معذرت، ہم اس ای میل کا فوری جواب نہ دے سکے اور پھر وہ کہیں دب گیا۔ ہم نے بزم اردو کی تمام خدمات کو بحال کر دیا ہے۔ کوئی مشکل ہو تو مطلع فرمائیں۔ :) :) :)
ایسا لگتا ہے کہ آپ نے کوئی ایک ہفتہ قبل اپنے پرانے کھاتے کا پاسورڈ تبدیل کیا تھا۔ اگر ایسا ہے تو آپ کو یاد کر کے اس پاسورڈ کی مدد سے لاگن ہونے کی کوشش کرنی چاہیے۔ :) :) :)
انتظار کی کوئی مدت طے شدہ نہیں۔ آپ عمومی لڑیوں میں مراسلت کریں اور اپنے تعارف کی لڑی کا آگاز فرمائیں، کچھ عرصہ بعد ایک سنجیدہ رکن کے طور پر آپ کی شناخت از خود قائم ہو جائے گی۔
اگر آپ آتے ہی اپنے عمومی مراسلوں میں روابط شامل کر کے ارسال کرنے کی کوشش کریں گے تو محفل کا نظام آپ کو اشتہاری یا اسپیمر سمجھ کر پیغامات کو رد کرے گا۔ کچھ عرصہ یہاں گزاریے، پھر یہ مشکلات از خود دور ہو جائیں گی۔ :) :) :)
اول تو یہ کہ اس سہولت سے استفادہ کا ہمارا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ دوم یہ کہ فائلیں اپڈیٹ کرنا کوئی مسئلہ نہیں، میجر اپگریڈ کے بعد جو دنیا بھر کی دوسری تبدیلیاں کرنی ہوتی ہیں، مثلاً ترجمے وغیرہ ان کے لیے کوئی جادو موجود نہیں۔ :) :) :)
اوپن شفٹ ریڈ ہیٹ کا پیش کردہ کنٹینر پلیٹ فارم ہے جس کا احاطہ ڈاکر سے کسی قدر بڑا ہے، بلکہ ڈاکر اس میں ایک جزو کے طور پر کام کر سکتا ہے۔ ڈاکر کا ایک عدد انٹریکٹیو ٹیوٹوریل من جانب خادم: https://training.play-with-docker.com/microservice-orchestration/ :) :) :)
ڈاکر کا فائدہ یہ ہے کہ اس کے چلتے آٹومیٹیڈ ٹیسٹنگ کی سہولت فراہم کرائی جا سکتی ہے۔ طلبا کو اپنا سرور کسی اور ہوسٹ پر ڈیپلائے کرنے کی ضرورت نہیں باوجود اس کے کہ سبھی اپنی مرضی کے پروگرامنگ لینگوئج کے انتخاب میں آزاد ہوں گے۔ ہم نے پورا نظام تیار کر رکھا ہے جو طلبا کی پرائیویٹ ریپوزیٹری کلون کر کے...
زکریا بھائی کا مطلب یہ تھا کہ جن طلبا کی توقعات کورس کے مقصود سے مختلف ہوں ان کو مشورہ دیا جائے کہ وہ اس میں شرکت نہ فرمائیں ورنہ ان کے پلے کچھ پڑے گا نہیں الٹا خراب نتائج کا نزلہ ہم پر گرے گا۔ :) :) :)