نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    گھونسلے میں گھونسلا

    واہ! ایک منفرد موضوع پر ایک رنگا رنگ تحریر! اس مختصر سے کینوس پر مزاح کے مدھم رنگ بھی ہیں اور فطرت و حیات کی محبت سے لبریز گہرے نقش بھی! آٹھ سال پہلے جو خاتون ایسی جاندار تحریر لکھ گئی تھیں وہ نجانے اب کہاں ہیں ؟ جہاں بھی ہوں انہیں معلوم ہو کہ لکھنے کا ہنر اپنے ساتھ اک قرض بھی لے کر...
  2. ظہیراحمدظہیر

    کچھ آگہی کی سبیلیں ہیں انتشار میں بھی (از قلم نیرنگ خیال)

    نیرنگ خیال ، یہ آپ کی بہترین تحریروں میں سے ایک ہے ! قلم کی روانی نے خیال کی روانی کا خوب ساتھ دیا ہے اس نثر پارے میں! ہر سال کے پہلے دن ایک انشائیہ لکھنے کی اس روایت نے اردو محفل کو کئی اچھے تحفے دیئے ہیں ۔ اس روایت کو جاری رکھیےگا!
  3. ظہیراحمدظہیر

    بلوغ المرام جلد اول گفتگو دھاگہ

    میں ایک آدھ روز میں تینوں کتب گوگل ڈرائیو پر اپ لوڈ کرکے ربط یہاں مہیا کرتا ہوں ، ان شاء اللہ!
  4. ظہیراحمدظہیر

    ہاتھ دعا سے یوں گرا بھول گیا سوال بھی از قلم نیرنگ خیال

    حسبِ معمول یکم جنوری کی مہر اپنے ماتھے پر ثبت کیے ذوالقرنین کی ایک فکر انگیز تحریر! برجستہ اور بے ساختہ! کیا بے لاگ عکاسی ہے صورتحال کی! قلم سے نشتر کا کام لینا بڑے دل گردے کا کام ہے کہ کبھی کبھی قلم کار خود نشتر کی زد میں آجاتا ہے ۔ لیکن نیرنگِ خیال صرف نشتر کی نوک چبھو کر اصلاحی...
  5. ظہیراحمدظہیر

    بھڑک اٹھے گا کسی دم ابھی غبارِ دلم

    بہت خوب ، ریحان ! اچھے اشعار ہیں ۔ طالب آملی کی یہ غزل کبھی نظر سے نہیں گزری۔ گرہ کا مصرع ، ان کی غزل کا مصرعِ اول ہے یا ثانی؟ مجھے لگ رہا ہے کہ ان دو مصرعوں کو آپ کی مزید توجہ کی ضرورت ہے۔ (1) ہر ایک شخص کا ہے اپنا کاروبارِ دلم "ہر ایک شخص کا اپنا ہے کاروباِرِ دلم"کہیں تو روانی کہیں...
  6. ظہیراحمدظہیر

    یہ شورِ نغمۂ زنجیر التجا ہے مری

    بہت بہت شکریہ، احمد بھائی! بہت نوازش! توجہ کے لیے ممنونِ کرم ہوں ۔ اللہ کریم آپ کو شاد و آباد رکھے!
  7. ظہیراحمدظہیر

    یہ شورِ نغمۂ زنجیر التجا ہے مری

    بہت شکریہ ، بہت نوازش، عبدالرؤف! اللہ کریم اپنی امان میں رکھے ، سلامت رکھے! ممنون ہوں ۔
  8. ظہیراحمدظہیر

    یہ شورِ نغمۂ زنجیر التجا ہے مری

    نوازش، کرم نوازی ہے ، عاطف بھائی! بہت بہت شکریہ! اللہ کریم آپ کو خوش رکھے۔ دل بڑھادیا ۔
  9. ظہیراحمدظہیر

    یہ شورِ نغمۂ زنجیر التجا ہے مری

    بہت شکریہ ، معان بھائی! اللہ کریم اپنی امان میں رکھیں اور آپ شاد و آباد رہیں !
  10. ظہیراحمدظہیر

    یہ شورِ نغمۂ زنجیر التجا ہے مری

    نوازش ، آداب ، تسلیمات! اس قدر افزائی کے لیے بہت شکر گزار ہوں ، اعجاز بھائی! اپنی نالائقی اور کاہلی پر شرمندہ ہوں۔اگرچہ آپ کئی دفعہ حکم دے چکے ہیں کہ سمت کے لیے کچھ بھیجا کروں لیکن کچھ میر ی کاہلی اور کچھ یہ کہ مصروفیات میں یاد بھی نہیں رہتا۔ آپ کی سرپرستی اور محبت کے لیے سپاس گزار ہوں۔...
  11. ظہیراحمدظہیر

    یہ شورِ نغمۂ زنجیر التجا ہے مری

    بہت شکریہ ، ذرہ نوازی ہے آپ کی! اللہ کریم آپ کو خوش رکھے!
  12. ظہیراحمدظہیر

    یہ شورِ نغمۂ زنجیر التجا ہے مری

    بہت نوازش، بہت شکریہ، نظامی صاحب! توجہ کے لیے ممنون ہوں ۔
  13. ظہیراحمدظہیر

    یہ شورِ نغمۂ زنجیر التجا ہے مری

    بہت شکریہ ، بہت نوازش! اللہ کریم ہمیشہ شاد و آباد رکھے! عرصہ ہوا کہ آپ نے کچھ نہیں لکھا۔ مصروفیات اجازت دیں تو کچھ عطا کیجیے۔
  14. ظہیراحمدظہیر

    یہ شورِ نغمۂ زنجیر التجا ہے مری

    بہت بہت شکریہ ، ریحان! اللہ کریم خوش رکھے ، ذوق سلامت رہے! بہت ممنون ہوں ۔
  15. ظہیراحمدظہیر

    واقعہ آپ نے پورا تو سنایا ہی نہیں

    احمد بھائی، داد اور بیداد دونوں کے لیے بہت شکریہ! :) بہت نوازش ، بہت کرم نوازی ہے ۔ سخنوروں کا حرفِ تحسین شاعر کا سرمایا ہوتا ہے ۔ مجھے مالدار بنانے کا شکریہ!:)
  16. ظہیراحمدظہیر

    بلوغ المرام جلد اول گفتگو دھاگہ

    بلوغ المرام میرے پاس تو کتابی شکل میں ہے ۔ جہاں تک مجھے علم اس کتاب کا اردو ترجمہ ابھی تک نہیں ہوا ہے۔ البتہ اس کتاب کی تین شرحیں اردو میں موجود ہیں اور وہ تینوں میرے پاس پی ڈی ایف شکل میں موجود ہیں ۔ اگر آپ چاہیں تو میں اپنی ڈرائیو کا ربط دے سکتا ہوں ۔ (1)شرح از شیخ عثیمین (2) شرح از صفی...
  17. ظہیراحمدظہیر

    محفل کی بارہ دری

    نین بھائی ، آپ برا نہ مانیں ۔شاعر کو بات سمجھنے میں مشکل ہورہی تھی تو میں نےسامنے کی مثال دے دی کہ مشہور بات ہے نکتہ فوراً واضح ہوجائے گا۔ میر صاحب تو اس لیے زیادہ کچھ نہ کہہ سکے کہ افسوس آپ کو میر سے صحبت نہیں رہی۔ لیکن ادھر تو ۔۔۔۔۔۔ باغ تو سار اجانے ہے یہ بھڑکنے کے بجائے پھڑکنے...
  18. ظہیراحمدظہیر

    محفل کی بارہ دری

    افسوس ہوا مجھے آپ لوگوں کی باتیں پڑھ کر ۔ یعنی اس قدر بدگمانی اور بد ظنی ! آپ لوگ تو میرا اندازِتحریر اچھی طرح جانتے ہیں ۔آپ کو تو معلوم ہو جانا چاہیے تھا کہ یہ واضح طور پر ٹائپوکا مسئلہ ہے۔ لکھتے وقت میری توجہ بس ذرا سی ہٹی اور گڑبڑ ہو گئی۔۔۔۔۔میں نے تو پاکستان لکھا تھا کمبخت آٹو کریکٹ نے...
  19. ظہیراحمدظہیر

    محفل کی بارہ دری

    صارفین کی سہولت کے یے اب نئی پیکنگ میں دستیاب ہے "احمد برانڈ ماچس"!
  20. ظہیراحمدظہیر

    کینوس جا بجا پھٹا ہوا تھا - ایک نئی کاوش

    تیز تھی رخشِ عمر کی رفتار باگ سے ہاتھ بھی ہٹا ہوا تھا خوب ہے، شکیل بھائی! ویسے یہی مضمون غالب انہی الفاظ کے ساتھ پہلے کہہ گئے ہیں ۔ رو میں ہے رخشِ عمر کہاں دیکھیے تھمے نے ہاتھ باگ پر ہے نہ پا ہے رکاب میں
Top