نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    ابولکلام آزاد کی نظر میں مسٹرجناح بحیثیت ایک فرقہ پرست

    یہ وہی طریقہ استدلال ہے جو آپ کے ایک ممدوح اپنے مخالفین کو گالیاں دینے کے جواز میں قرآنی الفاظ "زنیم" اور قادیانی، بخاری شریف کی ایک روایت کے الفاظ "امصص بظر اللات" سے کرتے ہیں!
  2. محمد وارث

    ابولکلام آزاد کی نظر میں مسٹرجناح بحیثیت ایک فرقہ پرست

    ارے چھوڑیے قبلہ، اس تھریڈ کے روح رواں تو یہیں ایک دوسری جگہ علتِ مشائخ کی خارش کا بھی ذکر اسی طرح فرما رہے تھے! :)
  3. محمد وارث

    شاعری کی لوٹ مار سیل

    اصرار؟ قبلہ اشارۂ ابرو کہیے، قسم سے! :)
  4. محمد وارث

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    مجھ کو منظور ہے وہ سلسلۂ سنگِ گراں کوہکن مجھ سے اگر وقت بدلنا چاہے خورشید رضوی
  5. محمد وارث

    میں بھی کسی کے درد کا درمان بن گیا

    یاد ش بخیر، آپ کے مطلعے سے مجھے یاد آیا کہ میرا بھی ایک ایسا مطلع ہے یا تھا اور وہ بھی ایک ڈیڑھ دہائی پرانا ہے: دنیا میں تری، درد کا درمان نہیں ہے ہر سمت خدا ہیں، کوئی انسان نہیں ہے آپ کا مطلع پہلے پڑھ لیا ہوتا تو کبھی نہ کہتا۔ :)
  6. محمد وارث

    میں بھی کسی کے درد کا درمان بن گیا

    کیا کہنے ڈاکٹر صاحب، سبھی عمدہ اشعار ہیں اور تلمیحات کا استعمال بھی خوب ہے۔ اور یہ شعر بہت پسند آیا: خیراتِ عشق کیا پڑی کشکولِ ذات میں اتنے کھلے گلاب کہ گلدان بن گیا لاجواب!
  7. محمد وارث

    شاعری کی لوٹ مار سیل

    ویسے مجھے بھی کل ہی علم ہوا آپ حضرات کے مراسلوں کے بعد، لیکن سننے کی سعادت ابھی تک نصیب نہیں ہوئی، دیکھتے ہیں کسی روز۔ :)
  8. محمد وارث

    پنجاب رنگ

    آپ کو کہیں کسی بزرگ کا حقہ بھرنا تو نہیں پڑتا؟ یہ واقعی ایک مشکل کام ہے! :)
  9. محمد وارث

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دل تا جگر کہ ساحلِ دریائے خوں ہے اب اِس رہ گزر میں جلوۂ گُل، آگے گرد تھا غالب
  10. محمد وارث

    شاعری کی لوٹ مار سیل

    میں یہ سوچ رہا ہوں کہ ان "ٹن ٹن قصیدہ برادرز" کا تعلق آخر کہاں سے ہے کہ سارے مشہور "ٹن ٹن" شاعر تو غزل کے شاعر تھے اور جو قصیدے کے مشہور شاعر ہیں وہ بیچارے "ٹنا ٹنی" سے دور ذوق کی طرح صرف نام ہی کے "استاد" تھے ۔ :)
  11. محمد وارث

    شاعری کی لوٹ مار سیل

    جعفر زٹلی کی نسل میں سے بھی ہو سکتے ہیں۔ :)
  12. محمد وارث

    اناللہ وانا الیہ راجعون

    اناللہ وانا الیہ راجعون
  13. محمد وارث

    شاعری کی لوٹ مار سیل

    قبلہ مجھے کہنے دیجئے کہ آپ کے "نظمانہ سینٹر"کے ایک دو مزید اشتہار اس طرح کے نکل گئے تو بازار میں بہت سی نظم و نثر کی دکانیں بند ہو جائیں گی، بلکہ پنجابی محاورے کے مطابق ان کے "پھٹے چُکے" جائیں گے! :)
  14. محمد وارث

    شاعری کی لوٹ مار سیل

    میں بہت کم تحریریں دوسری بار پڑھتا ہوں، یہ تحریر ان میں سے ایک ہے۔ دو بار پڑھ چکا ہوں اور پھر پڑھوں گا، ہر بار نیا لطف کشید کر رہا ہوں۔ جون ایلیا اسپیشل کے واللہ کیا کہنے۔
  15. محمد وارث

    شاعری کی لوٹ مار سیل

    ارے واہ، کیا شگفتہ، دلچسپ، حسبِ حال، عمدہ اور لاجواب تحریر۔ ایک شاعر اتنا خوبصورت لکھے گا تو "حُسنِ نہاں کی شان" دیکھنے تو پھر سبھی آئیں گے! :)
  16. محمد وارث

    نیوزی لینڈ کا دورۂ پاکستان دسمبر، جنوری 2022-23ء

    ڈرا ہو گیا جان بچ گئی، لیکن چائے کے وقفے پر کافی اچھی حالت تھی، میچ جیت سکتے تھے۔ ایک اور افسوس! :)
  17. محمد وارث

    نیوزی لینڈ کا دورۂ پاکستان دسمبر، جنوری 2022-23ء

    14 اوورز میں 58 رنز درکار ہیں لیکن کیا 14 اوورز ہو پائیں گے، زیادہ سے زیادہ شاید تیس پینتیس منٹ کا کھیل ہو سکے جس میں 9 یا 10 اوورز ہی ہونگے، گویا ایک طرح سے 6 رنز کی اوسط درکار ہے، میچ اور سیریز جیتنے کے لیے۔
  18. محمد وارث

    نیوزی لینڈ کا دورۂ پاکستان دسمبر، جنوری 2022-23ء

    جی مجھے اب اندازہ ہو رہا ہے کہ میں کل بھی غلط لکھ گیا تھا اور حیرت اس بات پر ہو رہی ہے کہ کسی نے غلطی درست نہیں کی سوائے آپ کے۔ ویسے میرے ذہن میں آپ کا مراسلہ پڑھ کر بھی یہی آیا تھا کہ یہ کیا ہوا پھر کرک انفو سے پہلے میچ کا ریکارڈ چیک تو یادداشت واپس آئی۔ میں واقعی بوڑھا ہو گیا ہوں۔ :)
  19. محمد وارث

    نیوزی لینڈ کا دورۂ پاکستان دسمبر، جنوری 2022-23ء

    معذرت، مغالطہ لگ گیا۔ دو صفر سے تو واقعی نہیں ہار سکتے بلکہ سیریز جیت سکتے ہیں۔ :)
  20. محمد وارث

    نیوزی لینڈ کا دورۂ پاکستان دسمبر، جنوری 2022-23ء

    پاکستان کو ٹی بریک میں "مشکل فیصلہ" لینا ہی پڑے گا کہ میچ ڈرا ہونے کی صورت میں سیریز ہار جائیں گے،اس لیے میچ جیتنے کی پوری کوشش کرنی چاہیئے، اس کوشش میں ہو سکتا ہے کہ میچ ہار جائیں لیکن چاہے ایک صفر سے ہاریں یا دو صفر سے کچھ زیادہ فرق نہیں پڑے گا جب کہ میچ جیت لیا تو سیریز کی شکست سے بچ جائیں گے۔
Top