جی ہاں پہلا مراسلہ پڑھ کر مجھے اندازہ ہو گیا تھا، اسی لیے فوراً ایک رسید لکھ دی کہ بعد میں سند بھی رہے اور اطلاع نامے تک اس دھاگے کی رسائی بھی ہو جاوے۔ :) ویسے ان تصاویر کے کاپی رائٹس کے بارے میں بھی بتائیے گا :)
قبول کر لی گئیں :) یہ آپ کی نئی عادت نہیں :)
بشرط ضرورت کی مراعات سے رفع ضرورت استعمال کیا گیا ہے! اور پھر عید کے موقعے پر کیا لکھے کو رنگ و بو سے مضاف کرنا!؟ :)
تاقچے کے دو املا ہیں، شاید اسی قیاس پر ذہن پھسل گیا۔ بہرکیف اس سے یہ تو ثابت ہوا کہ آپ کی حاضر دماغی پر ابھی آنچ تک نہیں آئی!
بہر حال اس قماش کی ترکیبوں (جن میں اضافت بکسرہ نہیں ہوتی اور ہندی لفظ مقدم ہوتا ہے) کے جواز کا تو میں بھی اصولا قائل ہوں، البتہ اساتذہ سے شواہد مل جائیں تو خوب ہو۔
لیکن تنافر تو واقعی عیوب سہ گانہ و پنج گانہ میں سے ہے