نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    مرے آس پاس تھے آپ بھی میں جہاں جہاں سے گزر گیا

    میں نے ریختہ سے کاپی کیا تھا، وہاں ایک بار ہی ہے۔ ویسے ایک بار" میں" رکھنے سے بھی بحر کے وزن پر فرق نہیں پڑتا، بس متفاعلن مستفعلن بن جائے گا، یہ بحر ہی کچھ ایسی ہے۔ :)
  2. محمد وارث

    مرے آس پاس تھے آپ بھی میں جہاں جہاں سے گزر گیا

    دخل در معقولات کے لیے پیشگی معذرت لیکن یہاں بحث دیکھ کر رہ نہیں سکا۔ :) اول، یہ کہ بحر کامل مثمن سالم یعنی متفاعلن چار بار ایک معروف بحر ہے اور فارسی اردو میں عام استعمال ہوتی ہے۔ اس میں سب سے مشہور اردو کلام سراج اورنگ آبادی کی شہرہ آفاق غزل "خبرِ تحیر عشق سن، نہ جنوں رہا نہ پری رہی"، مومن کی...
  3. محمد وارث

    ماشاءاللہ، آپ کو بہت مبارک ہو خان صاحب۔

    ماشاءاللہ، آپ کو بہت مبارک ہو خان صاحب۔
  4. محمد وارث

    جس کے پلو سے چمکتے ہوں شہنشاہ کے بوٹ۔۔راغب تحسین

    آج کل انقلابی شعرائے کرام جگہ جگہ تھو تھتکار کرتے پھر رہے ہیں، "آخ تھو" ردیف بھی بس آئی کہ آئی۔ :)
  5. محمد وارث

    روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    300 اب کچھ زیادہ دور نہیں: زمانہ سخت کم آزار ہے بہ جانِ اسد وگرنہ ہم تو توقع زیادہ رکھتے ہیں غالب
  6. محمد وارث

    ہوئے مسند نشیں پھر ملک و ملت بیچنے والے

    1971ء میں حالات کا epicentre ہزار میل دُور ایک دوسرے علاقے میں تھا جب کہ اس حصے میں تو تب راوی چین ہی چین لکھتا تھا۔ سرنڈر کے بعد کچھ عرصے کے لیے ہلچل ہوئی ہوگی اور پھر نوے ہزار قیدی، بنگلہ دیش کو تسلیم کرنے، نہ کرنے، شملہ معاہدے وغیرہ جیسے مسائل نے سر اٹھا لیا اور اللہ اللہ خیر صلیٰ۔ آج کل...
  7. محمد وارث

    ہوئے مسند نشیں پھر ملک و ملت بیچنے والے

    جی بچا تو وہ اپنی عمر بھر کی کمائی رہے ہیں لیکن دھکا ملکی دیوار ہی کو پڑ رہا ہے۔
  8. محمد وارث

    ہوئے مسند نشیں پھر ملک و ملت بیچنے والے

    ایک اور بات یاد آ گئی، سیالکوٹ کے کئی ایک معروف کاروباری اشخاص نے آنے والے حالات کا جائزہ لیتے ہوئے، اپنے لاکھوں ڈالرز، قانونی و "دیگر" طریقوں سے بیرون ملک بالخصوص امارات میں پہلے ہی پہنچا دیئے ہیں۔اور نئے کاروباری منصوبوں کے لیے وہ دبئی، مصر اور آذربائیجان کا رخ کر رہے ہیں۔ یہ صرف سیالکوٹ کی...
  9. محمد وارث

    ہوئے مسند نشیں پھر ملک و ملت بیچنے والے

    اللہ ہی بچائے انصاری صاحب۔ امید رکھنی چاہیئے کہ ملک کو کھانے والے یا بزعم خویش "مُلک کے پاوے" حالات کو اس نہج پر جانے سے بچا لیں گے۔
  10. محمد وارث

    تعارف پوچھتے ہیں وہ کہ غالب کون ہے

    خوش آمدید شعیب صاحب!
  11. محمد وارث

    ہوئے مسند نشیں پھر ملک و ملت بیچنے والے

    اور پاکستان میں کیسے کیسے ابنائے وقت نابغے موجود ہیں اس کی ایک عام مثال پیٹرول سے لی جا سکتی ہے۔ جیسے ہی افواہ پھیلتی ہے کہ حکومت پیٹرول مہنگا کرنے والی ہے ویسے ہی ملک سے پیٹرول ناپید ہو جاتا ہے اور پورا ملک پیٹرول پمپوں کے چکروں میں پھنس جاتا ہے جیسا کہ ابھی دو دن پہلے بھی ہوا۔ یہ صرف بیس تیس...
  12. محمد وارث

    ہوئے مسند نشیں پھر ملک و ملت بیچنے والے

    انتہائی بری صورتحال ہے انصاری صاحب، مہنگائی کا ایک نہ تھمنے والا طوفان برپا ہوگا اور کاروبار ٹھپ ہو جائیں گے۔ ڈیفالٹ کا سیدھا سادا مطلب تو یہ ہے کہ حکومت کہہ دے کہ وہ قرضہ یا سود یا دونوں واپس نہیں کر سکتی اس صورتحال میں جنہوں نے قرضہ دے رکھا ہے وہ جان کھا جائیں گے۔ ادھار چیز ملنا تو درکنار کوئی...
  13. محمد وارث

    ہوئے مسند نشیں پھر ملک و ملت بیچنے والے

    عمدہ غزل ہے ظہیر صاحب قبلہ، سبھی اشعار حسبِ حال اور لاجواب ہیں۔ یہ شعر بہت ہی پسند آیا: مٹاکر تو دکھائیں پہلے کالک اپنے چہروں کی بنام ِ صبح روشن تر یہ ظلمت بیچنے والے واہ واہ واہ۔
  14. محمد وارث

    ہوئے مسند نشیں پھر ملک و ملت بیچنے والے

    حوصلہ افزا خبریں ہیں ناں ظہیر صاحب: غریب کو روٹی تو مل ہی رہی ہے کچھ کو مانگ کر، کچھ چھین کر کھا رہے ہیں۔ روٹی کے ساتھ چھوٹا بڑا گوشت کھانے کا سوال تو خیر شاید بقر عید ہی پر پیدا ہوتا ہے لیکن چکن تو مل ہی رہا تھا، اب وہ بھی چھ سو روپے کلو ہو گیا تو کیاہوا غریب دال تو کھا ہی سکتا ہے، سنا ہے ملک...
  15. محمد وارث

    خوش آمدید صائمہ۔ اور کیا ہی اچھا شعر ہے۔ :)

    خوش آمدید صائمہ۔ اور کیا ہی اچھا شعر ہے۔ :)
  16. محمد وارث

    تعارف تعارف

    خوش آمدید ڈاکٹر سیما شفیع صاحبہ۔
  17. محمد وارث

    زندگی جیسے گزرتی ہے گزر جانے دے

    جوانوں کی باتیں ہیں قبلہ، کوئی ہم جیسا روزگار کا مارا بڈھا یہ شعر کہتا تو نہ "وقعت" کہتا نہ "صورت"، سیدھا سادا "فرصت" کہتا۔ :)
  18. محمد وارث

    زندگی جیسے گزرتی ہے گزر جانے دے

    اچھی غزل ہے قریشی صاحب، بہت خوب۔ مطلع کا مصرع ثانی بہت ہی خوبصورت اور رواں ہے، ایسے مصرعے قسمت ہی سے عطا ہوتے ہیں، اس کا "کفو" بھی کچھ ایسا ہی ہو تو نورً علیٰ نور ہو جائے۔ :)
  19. محمد وارث

    مبارکباد اُستادِ محترم سالگرہ بہت بہت مبارک

    آپ کو سالگرہ بہت مبارک ہو اعجاز صاحب۔
Top