عدنان عمر

کوائف نامے کے مراسلے حالیہ سرگرمی مراسلے تعارف

  • محمد احسن سمیع راحلؔ
    محمد احسن سمیع راحلؔ
    اوور سپلائی اصل مسئلہ ہے... باقی سب ثانوی ہے. میں نے تو سوچا ہوا ہے کہ بچوں کو میڈیکل یا انجینئرنگ نہیں کروانی...
    محمد احسن سمیع راحلؔ
    محمد احسن سمیع راحلؔ
    باقی جس کی پریکٹس چل نکلے، اس کے پاکستان میں بھی کم وارے نیارے نہیں. میری والد ہ کے جو کنسلٹنگ فزیشن ہیں وہ ایک وزٹ کی ساڑھے پانچ ہزار فیس لیتے ہیں!
    عدنان عمر
    عدنان عمر
    میرے خیال میں نئے یا جونیئر ڈاکٹرز کے مقابلے میں ماہرین اور سینئر ڈاکٹرز کا ملک چھوڑ جانا زیادہ نقصان دہ ہے۔ ماہرین کی ضرورت عوام ہی نہیں جونیئر ڈاکٹرز کو بھی ہوتی ہے۔ وہ پیچیدہ طبی کیسز سے نمٹنے کی بہتر صلاحیت رکھتے ہیں۔ ماہرین کا فقدان علاج کے معیار میں گراوٹ کا سبب بن سکتا ہے۔
    شیخ الاسلام ابنِ تیمیہ رحمہ اللہ کے نزدیک طاق رات اور شب جمعہ اکٹھے ہو جائیں تو شب قدر یقینی ہو جاتی ہے۔
    (مفتی زرولی صاحب رحمہ اللہ)
    بی بی سی کی اینکر نے یمنی اہلکار سے سوال پوچھا:
    یمن فلسطین سے کافی دور ہے تو پھر فلسطین کو سپورٹ کیوں کررہا ہے ؟
    یمنی اہلکار کا جواب:
    تو کیا بائیڈن اور نیتن یاہو ایک ہی اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں ؟؟؟

    یعنی جیسا منھ ویسی چپیڑ

    (منقول)
    خلافِ طبیعت بات کو برداشت کرنا،یہ صبر ہے، لیکن خلافِ شریعت بات کو برداشت کرنا، یہ بے غیرتی ہے۔
    (منقول)
    سید رافع
    سید رافع
    الشفاء خلافِ شریعت بات کو برداشت کرنا، بے غیرتی نہیں ہے بلکہ عین سنت ہے اور عین اخلاق ہے۔ کم علم لوگوں سے اعراض کرنا عین سلامتی اور سنت ہے۔ کیا آج بھی پنجاب کی گاوں کی مساجد میں بھینس نہیں باندھی جاتیں؟ کیا کم علم لوگ رسولﷺ کے زمانے سے مخصوص ہیں جو اس سنت کو اب ادا نہیں کیا جا سکتا؟ کیا مسجد نبوی میں تکلیف کو روکا نہیں گیا، تو فیصل مسجد میں اس سنت کو ادا کرنے کا راستہ بند ہے؟
    الشفاء
    الشفاء
    سید رافع آپ کا فرمانا ہے کہ خلاف شریعت کام کو کرنے دینا عین سنت ہے۔ تو پھر انبیاء کرام کو مبعوث کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ خلاف شریعت کام تو ہو ہی رہے تھے۔
    یا پھر آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ خلاف شریعت کام کو سنت کا درجہ دینے کے لیے انبیاء کرام کو بھیجا گیا(نعوذ باللہ)۔
    ہمارا مخلصانہ مشورہ ہے کہ آپ اپنے جملے سے رجوع فرما کر اپنی بات کو بہتر انداز میں کہنے کی کوشش کریں۔ وباللہ التوفیق۔
    سید رافع
    سید رافع
    الشفاء بہتر انداز یہ ہے کہ رسولﷺ کے اخلاق میں ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے۔
    بچے کے لیے اپنی عزتِ نفس بچانا، سچ بولنے سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔اس لیے جب ہم سچ بولنے پر بچے کو ذلیل کرتے ہیں تو درحقیقت ہم اسے جھوٹ بولنے کی ترغیب دے رہے ہوتے ہیں۔
    (منقول)
    ‏شکر کی حقیقت یہ ہے کہ خدا کی کسی نعمت کو اس کی معصیت کا وسیلہ نہ بنایا جائے!

    جنید بغدادی رحمہ اللّٰہ
    السلام وعلیکم!
    کیا Xiomi Redmi 12C موبائل میں جمیل نوری نستعلیق فونٹ کی انسٹالیشن ممکن ہے؟
    عدنان عمر
    عدنان عمر
    علی وقار بھائی زندہ باد! آپ کی دے گئے لنک کی مدد سے میں مذکورہ موبائل میں مہر نستعلیق فونٹ انسٹال کرنے میں کامیاب ہوا۔
    Screenshot-2023-11-20-22-09-08-172-com-socialnmobile-dictapps-notepad-color-note.jpg
    عدنان عمر
    عدنان عمر
    جمیل نوری نستعلیق فونٹ انسٹال کرنے میں بھی کامیابی ہوئی، جزاک اللّہ
    علی وقار
    علی وقار
    سلامت رہیں قبلہ! :) یہ پڑھ کر مُسرت ہوئی۔
    چاہ لیتے یا مکمل ہی کنارہ کرتے
    اپنے حصّے کا کوئی کام تو سارا کرتے
    (عمائمہ یوسف)
    ظہیراحمدظہیر
    ظہیراحمدظہیر
    پہلا مصرع بہت مشکل سے سمجھ میں آیا ، عدنان۔ چاہ لینا تو درست زبان نہیں ہے ۔ چائے لینا البتہ ٹھیک ہے ۔ :D
    عدنان عمر
    عدنان عمر
    ہوسکتا ہے یہاں "چاہ لینا" سے مراد "کنواں خریدنا" ہو ظہیراحمدظہیر بھائی۔ 😀
    جس گھر میں دین اور نیک ماں ہو وہ گھر تہذیب اور انسانیت کی بہترین یونیورسٹی ہے۔
    (منقول)
    یاسر شاہ
    یاسر شاہ
    تہذیب اور انسانیت کی بہترین یونیورسٹی سے بھی بہت سے لوگ خراب نکلتے ہیں۔عشق مجازی میں مبتلا ہوتے ہیں ،واہ واہ کے لیے لوگوں کے عیب ڈھونڈتے اور اچھالتے ہیں ،درباری ملا بن جاتے ہیں تو کیا ان کی مائیں گڑ بڑ تھیں۔ظاہر ہے نہیں ۔بری فطرت بری صحبت اور بڑھتی توند جیسے عوامل بھی بلٹ ان فیچرز ہوتے ہیں یونیورسٹی سے ہی خراب نکلنے میں۔
    یاسر شاہ
    یاسر شاہ
    بقول میر تقی میر:
    حج سے جو کوئی آدمی ہو تو سارا عالم حج ہی کرے
    مکے سے آئے شیخ جی لیکن وے تو وہی ہیں خر کے خر
    جاسمن
    جاسمن
    درست فرمایا۔ پہلی تربیت گاہ ماں کی گود ہی ہے۔ باقی exceptional cases تو ہر معاملے میں ہوتے ہیں۔
    اپنی اولاد کو تربیت دینے کے لیے آپ کے پاس وقت نہیں تو آپ کی اولاد کو بگاڑنے کے لیے معاشرے کے پاس بہت وقت ہے۔
    (منقول)
    محمداحمد
    محمداحمد
    درست بات ہے۔

    بچوں کی تربیت تو لامحالہ ہونی ہی ہے۔ آپ نہیں کریں گے تو کوئی اور کرے گا۔ یا پھر بچے اپنی عقل کی مطابق حالات و واقعات اور لوگوں کے رویوں سے سیکھیں گے۔
    زبان کا بولا دنیا سنتی ہے
    اور دل کا کہا اللہ سنتا ہے
    (منقول)
    مکھن بمقابلہ مارجرین والے کیفیت نامے پرآ پ حضرات کی قیمتی آراء کا بے حد شکریہ۔

    ویسے آج کل ایک اور نقطہِ نظر بھی فروغ پا رہا ہے کہ "ان پروسیسڈ فوڈ" کے مقابلے میں "پروسیسڈ فوڈ" مختلف وجوہات کی بنا پر مضرِ صحت ہوتا ہے۔
    اگر یہ فارمولا تمام یا بیشتر غذاؤں پر لاگو ہوتا ہے تو پھر تو مکھن، مارجرین سے بہتر ہوا۔

    یہ میرے حتمی رائے نہیں، ایک خیال ہے۔
    محمد احسن سمیع راحلؔ
    محمد احسن سمیع راحلؔ
    عدنان بھائی، یہ بھی دیکھ لیں کہ سکم کی زراعت کا کل حجم اور بھارت کی جی ڈی پی میں اس کا حصہ کتنا بنتا یے؟ اس طرح کے شو پیس انتظامات کو اسکیل اپ کرنا تقریباً ناممکن ہوتا ہے. اس آرگینک فارمنگ کی ایک real world implication دیکھنی ہو سری لنکا کا حال دیکھ لیجیے جہاں حکومت نے یوریا پر پابندی لگا کر زراعت ک بھٹا بٹھا دیا. سری لنکن ڈیفالٹ کی وجوہات میں سے ایک crop failures بھی ہیں.
    عدنان عمر
    عدنان عمر
    بالکل ٹھیک کہا احسن بھائی آپ نے۔ سری لنکا کے تجربے کی ناکامی کا مجھے علم ہے اور یہ بھی کہ بھارت کی کل زرعی زمین کے تین چار فیصد پر ہی نامیاتی کاشت کاری ہورہی ہے۔ یہ معاملہ ابھی تجرباتی مراحل میں ہے، دیکھیں مستقبل کیا دکھاتا ہے۔ باقی یہ الگ بحث ہے کہ غیر نامیاتی کاشت کاری ہمارے ماحول، ایکو سسٹم اور خود ہم پر کس طرح اثر انداز ہو رہی ہے۔
    کیا ہمیں مارجرین کھانا چاہیے؟
    محمداحمد
    محمداحمد
    آگاہی پھیلانے کا کام سرکار کا ہوتا ہے۔ جس کسی نے بھی ٹوئیٹ میں فوڈ اتھارٹی کو الزام دیا ہے تو بالکل ٹھیک دیا ہے۔
    سید عاطف علی
    سید عاطف علی
    فوڈ اتھارٹی کو الزام دینا ٹھیک نہیں ۔کیوں کہ پاکستان میں اس نام کی کوئی چیز ہے ہی نہیں ۔ البتہ اس محکمے کی جگہ کچھ جراثیم بیٹھے ہیں ۔
    وجی
    وجی
    یہ ویسی ہی بات ہے جیسے ہر موسم کے افتتاحی و اختتام پر %75سیل %60سیل % 50سیل لگتی ہے مگر کہیں بلکل چھوٹا سا لکھا ہوتا ہےUp to .
    اور محض ایک دو چیزیں اتنی ہوتی ہیں ۔
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top