیاب کون؟
رسول اللہ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے کہ کامیاب ہو گیا وہ شخص جس کو اسلام کی ہدایت نصیب ہوئی اور ضرورت کے مطابق روزی ملی اور اس نے اس پر قناعت کی۔۔۔
(سنن ابن ماجہ)
آیا نہ ہو گا اس طرح حُسن و شباب ریت پر
گلشنِ فاطمہؓ کے تھے سارے گلاب ریت پر
عشق میں کیا بچائیے، عشق میں کیا لٹائیے
آلِ نبیؐ نے لکھ دیا سارا نصاب ریت پر
۔۔۔
تمام محفلین کو عید الاضحیٰ مبارک۔۔۔🙂
اللہ عزوجل تمام حاجیوں کا حج قبول فرما کر ان سب کو بخش دے اور ان بخشے ہوؤں کے صدقے ہماری بھی بلا حساب مغفرت فرما دے۔ آمین۔۔۔
جب نظر اللہ عزوجل کی وسعت رحمت و مغفرت اور عفو و درگزر پر جاتی ہے تو مسلمان تو ایک طرف، کفار کی قسمت پر بھی رشک آنے لگتا ہے کہ وہ کتنے حلیم و کریم رب کے بندے ہیں لیکن افسوس کہ انہیں اس کی کچھ بھی خبر نہیں، ورنہ وہ کبھی کفر نہ کرتے۔ نعم الا لٰہ الٰھنا - اور ہمارا معبود کیا ہی خوب اور پیارا معبود ہے۔ الحمدللہ۔۔۔
وَقِيْلَ الْيَوْمَ نَنْسَاكُمْ كَمَا نَسِيتُمْ لِقَآءَ يَوْمِكُمْ هٰذَا۔ اور کہا جائے گا کہ آج ہم تمہیں فراموش کیے دیتے ہیں جس طرح تم نے اس دن کی ملاقات کو فراموش کیے رکھا۔(سورۃ الجاثیہ،34)
بس یہی سوچ کے پہروں نہ رہا ہوش مجھے
کر دیا ہو نہ کہیں تو نے فراموش مجھے
ہمارے بہت سے مسلمان بہن بھائی سحر و افطار کے لیے اذان کا انتظار کرتے ہیں حالانکہ اذان نماز کے لیے ہوتی ہے، سحری سے رکنے یا افطار کے لیے نہیں۔ ہر مقام یا شہر کے لیے سحر اور افطار کا اپنا ایک وقت ہوتا ہے جس کی معلومات کیلنڈرز ، ایپس اور انٹرنیٹ پر آسانی سے دستیاب ہیں جس کا علم ہر گھر میں ہونا چاہیے تاکہ روزے اللہ عزوجل کے دیے ہوئے نظام الاوقات کے مطابق رکھ کر اس پر اجر و ثواب کی امید رکھی جا سکے۔۔۔
یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ اتَّقُوْا رَبَّكُمْ اِنَّ زَلْزَلَةَ السَّاعَةِ شَیْءٌ عَظِیْمٌ۔ اے لوگو! اپنے رب سے ڈرو ،بیشک قیامت کا زلزلہ بہت بڑی چیز ہے۔(سورۃ الحج آیت نمبر 1)
رمضان المبارک سے پہلے تقریباً پورے ملک میں آنے والا یہ جھٹکا ایک تنبیہ کی صورت ہو سکتی ہے۔ آئیے!استغفار کو اپنا معمول بنائیں ، رمضان المبارک کو اللہ عزوجل کی رضا حاصل کرنے کا ذریعہ بنائیں اور اس کریم کا شکر ادا کریں کہ اس نے ہم پر کرم فرمایا۔۔۔
ان لوگوں کی مجلس اختیار کرو جن کی گفتگو تمہارے علم میں اضافہ کرے اور جن کا عمل تمہیں آخرت کی طرف بلائے۔ ان لوگوں کی محفل سے بچ کر رہو جن کی گفتگو تمہیں خراب اور تمہارا دین عیب دار کر دے، اور جن کا عمل تمہیں دنیا کی طرف دعوت دے۔۔۔
امام مدینہ، سیدنا امام مالک بن انس رحمۃ اللہ علیہ۔
اللہ کے رسول صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ، وہ شخص بہت بخیل ہے جس کے سامنے میرا ذکر ہو اور وہ مجھ پر درود نہ پڑھے۔ مولا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ بے شک یہ تمام بخیلوں میں بدتر بخیل ہے۔ (مدارج النبوۃ)