نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    میریاں راتاں چانن چانن، نھیرے اوہناں ملے نیں - نیرنگ خیال

    بہت شکریہ ، خاتون و حضرت! غزل تو ذوالقرنین کی ہے اور بہت ہی خوب ہے ۔ سو داد بھی اُنہی کے حصے میں! میں حوصلہ افزائی کے لیے ممنون ہوں ۔
  2. ظہیراحمدظہیر

    واقعہ آپ نے پورا تو سنایا ہی نہیں

    آداب ، بہت نوازش ، بہت شکریہ، عرفان بھائی! اللہ آپ کو سلامت رکھے ۔ سخنوروں کی طرف سےحرفِ تحسین الگ ہی قدر و قیمت رکھتا ہے۔ بہت ممنون ہوں ۔ ایک عرصے سے آپ کی طرف سے خاموشی ہے ۔محفل کو رونق بخشیے۔ کچھ تو کہیے کہ لوگ کہتے ہیں ۔۔۔۔۔۔
  3. ظہیراحمدظہیر

    میریاں راتاں چانن چانن، نھیرے اوہناں ملے نیں - نیرنگ خیال

    والد کے بارے میں آپ کا شعر پڑھ کر کچھ احساسات اور یادیں جاگ اٹھی تھیں ۔ اور پھر آپ کی مندرجہ بالا پوری غزل پڑھ کر بے اختیار جی چاہا کہ اس کا اردو ترجمہ کیا جائے۔ چند سال پہلے چوہدری عبدالقیوم صاحب نے ارشاد سندھو کی ایک غزل پوسٹ کی تھی ۔ اُس غزل میں بھی کم و بیش وہی مضامین تھے کہ جو آپ...
  4. ظہیراحمدظہیر

    میریاں راتاں چانن چانن، نھیرے اوہناں ملے نیں - نیرنگ خیال

    بہت شکریہ ، نین بھائی ! پنجابی شاعری اچھی خاصی سمجھ میں آجاتی ہے لیکن مشکل الفاظ سمجھنے کے لیے سیاق و سباق کا سہارا لینا پڑتا ہے ۔ میں پَتر اور پُتر میں تمیز نہیں کرسکا۔ ذہن اس طرف گیا ہی نہیں۔ اب تصحیح کردیتا ہوں۔ ویسے یہ اردو ترجمہ کم ، ترجمانی زیادہ ہے ۔ لفظی ترجمے سے گریز کیا میں نے۔...
  5. ظہیراحمدظہیر

    والد پہ اشعار

    لگتا تو ایسا ہی ہے۔ ان صاحب کی خامہ تلاشی لینا پڑے گی کہ اور کیا کیا اصنافِ تحریر چھپا کر رکھی ہوئی ہیں ۔ :)
  6. ظہیراحمدظہیر

    اگرچہ آ نہیں سکتی عوامی ووٹ سے لیکن اگر ہو زور جنرل کا حکومت آہی جاتی ہے :grin:

    اگرچہ آ نہیں سکتی عوامی ووٹ سے لیکن اگر ہو زور جنرل کا حکومت آہی جاتی ہے :grin:
  7. ظہیراحمدظہیر

    بیشک! یہ بات سمجھ میں آجائے تو دل کی دنیا ہی بدل جاتی ہے۔

    بیشک! یہ بات سمجھ میں آجائے تو دل کی دنیا ہی بدل جاتی ہے۔
  8. ظہیراحمدظہیر

    میریاں راتاں چانن چانن، نھیرے اوہناں ملے نیں - نیرنگ خیال

    نین بھائی ، آپ کی غزل پر یہ میرا منظوم تبصرہ ہے ، بلکہ یوں کہیے کہ تبصرہ آرائی کی کوشش ہے۔ *** میری راتیں روشن روشن ، اُن کے پاس اندھیرے ہیں نسبت میری حسین سے ہے ، وہ ساتھ شمر کے رہتے ہیں وہ ہاتھ جو پیڑوں کے مانند دھوپ میں سایا کرتے تھے رُت بدلی تو کیا دیکھا وہ دھوپ میں تنہا جلتے ہیں کب...
  9. ظہیراحمدظہیر

    والد پہ اشعار

    زبردست! یہ تو معلوم تھا کہ آپ چُھپے ہوئے ہیں لیکن یہ معلوم نہیں تھا کہ رُستم بھی ہیں۔ کیا بات ہے ! نین بھائی!
  10. ظہیراحمدظہیر

    واقعہ آپ نے پورا تو سنایا ہی نہیں

    بہت شکریہ ، بہت نوازش ، خواہرِ مکرم ! بہت ممنون ہوں ان کلماتِ تحسین کے لیے ۔ وما توفیقی الا باللہ العلی العظیم! خواہرم ، یہ سب آپ کا حسنِ نظر ہے ، وسعتِ قلبی ہے ورنہ من آنم کہ من دانم۔ لکھنے کا مجھے شوق ہے ، آپ احباب پذیرائی کرتے ہیں تو قلم کا حوصلہ بڑھتا ہے ۔ اللہ کریم آپ کو خوش رکھے! سلامت...
  11. ظہیراحمدظہیر

    واقعہ آپ نے پورا تو سنایا ہی نہیں

    بہت شکریہ، بہت نوازش! متشکرم! سخنوروں کی طرف سے ملنے والا حرفِ تحسین شاعر کے لیے قیمتی ہوتا ہے ۔ بہت ممنون ہوں ! ہاہاہا! جب مزاح کا موڈ ہو تو ہر زمین زرخیز دکھائی دیتی ہے۔ قلم مت روکیے ۔ اگر جی چاہے تو لکھ ڈالیے پیروڈی۔:):):) ایک ہنگامے پہ موقوف ہے گھر کی رونق نوحۂ غم نہ سہی ، نغمۂ شادی ہی سہی
  12. ظہیراحمدظہیر

    اسمائےحسنیٰ ۔ تحریر: سلمیٰ شیخ مرحومہ (سکاٹ لینڈ)

    کسی اور کی تحریر پوسٹ کرتے وقت بعض اوقات ایسا ہوجاتا ہے ، صغیر صاحب۔ اور کسی کے ساتھ بھی ایسا ہوسکتا ہے۔ بندہ بشر ہے۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ جہاں میں کسی شاعر کا شعر یا غزل پوسٹ کرتے وقت اس کی صحت پر توجہ دیتا ہوں ا س سے کہیں زیادہ احتیاط کوئی بات اللہ یا اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے...
  13. ظہیراحمدظہیر

    والد پہ اشعار

    پوری غزل عنایت کیجیے ، نین بھائی!
  14. ظہیراحمدظہیر

    اقبال کی ایک فارسی غزل کا منظوم ترجمہ

    یہ خوب ہے! یہ اچھا ہے ، ریحان بھائی! لیکن میں دوستوں اور یاروں کو ہم مفہوم نہیں سمجھتا ۔ دوستاں کا لفظ بہت وسیع مفہوم رکھتا ہیے جبکہ یاروں کا مفہوم محدود ہوجاتا ہے ۔ بالخصوص جب بات عشقِ حقیقی سے متعلق ہورہی ہو تو ذاتی طور پر میں یاروں کے بجائے دوستوں کے لفظ کو ترجیح دوں گا۔ ریحان...
  15. ظہیراحمدظہیر

    والد پہ اشعار

    میرے باپ نے ہجرت کی تھی ، میں نے نقل مکانی انہوں نے تاریخ لکھی تھی ، میں نے ایک کہانی (مامون ایمن ۔ نیویارک )
  16. ظہیراحمدظہیر

    واقعہ آپ نے پورا تو سنایا ہی نہیں

    بہت بہت شکریہ ، بہت نوازش، عظیم بھائی! توجہ کے لیے ممنون ہوں ۔ اللہ کریم سلامت رکھے ، شاد و آباد رہیں!
  17. ظہیراحمدظہیر

    واقعہ آپ نے پورا تو سنایا ہی نہیں

    محبت تو آپ کی ہے نین بھائی!اس توجہ اور پذیرائی کے لیے بہت ممنون ہوں ۔اس محبت اورقدردانی کا مقروض ہوں ۔ اللہ کریم آپ کو خوش رکھے ، گراں باریِ روز و شب کو ہلکا کردے اور قدم قدم آسانیاں پیدا فرمائے! آمین ! کس قدر ذوق سے عاری ہیں یہ ڈالے والے! :):):) اشعار تو یقیناً ان کو سمجھ میں نہیں...
  18. ظہیراحمدظہیر

    واقعہ آپ نے پورا تو سنایا ہی نہیں

    سبحان اللہ! کیا بات ہے آپ کے تبصروں کی ! دل خوش ہوجاتا ہے پڑھ کر! بہت نوازش ، بہت محبت ہے آپ کی! حسنِ نظر اور حسنِ ظن کے لیے ممنون ہوں ۔ اللہ آپ کو خوش رکھے! شکیل احمد بھائی ، پھر گزارش ہے کہ اپنی تحاریر سے اردو محفل کو رونق بخشیے ۔اس لطف و کرم کو جوابی مراسلوں تک محدود نہ کیجیے۔...
  19. ظہیراحمدظہیر

    واقعہ آپ نے پورا تو سنایا ہی نہیں

    آداب ، آداب! ذرہ نوازی ہے ، اعجاز بھائی! قدر افزائی کے لیے سراپا سپاس ہوں! اللہ کریم آپ کا سایا سلامت رکھے ، صحت و عافیت سے مالا مال رکھے ! آمین
  20. ظہیراحمدظہیر

    واقعہ آپ نے پورا تو سنایا ہی نہیں

    بہت شکریہ ، بہت نوازش ، عبدالرؤف ! بہت ممنون ہوں ۔ اللہ کریم اپنی امان میں رکھے ، خیر و فضل عطا فرمائے! آمین
Top