نتائج تلاش

  1. شاہد شاہنواز

    یوں تو دیکھی ہیں بے شمار آنکھیں ۔۔۔۔۔ عمران شناور

    موج زن کا مطلب یہاں " موجیں بکھیر رہی تھیں" لیا جاسکتا ہے۔۔
  2. شاہد شاہنواز

    میری نثری تخلیقات ۔۔۔ شاہد شاہنواز

    چھوڑ دیجئے پاکستان ۔۔۔ ڈیلیٹ کرنا چاہتا ہوں۔ اس کی جگہ ایک اور کالم آسکتا ہے۔
  3. شاہد شاہنواز

    السلام علیکم!

    السلام علیکم!
  4. شاہد شاہنواز

    چوہدری

    چودھری زیادہ درست لگتا ہے، لیکن لکھتے دونوں طرح ہیں۔
  5. شاہد شاہنواز

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    ایک ڈائجسٹ ہم پڑھا کرتے تھے۔ اس میں کہانی چھپی تھی جس میں اسٹنگر میزائل کی بات کہیں برسبیل تذکرہ آگئی۔ مصنف نے لکھا کہ یہ وہ میزائل ہے جو افغان مجاہدین کندھوں پر اٹھائے پھرتے ہیں اور یہ کتے کی طرح اپنے ٹارگٹ کے پیچھے لگ جاتا ہے۔ مزید بہت کچھ لکھا تھا۔قصہ کوتاہ، علم یہ ہوا کہ روس نے افغانستان پر...
  6. شاہد شاہنواز

    تعارف تعارف

    خو ش آمدید ۔۔۔ آپ کے ساتھ اچھا وقت گزرے گا ۔۔۔ ان شاء اللہ ۔۔۔
  7. شاہد شاہنواز

    تیری محفل میں ہم گنگناتے رہے۔۔۔غزل برائے اصلاح

    ستادِ محترم تابش صدیقی کی رہنمائی کے مطابق دوسرے شعر کے پہلے مصرعے میں عیبِ تنافر ہے جس سے بچنے کے لئے ان کی تجویز و اصلاح کے مطابق تبدیل کرنے کے بعد غزل کچھ اس طرح ہے۔ تیری محفل میں ہم گنگناتے رہے بے سبب بے وجہ مسکراتے رہے ÷÷÷ اول توبے سبب اور بے وجہ ایک ہی بات ہے، لیکن لفظ وجہ کو ہم وجا نہیں...
  8. شاہد شاہنواز

    دلِ ناز تھوڑا کشادہ تو کیجئے

    آتی ہے اپنی سادہ دلی پر ہنسی ۔۔۔ رجز مسدس سالم مستفعلن مستفعلن مستفعلن لیکن پہلا مصرع اس کے مطابق نہیں ۔۔۔ ۔۔۔ اس کی بہتر مثال تو یہ ہوسکتی تھی: خرد کا نام جنوں پڑ گیا، جنوں کا خرد جو چاہے آپ کا حسنِ کرشمہ ساز کرے (حسرت موہانی)
  9. شاہد شاہنواز

    تاسف اعجاز عبید (الف عین) صاحب کی والدہ ماجدہ وفات پا گئیں۔

    انا للہ و انا الیہ راجعون۔ اللہ تعالیٰ مغفرت فرمائے اور درجات بلند کرے (آمین) ۔۔۔
  10. شاہد شاہنواز

    کیسے دکھائے دن دلِ خانہ خراب نے ۔۔۔

    غزل صرف خواتین کے ساتھ بات کا نام نہیں۔۔یہ درست ہے، لیکن غزل میں اپنی بات بھی کی جاتی ہے، کچھ دنیا کے حسن کا تذکرہ بھی ہوتا ہے، مستی کا ذکر بھی چھڑتا ہے۔ شراب و شباب کا تذکرہ بھی آتا ہے، ایسے میں کوئی نعتیہ شعر اس میں شامل کردیا جائے تو کیا وہ بہتر ہوگا یا یہ بات کہ ایسے شعر کا درست مقام نعت ہے،...
  11. شاہد شاہنواز

    اعضا عطیہ کرنے میں مسلمانوں کی پریشانیاں!

    علمی بحث کو اس پوسٹ سے آپ نے کسی اور ہی طرف موڑ دیا، سو ہماری طرف سے معذرت ۔۔۔ ہم مزید آگے نہیں جائیں گے ۔۔۔
  12. شاہد شاہنواز

    کیسے دکھائے دن دلِ خانہ خراب نے ۔۔۔

    حیراں ہیں ساری اُمتیں محشر میں دیکھ کر رتبے جو پائے اُمّتِ عالیجناب ﷺ نے ۔۔۔متنازعہ شاید آپ کو منفی لفظ محسوس ہوا ہو، لیکن ایسے اشعار نعت کے ہوتے ہیں۔ ان بعض میں، مجھے بھی شامل کرلیجئے جو غزل میں ان اشعار کی شمولیت پر یہ سوچنے پر مجبور ہوجاتے ہیں کہ ان اشعار کا مقام یہ نہیں تھا کہ ان کو غزل میں...
  13. شاہد شاہنواز

    سوال

    ۔ خود سے سوال کرنا اور خود جواب دینا ہر حال میں درست نہیں ہوتا۔ کبھی آپ کو اکیلے سفر کرنا پڑتا ہے۔ کبھی رہنما کی ضرورت پیش آتی ہے تو کبھی کتاب کی ۔۔۔
  14. شاہد شاہنواز

    سوال

    علمی حیثیت سے قطع نظر سوال کرنا ہر شخص کا حق ہے۔ یہ بات اہمیت رکھتی ہے لیکن صرف اس حد تک کہ اگر آپ کا علم زیادہ ہے تو آپ اسی سطح پر سوال کریں گے اور اگر ناقص ہے تو سوال بھی سطحی ہوسکتا ہے۔ سوال اور اعتراض میں فرق بعض اوقات محض نیت کا ہوتا ہے اور بعض اوقات اس میں کوئی ایسا بیان داغ دیا جاتا ہے جس...
  15. شاہد شاہنواز

    سوال

    یقین رکھئے کہ ہر سوال کا منطقی جواب اور دلیل موجود ہے۔ ڈھونڈنا شرط ہے۔ کچھ باتوں کا جواب سائنس سے دیا جاسکتا ہے، کچھ کا کسی اور طریقے سے جس پر سائنس یقین نہیں رکھتی، مثلا مذہب یا دیگر ایسے علوم جن پر سائنس یقین نہیں رکھتی۔ یہ بات البتہ یاد رکھنے کی ہے کہ جواب تو ہے لیکن ضروری نہیں کہ ہر جواب آپ...
  16. شاہد شاہنواز

    اعضا عطیہ کرنے میں مسلمانوں کی پریشانیاں!

    جس بات کے بارےمیں واضح احکام موجود ہیں، اس سے کوئی انکار نہیں کرسکتا، لیکن جہاں اجتہاد کی بات آتی ہے تو علماء کی آراء بھی آج کے دور میں اس قابل ہیں کہ انہیں حدیث اور قرآن کی روشنی میں پرکھ لیا جائے۔ اللہ سے دعا کی جائے کہ وہ آپ کو درست راہ پر رکھے۔ جب تک آپ مطمئن نہ ہوں، تب تک اجتہاد بھی کم از...
  17. شاہد شاہنواز

    اعضا عطیہ کرنے میں مسلمانوں کی پریشانیاں!

    ایثار ۔۔ قربانی ۔۔۔ عطیہ ۔۔۔ جو بھی کہیے۔ محض اصطلاحات ہیں۔ یہاں اہم بات یہ ہے کہ جسم کے مالک ہم خود نہیں ہیں۔ لیکن مالک تو ہم کسی بھی چیز کے نہیں ہیں۔ زمین و آسمان تو سب اللہ تعالیٰ کا ہے۔ ہمارا تو کچھ بھی نہیں۔ ہاں، یہ سوال یہاں آپ کی بات سے ہی پیدا ہوا کہ دیت (خوں بہا) کا تعین شریعت کرتی ہے۔...
  18. شاہد شاہنواز

    کیسے دکھائے دن دلِ خانہ خراب نے ۔۔۔

    عاجز کیا ہے ہجر نے لذت میں وصل کو تڑپا دیا سکون کو اک اضطراب نے ۔۔۔سکون کا تڑپنا سمجھ میں نہیں آیا۔ ہاں، جسے سکون میسر ہو، اسے بعد ازاں تڑپایا جاسکتا ہے۔ اللہ سے ، رسول سے ، مؤمن سے انس سے ہے پیار کا سبق دیا ام الکتاب نے ۔۔۔انس سےمراد اگر انسان ہے، تو اس سے قبل میں نے بھی "انس" لکھا تھا تو ا س...
  19. شاہد شاہنواز

    سوال

    قرآن کو کون جھٹلا سکتا ہے۔ دُنیا میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب۔ ہم محض روایات اور احادیث کی بات کر رہے تھے جن کا حوالہ اس وقت ہمارے پاس دستیاب بھی نہیں، اور اس پر بحث ضروری بھی نہیں۔ اللہ جسے چاہے معاف کرے۔ مشرک کو نہ کرےتو بھی ہم سوال نہیں کرسکتے اور اگر معاف کردے تب بھی ہمارے پاس سوال کا...
  20. شاہد شاہنواز

    سوال

    نہیں ۔ ان کے لیے نہیں جو پابند رہنا چاہیں،بلکہ وہ جو ان حدود سے آگے نہیں جاسکتے۔ اس کی ایک مثال ملاحظہ فرمائیے کہ جس کہکشاں (ملکی وے) میں ہم رہتے ہیں، اس کا مرکز ہم سے کوئی تیس ہزار نوری سال کے فاصلے پر ہے (ڈاکٹر سلمان حمید کے مطابق)۔ اب ہم اس کے مرکز تک پہنچ تو نہیں سکتے، محض تحقیق ہی کرسکتے...
Top