نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    عیدکم مبارک! تقبل اللہ منا و منکم صالح الاعمال!

    عیدکم مبارک! تقبل اللہ منا و منکم صالح الاعمال!
  2. ظہیراحمدظہیر

    اردو میں کھڑی زبر کا استعمال کیسے کیا جائے؟

    تفصیلات کے لیے یہاں دیکھیے ، نظامی صاحب!
  3. ظہیراحمدظہیر

    روزمرہ کی باتیں اور کیفیات

    احمد بھائی ، مقصد یہ نہیں تھا کہ خبروں سے بے خبر رہا جائے ۔ بلکہ یہ کہا تھا کہ "آج کل سوشل میڈیا میں ہرطرف یہی خبریں نظر آتی ہیں ۔ کون ایسا شخص ہوگا کہ جو اس غمناک صورتحال سے باخبر نہیں۔لیکن جب ایسی غمناک تصاویر اور خبروں کو مسلسل دیکھا اور سنا جائے تو وہ خبر نہیں رہتیں ۔ روزمرہ زندگی کا ایک عام...
  4. ظہیراحمدظہیر

    غزل: کِس کِس بِنا پہ فیصلے ٹالے نہیں گئے

    بہت خوب! اچھے اشعار ہیں ، عرفان بھائی ۔ داد قبول فرمائیے!
  5. ظہیراحمدظہیر

    واقعہ آپ نے پورا تو سنایا ہی نہیں

    میں سمجھ سکتا ہوں ، عرفان بھائی ! حساس قلب و ذہن والوں کے ساتھ ایسا ہوتا ہے ۔ اللہ کریم گرانیِ روز و شب کو ہلکا کردے اور آسانیاں پیدا فرمائے۔ آمین
  6. ظہیراحمدظہیر

    کچھ دیر کو رسوائی ِ جذبات تو ہوگی

    نوازش، بہت شکریہ ! توجہ کے لیے ممنون ہوں ، عرفان بھائی۔
  7. ظہیراحمدظہیر

    کچھ دیر کو رسوائی ِ جذبات تو ہوگی

    بہت شکریہ ، بہت ممنون ہوں ، ریحان! غزل آپ کو پسند آئی تو دل خوش ہوا۔ اللہ کریم ذوق سلامت رکھے ۔ اور اس گڑے مردے کو اکھاڑنے کے لیے مزید شکریہ! :)
  8. ظہیراحمدظہیر

    جاں سنبھلتی نظر نہیں آتی ۔ برائے اصلاح

    عبدالرؤف ، اس میں سیکھنےکا نکتہ یہی ہے کہ شعر گوئی ہو یا نثر نگاری ، زبان و بیان کی درستی اور اعلیٰ معیار برقرار رکھنے کی خاطر تلاش اور تحقیق کی محنت بہت ضروری ہے۔ جاں سنبھلنا اگرچہ کسی لغت میں نہیں لیکن میں نے بھی اپنی شاعری میں استعمال کیا ہے۔ بہت سارے الفاظ ہم قیاس کی رو سے استعمال کرتے...
  9. ظہیراحمدظہیر

    سوچا نہ تھا جو ہو گیا، سوچا تھا جو ہوا نہیں

    مجھے تو یہ نیا مصرع ٹھیک نہیں لگ رہا ، ریحان۔ اس میں دو مسئلے ہیں ۔ سایا تو کسی پیکرِ آب و گل کا ہی ہوتا ہے۔ چنانچہ یہ دونوں لازم و ملزوم ہیں ، کوئی الگ الگ چیزیں نہیں۔ سائے کے بجائے نقش یا عکس( بمعنی تصویر) رکھ کر دیکھیے: پیکرِ آب و گِل کجا ، نقش تلک ملا نہیں دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ مصرع اول میں...
  10. ظہیراحمدظہیر

    سوچا نہ تھا جو ہو گیا، سوچا تھا جو ہوا نہیں

    واہ! بہت خوب! اچھے اشعار ہیں ، ریحان! غالب کا مصرع " دیر نہیں ، حرم نہیں ، در نہیں ، آستاں نہیں" شاید اس غزل کا محرک لگتا ہے ۔ :) چونکہ آپ ہمیشہ میرے تبصروں کو مثبت انداز میں لیتے ہیں اس لیے چند اشعار پر بلا اجازت نقد و نظر کی جرات کروں گا۔ امید ہے فراخ دلی سے کام لیں گے۔ معلوم یہ ہوتا ہے کہ...
  11. ظہیراحمدظہیر

    چلی چلو ، چلی چلو! چلےچلو چلی چلو!

    چلی چلو ، چلی چلو! چلےچلو چلی چلو!
  12. ظہیراحمدظہیر

    والد پہ اشعار

    بو کاٹا!!!! یہ ہوئی نا بات! نہلے کو دہلے سے کاٹ کر آپ نے اہلِ انکسار کو دہلا دیا ! اس تُرپ چال کا جواب نہیں! واہ!
  13. ظہیراحمدظہیر

    والد پہ اشعار

    واہ! بہت خوب! کسرِ نفسی کے حق میں دلیل کے لیے جون ایلیا اسپیشل کا سہارا! :) :) :) سینے میں دل ہے ، بس یہی بڑا سرمایا ہے ۔ زندہ رہیں ، سلامت رہیں!
  14. ظہیراحمدظہیر

    میریاں راتاں چانن چانن، نھیرے اوہناں ملے نیں - نیرنگ خیال

    نہیں نہیں بھئی ! اب اتنی مبالغہ آرائی بھی ٹھیک نہیں ہے۔ 150 یا ساٹھ زبانیں کہہ لیجیے۔:grin:
  15. ظہیراحمدظہیر

    میریاں راتاں چانن چانن، نھیرے اوہناں ملے نیں - نیرنگ خیال

    کیا اردو محفل پر کسرِ نفسی کا عالمی مقابلہ چل رہا ہے؟! :unsure: متفق! آپ کے توجہ دلانے کے بعد غور کیا تو معلوم ہو گیا کہ جھڑن اور کھنڈن کے الفاظ مفہوم کی ادائیگی میں کلیدی حیثیت کے حامل ہیں ۔ تین دہائیوں تک رات دن انگریزی ہی سے واسطہ پڑے تو اردو اور پنجابی وغیرہ کند ہو ہی جاتی ہیں ۔...
  16. ظہیراحمدظہیر

    پنجابی شعراں وچ شبد "کیجے" دا ورتن ؛ پنجابی اشعار میں لفظ "کیجے" کا استعمال

    افسوس ، مجھے اس بارے میں علم نہیں ہے اور نہ ہی یہ مسئلہ پہلے کبھی میری نظر سے گزرا۔ کیجے مخفف ہے کیجیے کا۔ شائستگی اور ادب ظاہر کرنے کا یہ پیرایہ اردو میں عام ہے ۔ جیسے پیجیے ، لیجیے ، دیجیے ۔ طریقہ یہ ہے کہ جو فعلِ امر "ی" پر ختم ہوتا ہے اس کے آگے جیے لگادیتے ہیں ۔ان الفاظ کو دیگر...
  17. ظہیراحمدظہیر

    جاں سنبھلتی نظر نہیں آتی ۔ برائے اصلاح

    عبدالرؤف ، آپ کی شاعری میں مسلسل بہتری کے آثار نظر آرہے ہیں۔ یہ بہت خوش آئند بات ہے۔ ماشاءللہ! آپ محنت جاری رکھیے۔ کامیابی زیادہ دور نہیں۔ مجھے مطلع کے علاوہ باقی اشعار میں تصحیح کی کوئی ضرورت نظر نہیں آرہی۔ البتہ اصلاح کی گنجائش تو کلام میں ہمیشہ ہی رہتی ہے۔ دو تین نکات افادۂ عام کے لیے لکھ...
  18. ظہیراحمدظہیر

    غزل - (2024-03-08)

    بھائی ، اصلاح کے لیے مجھے ٹیگ کرنے کا شکریہ۔ صورتحال یہ ہے کہ اپنی مصروفیات کی وجہ سے مجھے یہاں آنے کا موقع کم ہی ملتا ہے اور وقت کی کمی کے باعث صرف چند چیزیں ہی دیکھ پاتا ہوں۔ لکھنے کے لیے جو ذہنی یکسوئی اور فرصت درکار ہوتی ہے وہ بھی کم ہی میسر آتی ہے۔ خیر ، جو میسر ہے وہ غنیمت ہے ۔ ایک اور بات...
  19. ظہیراحمدظہیر

    کوئی مرقد یعنی کوئی قبر؟! میں اس خیال کی تہہ تک پہنچنے سے قاصر رہا ۔ رہنمائی کی درخواست ہے۔

    کوئی مرقد یعنی کوئی قبر؟! میں اس خیال کی تہہ تک پہنچنے سے قاصر رہا ۔ رہنمائی کی درخواست ہے۔
  20. ظہیراحمدظہیر

    وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ! بازخوش آمدید!

    وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ! بازخوش آمدید!
Top