نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    نیوزی لینڈ کا دورۂ پاکستان دسمبر، جنوری 2022-23ء

    بابر اعظم نے ایک بار پھر مایوس کیا، آج موقع تھا کہ میچ بچا کر یا جتوا کر اپنے آپ کو حقیقی معنوں میں ورلڈ کلاس ٹیسٹ بیٹر ثابت کرتا لیکن افسوس۔
  2. محمد وارث

    اس قدر ڈر گئے کچھ شورشِ ایام سے لوگ

    عمدہ غزل ہے ظہیر صاحب، کیا کہنے۔ ہر طرف جادۂ دیروز پہ خوش گام سے لوگ، واہ کیا اچھا کہا ہے۔ اور یہ شعر تو بہت پسند آیا: اک تبسم پہ ہوا کرتے تھے سودے دل کے دستِ الفت پہ بِکا کرتے تھے بے دام سے لوگ لاجواب!
  3. محمد وارث

    نیوزی لینڈ کا دورۂ پاکستان دسمبر، جنوری 2022-23ء

    بہت عمدہ فیصلہ ہے اور پچھلے ٹیسٹ کے بابر کے بولڈ جیسا نہیں ہے جو بولڈ نظر آتا تھا لیکن تھا نہیں۔ یہ حقیقی بولڈ فیصلہ ہے جس میں فریق مخالف کو بھی پورا پورا موقع دیا گیا ہے کہ 90 اوورز میں 319 کاہدف ہو سکتا ہے لیکن کتھوں۔ :)
  4. محمد وارث

    وہ جو یاد آتے/آتی ہیں۔

    "زیبا" سے بسم اللہ کریں! :)
  5. محمد وارث

    نیوزی لینڈ کا دورۂ پاکستان دسمبر، جنوری 2022-23ء

    سیریز تو وہ ہر صورت میں جیت چکے ہیں الا یہ کہ اس میچ میں کوئی معجزہ پاکستان کے حق میں ہو جائے۔
  6. محمد وارث

    نیوزی لینڈ کا دورۂ پاکستان دسمبر، جنوری 2022-23ء

    آج کے کھیل کے ابھی 16 اوورز باقی ہیں اور نیوزی لینڈ کی برتری 257 رنز کی ہے، کھیل ختم ہونے تک 300 کی ہو سکتی ہے۔ بولڈ ڈیکلئریشن تو یہی بنتا ہے کہ کل کا سارا دن پاکستان کو دے کر آؤٹ کرنے کی کوشش کی جائے، لیکن محفوظ رہنے کے لیے کل کا پہلا گھنٹہ کھیل بھی سکتے ہیں۔ بہرحال میچ پاکستان کی گرفت سے ایک...
  7. محمد وارث

    وہ جو یاد آتے/آتی ہیں۔

    ع ۔ اب اُنہیں ڈھونڈ چراغِ رُخِ زیبا لے کر :)
  8. محمد وارث

    نیوزی لینڈ کا دورۂ پاکستان دسمبر، جنوری 2022-23ء

    رن آؤٹ پر بابر اعظم کو منانے کی کوشش کروں گا، امام الحق https://jang.com.pk/news/1178021
  9. محمد وارث

    لبیک اللھم لبیک

    ماشاءاللہ۔ آپ کو مبارک ہو خلیل صاحب۔
  10. محمد وارث

    نیوزی لینڈ کا دورۂ پاکستان دسمبر، جنوری 2022-23ء

    کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے۔ دسویں وکٹ کی پارٹنر شپ 104 رنز اس اننگز کی دوسری بڑی پارٹنر شپ تھی، سب سے بڑی اوپنرز کی تھی یعنی 134 رنز کی۔ کانوائے نے 122 رنز کی شاندار باری کھیلی، لیکن اس اننگز کی سب سے بڑی فگر اپنے تازہ جادو گر ابراراحمد کی رہی جو بد قسمتی سے پہلے ٹیسٹ کی ڈبل سنچری کے بعد اس ٹیسٹ میں...
  11. محمد وارث

    باورچی خانہ اور کھانے پینے سے متعلق کیفیت نامہ

    میں نے کہیں ایک دوسری جگہ عرض کیا تھا کہ حلیم چونکہ پنجاب میں سالن کے طور پر بھی استعمال ہوتی ہے سو اس مناسبت سے اس کو "سلیم" بھی کہا جا سکتا ہے۔ :)
  12. محمد وارث

    نیوزی لینڈ کا دورۂ پاکستان دسمبر، جنوری 2022-23ء

    پاکستانی ٹیم بورنگ ٹیسٹ میچوں کو بھی انتہائی دلچسپ بنا دیتی ہے، چاہے وہ ڈرا ہی کیوں نہ ہو۔ اس وقت ساری پاکستانی قوم اس طرح اوورز گن گن کر گزار رہی ہے جیسے پاکستان ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل جیت رہا ہے۔ :)
  13. محمد وارث

    نیوزی لینڈ کا دورۂ پاکستان دسمبر، جنوری 2022-23ء

    اس وقت 42 اوورز کا کھیل باقی ہے اور پاکستان کی برتری محض 54 رنز ہے اور آخری 3 وکٹیں ہی بچی ہیں۔ ابھی چائے کا وقفہ بھی ہونا ہے سو بہت بھی کھیل ہوا تو 30، 32 اوورز کا ہی ہوگا سو پاکستان کو میچ بچانے کے لیے 20 اوورز تو ہر حال میں کھیلنے ہیں۔ اس سے کم وقت میں آؤٹ ہو گئے تو نیوزی لینڈ 12، 14 اوورز...
  14. محمد وارث

    تعارف کوہِ ادب کا فرہاد

    ویسے تو فرہاد کی کہانی خسرو پرویز اور شیریں کے بغیر ادھوری ہے سو اردو ادب کے خسرو پرویز اور شیریں کو بھی تلاش کرنا چاہیئے! :)
  15. محمد وارث

    نیوزی لینڈ کا دورۂ پاکستان دسمبر، جنوری 2022-23ء

    واقعی؟ 200 رنز دے کر کیا جادو جگایا ہے۔ ڈبل سنچری نعمان علی کی بھی ہونے والی ہے۔
  16. محمد وارث

    نیوزی لینڈ کا دورۂ پاکستان دسمبر، جنوری 2022-23ء

    کراچی کی وکٹ شاید بالکل ہی ڈیڈ ہے اور میچ ڈرا کی طرف جا رہا ہے۔ ہاں، پاکستانی ٹیم سے کچھ بعید نہیں کہ کب کارنامہ دکھا دیں، نیوزی لینڈ کی اس وقت برتری 30 رنز کی ہے اور چوتھے دن کا پہلا سیشن ہے اگر وہ لیڈ سو ڈیڑھ سو تک لے جاتے ہیں اور پھر دوسری اننگز میں پاکستان کا مشہور زمانہ کولیپس ہو جاتا ہے تو...
  17. محمد وارث

    تہمتِ زر سے تہی کیسہ و کاسہ نکلے

    واہ واہ عمدہ غزل ہے ظہیر صاحب قبلہ، مطلع و مقطع دونوں ہی جاندار اور شاندار ہیں اور زیبِ مطلع کے تو کیا کہنے، لاجواب۔
  18. محمد وارث

    لگتا ہے جگر نے فیضی کے اس خوبصورت شعر کا جواب دیا ہے۔ :) تو اے پروانہ، ایں گرمی ز شمعِ محفلے...

    لگتا ہے جگر نے فیضی کے اس خوبصورت شعر کا جواب دیا ہے۔ :) تو اے پروانہ، ایں گرمی ز شمعِ محفلے داری چو من در آتشِ خود سوز اگر سوزِ دلے داری (فیضی) اے پروانے تُو نے یہ ساری گرمی محفل کی شمع (پرائے) سے حاصل کی ہے،تُو اگر سوزِ دل رکھتا ہے تو میری طرح اپنی ہی آگ میں جل کر دیکھ۔
  19. محمد وارث

    نیوزی لینڈ کا دورۂ پاکستان دسمبر، جنوری 2022-23ء

    سرفراز کو کئی برسوں کے بعد موقع ملا ہے اور وہ اس کو گنوانا نہیں چاہتا اور ایک عمدہ اننگز کھیل رہا ہے۔
  20. محمد وارث

    محفل چائے خانہ

    واللہ :)
Top