نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    نظیر اکبر آبادی::::::گُل رنگی و گُل پیرَاہَنی گُل بَدَنی ہے::::::Nazeer Akbarabadi

    غزل نظیؔر اکبر آبادی گُل رنگی و گُل پیرَہَنی گُل بَدَنی ہے وہ نامِ خُدا حُسن میں سچ مُچ کی بنی ہے گُلزار میں خُوبی کے اب اُس گُل کے برابر بُوٹا ہے نہ شمشاد نہ سرو چَمَنی ہے انداز بَلا، ناز، سِتم، قہر، تبسّم اور تِس پہ غضب کم نگہی، کم سُخَنی ہے اُس گورے بدن کا کوئی کیا وصف کرے آہ ! ختم اُس کے...
  2. طارق شاہ

    فراق ::::یہ تو نہیں کہ غم نہیں! :::: Firaq -Gorakhpuri

    غزل فِراقؔ گورکھپُوری یہ تو نہیں کہ غم نہیں! ہاں میری آنکھ نم نہیں تم بھی تو تم نہیں ہو آج! ہم بھی تو آج، ہم نہیں نشّہ سنبھالے ہےمجھے بہکے ہُوئے قدم نہیں قادرِ دو جہاں ہے، گو ! عشق کے دَم میں دَم نہیں موت، اگرچہ موت ہے موت سے زیست کم نہیں کِس نے کہا یہ تُم سے خضر! آبِ حیات سم نہیں کہتے ہو...
  3. طارق شاہ

    شہریار ::::: مَیں چاہتا ہُوں! نہ آئیں عذاب، آئیں گے::::: Shahryar

    غزل شہریار مَیں چاہتا ہُوں! نہ آئیں عذاب، آئیں گے یہ جتنے لوگ ہیں، زیرِعتاب آئیں گے اِس اِک خبر سے سراسیمہ ہیں سبھی، کہ یہاں ! نہ رات ہوگی، نہ آنکھوں میں خواب آئیں گے ذرا سی دیر ہے خوشبُو و رنگ کا میلہ خِزاں کی زد میں ابھی یہ گُلاب آئیں گے ہر ایک موڑ پہ اِک حشر سا بَپا ہوگا ہر ایک لمحہ، نئے...
  4. طارق شاہ

    شفیق خلش ::::::دِل بھی بَلیَوں اُچھال سکتا ہے:::::: Shafiq -Khalish

    غزل دِل بھی بَلیَوں اُچھال سکتا ہے جو تحیّر میں ڈال سکتا ہے کیا تخیّل نہ ڈھال سکتا ہے مفت آزار پال سکتا ہے خود کو بانہوں میں ڈال کر میرے اب بھی غم سارے ٹال سکتا ہے کب گُماں تھا کسی بھی بات پہ یُوں اپنی عزّت اُچھال سکتا ہے جب ہو لِکّھا یُوں ہی مُقدّر کا! تب اُسے کون ٹال سکتا ہے ذہن، غم دِل...
  5. طارق شاہ

    آنند نرائن مُلّا ؔ :::::جنُوں کا دَور ہے، کِس کِس کو جائیں سمجھانے :::::ANAND- NARAYAN-MULLA

    غزل جنُوں کا دَور ہے، کِس کِس کو جائیں سمجھانے اِدھر بھی ہوش کے دُشمن، اُدھر بھی دیوانے کَرَم کَرَم ہے تو، ہے فیضِ عام اُس کا شعار یہ دشت ہے وہ گُلِستاں، سحاب کیا جانے کسی میں دَم نہیں اہلِ سِتم سے کُچھ بھی کہے ! سِتم زدوں کو، ہر اک آ رہا ہے سمجھانے بشر کے ذَوقِ پَرِستِش نے خود کیے تخلیق...
  6. طارق شاہ

    شفیق خلش :::::کُچھ مُداوا ئےغمِ ہجر بھی کرتے جاؤ:::::Shafiq -Khalish

    غزل کُچھ مُداوا ئےغمِ ہجر بھی کرتے جاؤ جُھوٹے وعدوں سے پڑے زخم تو بھرتے جاؤ کُچھ تو دامن میں خوشی جینےکی بھرتے جاؤ اِک مُلاقات ہی دہلیز پہ دھرتے جاؤ جب بھی کوشِش ہو تمھیں دِل سے مِٹانے کی کوئی بن کے لازم تم مزِید اور اُبھرتے جاؤ ہے یہ سب سارا، تمھارے ہی رویّوں کے سبب جو بتدریج اب...
  7. طارق شاہ

    سلام از-ناصرؔ کاظمی:::: لہو لہو ہے زبانِ قلم بیاں کے لیے:::: Nasir Kazmi

    سلام ۔ لہو لہو ہے زبانِ قلم بیاں کے لیے یہ گُل چنے ہیں شہیدوں کی داستاں کے لیے کھڑے ہیں شاہ کمر بستہ اِمتحاں کے لیے پِھر ایسی رات کب آئے گی آسماں کے لیے دِیا بُجھا کے یہ کہتے تھے ساتھیوں سے حُسینؑ جو چاہو، ڈھونڈ لو رستا کوئی اماں کے کیے کہا یہ سُن کے رفیقوں نے یک زباں ہو کر ! یہ جاں تو وقف...
  8. طارق شاہ

    قمر جلالوی :::::: بنتا نہیں ہے حُسن سِتمگر شباب میں :::::: Qamar Jalalvi

    یہ تمام شراکت آپ سب کی خوش نظری اعلٰی ذوقی ہی کی مرہون ہے تمام کمال و اعزازات بنام استاد قمر جلالوی کرتے ہُوئے انتخاب کی پزیرائی اور عزت افزائی کے لئے متشکّر ہُوں سیّد صاحب ! بہت شاد رہیں :)
  9. طارق شاہ

    قمر جلالوی :::::: بنتا نہیں ہے حُسن سِتمگر شباب میں :::::: Qamar Jalalvi

    غزل قمرؔ جَلالوی بنتا نہیں ہے حُسن سِتمگر شباب میں ہوتے ہیں اِبتدا ہی سے کانٹے گُلاب میں جلوے ہُوئے نہ جذب رُخِ بے نقاب میں! کرنیں سِمَٹ کے آ نہ سَکِیں آفتاب میں بچپن میں یہ سوال، قیامت کب آئے گی؟ بندہ نواز آپ کے عہدِ شباب میں صیّاد! آج میرے نَشیمن کی خیر ہو ! بجلی قَفس پہ ٹُوٹتی دیکھی ہے...
  10. طارق شاہ

    شفیق خلش ::::::ایک اِک کرکے، سبھی لوگ بدلتے جائیں:::::: Shafiq -Khalish

    غزل ایک اِک کرکے، سبھی لوگ بدلتے جائیں اپنے اطوارسے ہی، دِل سے نکلتے جائیں راحتِ دِید کی حاجت میں اُچھلتے جائیں اُن کے کُوچے میں انا اپنی کُچلتے جائیں دمِ آیات سے، ہم کُچھ نہ سنبھلتے جائیں بلکہ انفاسِ مسیحائی سے جلتے جائیں بے سروپا، کہ کوئی عِشق کی منزِل ہی نہیں خود نتیجے پہ پہنچ جائیں گے،...
  11. طارق شاہ

    شفیق خلش ::::::کارِ ہستی ہنوز سیکھتے ہیں ::::::Shafiq -Khalish

    غزل کارِ ہستی ہنوز سیکھتے ہیں ہم نہیں وہ کہ غوز سیکھتے ہیں کم ہُنر، وہ نہ روز سیکھتے ہیں! گُر مصائب کے، دوز سیکھتے ہیں کب کتابوں سے عِلم وہ حاصِل ! جو رویّوں سے روز سیکھتے ہیں مرثیہ کیا کہیں گے وہ ،کہ ابھی قبل کہنے کو، سوز سیکھتے ہیں ہو کمال اُن کو خط نویسی پر جو نَوِشتَن بہ لوز سیکھتے...
  12. طارق شاہ

    شفیق خلش ::::::جی کو کُچھ شہر میں بَھلا نہ لگا :::::Shafiq -Khalish

    غزل جی کو کُچھ شہر میں بَھلا نہ لگا جا کے احباب میں ذرا نہ لگا درگُزر اِس سے، دِل ذرا نہ لگا کم نہیں، اب کی کُچھ ڈرانہ لگا کچھ اُمیدیں تھیں جس سے وابستہ ! قد سے وہ بھی ذرا بڑا نہ لگا تھے ہم مجبوریوں سے پا بستہ بولیے دِل کی کیا لگا نہ لگا دِل کے رِشتوں سے جورَہا منسُوب! میرا ہوکر وہ بارہا...
  13. طارق شاہ

    فراق زمیں بدلی فلک بدلا مذاق زندگی بدلا - فراق گورکھپوری

    فراقؔ گورکھپُوری زمِیں بدلی، فلک بدلا، مذاقِ زِندگی بدلا تمدّن کے قدِیم اقدار بدلے، آدمی بدلا خُدا و اَہٗرمَن بدلے، وہ ایمانِ دُوئی بدلا حدُودِ خیر و شر بدلے، مذاقِ کافرِی بدلا نئے اِنسان کا جب، دَور ِخود نا آگہی بدلا رمُوز ِبے خودی بدلے ، تقاضائے‌ خودی بدلا بدلتے جا رہے ہیں ہم بھی، دُنیا...
  14. طارق شاہ

    شفیق خلش شفیق خلش ::::::ماہِ رمضاں میں عبادت کا مزہ کُچھ اور ہے::::::Shafiq -Khalish

    غزل شفیق خلشؔ ماہِ رمضاں میں عِبادت کا مزہ کُچھ اور ہے روزہ سے بڑھ کر نہ رُوحانی غذا کُچھ اور ہے لوگ سمجھیں ہیں کہ روزوں سےہُوئے ہیں ہم نڈھال سچ اگر کہدیں جو پُوچھے پر، بِنا کُچھ اور ہے یُوں تو وقفہ کرکے کھالینے کی بھی کیا بات ہے بعد اِفطاری کے، روٹی کا نشہ کُچھ اور ہے اگلی مانگی کا ہمیں...
  15. طارق شاہ

    شفیق خلش ::::::کئے مجھ سے سارے سوالوں میں تُم ہو::::::Shafiq -Khalish

    غزل کئے مجھ سے سارے سوالوں میں تم ہو مرے خُوب و بَد کے حوالوں میں تم ہو سبب، غیض وغم کے زوالوں میں تم ہو ہُوں کچھ خوش، کہ آسُودہ حالوں میں تم ہو مُقدّر پہ میرے تُمہی کو ہے سبقت خوشی غم کے دائم دلالوں میں تم ہو یُوں چاہت سے حیرت ہے حِصّہ لیے کُچھ فلک کے مُقدّس کمالوں میں تم ہو کہاں...
  16. طارق شاہ

    اعجاز گُل:::::بات اور بے بات پر وہ آن و ایں کا شور ہے::::: Aejaz- Gul

    جی ہاں الف عین صاحب! بہت خُوب لکھنے والا،بہت اچھا انسان و شاعر آپ کا دوست " گماں آبادکے بعد" کا خالق 2016 میں دارِ مفارقت دے گیا اللہ جنّتِ فردوس میں جگہ عطا کرے آمین ۔ اُٹھاکے لے گیاداروغہِ فنا شاید کُھلا ہُواہے درِ خاکداں کہاں گیا مّیں نہ کررہا ہے فلاں کو فلاں خبر میری نہ پُوچھتا ہے...
  17. طارق شاہ

    اعجاز گُل:::::بات اور بے بات پر وہ آن و ایں کا شور ہے::::: Aejaz- Gul

    غزل بات اور بے بات پر وہ آن و ایں کا شور ہے ہر نہیں پہ ہاں کا ، ہر ہاں پر نہیں کا شور ہے کھینچتا پھرتا ہُوں دُشمن پر خلا میں تیر کو جب کہ وجہِ خوف، مارِ آستیں کا شور ہے گھُومتی ہے سر پہ چرخی چرخِ نیلی فام کی اور نیچے سانس میں اٹکا زمیں کا شور ہے دسترس میں جن کی محمل تھا ہُوا محمل نصیب کھو...
  18. طارق شاہ

    سلیم احمد چھایا ہوا تھا رنگِ غم دل پہ غبار کی طرح - سلیم احمد

    چھایا ہُوا تھا رنگِ غم، دِل پہ غُبار کی طرح میں نے اُسی غُبار سے، ڈالی بہار کی طرح کیا کہنے :)
  19. طارق شاہ

    ماہر القادری ::::::حُسن کے ناز و ادا کی شرح فرماتا ہُوں میں::::::Mahir-ul- Quadri

    ماہرؔ القادری غزل حُسن کے ناز و ادا کی شرح فرماتا ہُوں میں شعر کیا کہتا ہُوں ماہرؔ! پُھول برساتا ہُوں میں تشنگی اِس حد پہ لے آئی ہے، شرماتا ہُوں میں آج پہلی بار، ساقی! ہاتھ پھیلاتا ہُوں میں شوق و مستی میں کہاں کا ضبط، کیسی احتیاط اِن حدوں سے تو بہت آگے نِکل جاتا ہُوں میں عاشقی سب سے بڑا ہے...
  20. طارق شاہ

    یاس یاس مرزا یاسؔ، یگاؔنہ، چنگیزیؔ:::::نِگاہِ بے زباں نے کیا اثر ڈالا برہمن پر :::::yas, yagana,changezi

    غزل نِگاہِ بے زباں نے کیا اثر ڈالا برہمن پر مِٹا ہے پیکرِ بے دست و پا کے، رنگ و روغن پر رہا تا حشر احسانِ ندامت اپنی گردن پر بجائے مے، ٹپکتا ہے زُلالِ اشک دامن پر شرف بخشا دِلِ سوزاں نے مُجھ کو دوست دشمن پر وہ دِل جِس کا ہر اِک ذرّہ ہے بھاری موم و آہن پر نجانے پہلی منزِل برقِ سوزاں کی کہاں...
Top