یاد رہے کہ اضافت فارسی کے ساتھ دو طرح کی تراکیب بنتی ہیں:
اول مرکب اضافی جیسے دیارِ یار (یار کا دیار)
دوم مرکب توصیفی جیسے نشانِ سفید (سفید نشان)
لیکن مرکب توصیفی کے لیے شرط ہے کہ مضاف الیہ (یعنی بعد میں واقع ہونے والا رکن) صیغہ صفت ہو، جیسے رنگ، عدد، موصوف یائی وغیرہا۔ اور مرکب اضافی کی نشانی...