آراستہ۔۔(فارسی آراستن۔۔ معنی سنوارنا کا مفعول)۔ سنورا ہوا۔ سجا ہوا، تیار۔ سنوارنے یا آرائش کی چیزوں کے بڑھانے سے جو حسن پیدا ہو وہ آراستگی میں شامل ہے۔۔
اب زمین پر پاؤں بھی رکھ کر نہیں چلتا ہے یار
کرچکا آراستہ اُس کو مقرر آئینہ (حیدر علی آتش)
معشوق کی سجاوٹ، زیور، لباس، تیل، کنگھی چوٹی، کاجل...