نتائج تلاش

  1. وصی اللہ

    بلبل مذکر هے یا مؤنث؟

    بلبلہ سے کام مزید خرابے کی بڑھے گا۔۔ بلبلی بہتر رہے گا
  2. وصی اللہ

    سائنسی لغت

    Electron الیکٹران اس کے لیے کیا برقیہ یا شاید برقیرہ پہلے سے مستعمل نہیں؟؟؟ Atom ایٹم جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے اس کے لیے جوہر مستعمل تھا۔
  3. وصی اللہ

    باریک لیکن اہم فرق

    رد۔۔۔کد رد (عربی۔۔ دال کی تشدید کے ساتھ) ۱۔ زبان کا لڑکھڑانا۔۲۔ نباتات کی زیادتی ہونا۔ ۳۔ بپھرنا۔ ۴۔ واپس کرنا۔ ۵۔ خراب چیز ہونا۔ ۶۔ شریع کے اصول کے خلاف کام کرنا۔ (صاحب نور اللغات کے بقول رد کو دلی میں مذکر جبکہ لکھنو میں مؤنث بولا جاتا تھا) اُردو میں لفظ کے آخر میں شد نہیں آتی (اگر لفظ کسی...
  4. وصی اللہ

    باریک لیکن اہم فرق

    تیرنا ۱۔ چھری، چاقو یا کسی تیز دھار آلے کا بغیر ہڈی کے گوشت، کھیرے یا تربوز وغیرہ میں ترازو ہو جانا۔ "محمودہ! ذرا دیکھنا بوا حسن آرا نے ناتجربہ کاری کی وجہ سے چھری کو ککڑی میں ایسا تیرا دیا کہ اب اُس کے قتلے ہونا مشکل ہے" (بنات النعش) ۲۔ پانی کی سطح کے اوپر آ جانا روئے ہیں فرقت شہ عالی جناب میں...
  5. وصی اللہ

    کہتے ہیں جس کو عشق ( اویس قرنی عرف چھوٹا غالب)

    ساری گفتگو سے جو کچھ میری سمجھ میں آیا کہ عشق "عدم توازن" کا نام ہے۔۔۔یہ "عدم توازن" جذبات سے لے کر شخصیت تک میں عود آئے تو عشق کہلاتا ہے۔۔۔ اگر ایسا ہے تو خدا اس بلا سے بچائے اور اپنی پناہ میں رکھے۔۔۔
  6. وصی اللہ

    اردو کی چند فاش غلطیاں

    بہت بہت شکریہ اور جزاک اللہ۔۔ میرے پاس اس کا قدیمی نسخہ اورسنگ میل والا بھی موجود ہے۔۔۔
  7. وصی اللہ

    اردو کی چند فاش غلطیاں

    بجا کہ یہ لغت مستند ہے لیکن اسے تذکیر و تانیث موضوع بنا کر مرتب نہیں کیا گیا بلکہ الفاظ کے حروف کی تعداد بلحاظ ابجد اس کا بنیادی اختصاص ہے۔۔۔۔
  8. وصی اللہ

    اردو کی چند فاش غلطیاں

    اس میں تو کوئی شک نہیں کہ ہمارے پٹھان بھائیوں سے اُردو تذکیر و تانیث میں چوک ہوجاتی ہے لیکن کیا اُردو میں تذکیر و تانیث کا کوئی حتمی قانون ہے؟؟؟ بنیادی طور پر تذکیر تو تانیث دو طرح کی ہے۔۔ ۱۔ جنسی یا حقیقی اعتبار سے۔۔۔۲۔ سماعی یا قیاسی لحاظ سے۔۔۔ جنسی اعتبار سے بھی ہر لفظ اپنی ذات میں یہ وضاحت...
  9. وصی اللہ

    اردو کی چند فاش غلطیاں

    آپ نے تو بحث ختم کر دی تھی۔۔۔۔ درد ہوتی ہے یا ہوتا ہے اس بارے میں معروف ماہر لسانیات اور "اہل زبان" جناب شان الحق حقی صاحب کا مضمون "ایک لفظ درد" قابلِ غور اور قابل مطالعہ ہے۔۔۔۔ باقی رہی بات پنجابی بولنے والوں کی اُردو کی اور اس پر اعتراضات۔۔۔ تو میرا سوال ہنوز جواب طلب ہے کہ معیاری زبان کا...
  10. وصی اللہ

    اردو کی چند فاش غلطیاں

    میں نے بھی یہی گزارش کی تھی کہ "معیار" کیا ہے؟؟ اس کی بنیاد کیا ہے؟؟ یا کیا ہونی چاہیے۔۔ کیا دلی معیار ہے یا لکھنو!!! کیا "مشکور" جیسا لفظ جس کے معنی جس کا شکر ادا کیا جائے ہے۔۔۔ "جو شکر ادا کرے" کے معنوں میں نہیں برتا جا رہا۔۔۔ اقبال، حالی اور سید سلیمان ندوی جیسے نابغوں نے "مشکور" "شکر ادا...
  11. وصی اللہ

    اردو کی چند فاش غلطیاں

    زبان کوئی "تالاب" کی سی جامد شے نہیں بلکہ چلتی بہتی بل کھاتی، "زندہ رود" ہے۔۔۔ الفاظ بنتے ہیں بعض بچپن میں ہی مر جاتے ہیں کچھ جوانی کی دہلیز پر قدم رکھتے ہیں اور کچھ بڑھاپے کا دور بھی دیکھتے ہیں۔۔۔ کبھی بھی، کہیں بھی، کسی نے بھی زبان پر اس طرح کی قدغن نہیں لگائی۔۔۔ الفاظ میں معنوی تبدیلی بھی...
  12. وصی اللہ

    ایک مصرع جو دِل کو چُھو جائے

    مصرع ہی درست ہے۔ نہ کیونکر مطلع دیواں ہو مطلع مہر وحدت کا کہ ہاتھ آیا ہے روشن مصرع انگشتِ شہادت کا (مومن) یہی مصرع ہے مضمون فغان بلبل نالہ عاشق دل گیر سے کیا ہوتا ہے (رشک) قمری سے ہم سے بحث نہ پڑ جائے کس طرح مصرع لڑا ہے سرو سے قد بلند کا (منیر) اُردو لغت بورڈ کے لغت کی ۱۸ویں جلد میں مصرعہ کے...
  13. وصی اللہ

    ایک مصرع جو دِل کو چُھو جائے

    مصرع ہی درست ہے۔ نہ کیونکر مطلع دیواں ہو مطلع مہر وحدت کا کہ ہاتھ آیا ہے روشن مصرع انگشتِ شہادت کا (مومن) یہی مصرع ہے مضمون فغان بلبل نالہ عاشق دل گیر سے کیا ہوتا ہے (رشک) قمری سے ہم سے بحث نہ پڑ جائے کس طرح مصرع لڑا ہے سرو سے قد بلند کا (منیر) اُردو لغت بورڈ کے لغت کی ۱۸ویں جلد میں مصرعہ کے...
  14. وصی اللہ

    باریک لیکن اہم فرق

    پاس (صفت) ۱۔ نزدیک، قریب۔ تم مرے پاس ہوتے ہو گویا جب کوئی دوسرا نہیں ہوتا (مومن) ۲۔ اپنے ہاتھ میں۔ اپنے قبضے میں۔ ہوتے کے بہن اور بھائی ہیں اور ان ہونے کے جوئے تلسی روپیہ پاس کو سب سے انیکو ہوئے (تلسی داس) ۳۔ (انگریزی)کامیاب، ظفر مند۔ زمانہٰ طالب العلمی کا جب افکار میں گزرے تو کہیے پاس ہو جانے...
  15. وصی اللہ

    باریک لیکن اہم فرق

    بَرّاق (زبر ب، شد ر) (عربی۔ صفت) (برق یعنی بجلی سے مشتق) چونکہ یہ صفت ہے اسی لیے موصوف کی تذکیر و تانیث کے مطاق بولا جاسکتا ہے۔۔ ۱۔ چمکیلا، نورانی۔ ۲ تیز رو۔۔جیسے وہ دوڑنے میں براق ہے۔۔۔۳۔ ذہین، سوجھ بوجھ والا۔ بُراق (پیش ب) (عربی ۔ اسم مذکر) ۱۔ وہ بہشتی گھوڑا (رفرف) جس پر نبی اکرم ﷺ معراج کی...
  16. وصی اللہ

    دلی اور لکھنؤ کے محاورے اور روزمرے کا فرق

    آغوش۔۔۔ بغل، کنار، پہلو۔ لکھنؤ میں مذکر بولا جاتا تھا۔ کب تک بغل میں پالے ہوئے دل کو روئیے خالی یوں ہی ہزاروں کے آغوش ہوگئے (امیر مینائی) میں وہ محرومِ محبت ہوں لڑکپن میں بھی وا کسی نے نے مرے واسطے آغوش کیا (رند لکھنؤی) دلی میں اس کا صیغہ مونث تھا۔۔۔ سنتا ہی نہیں وہ بت مے نوش ہماری خالی ہے شب...
  17. وصی اللہ

    باریک لیکن اہم فرق

    ایثار (عربی۔ زیر الف۔ مذکر) ۱۔ کسی شے کا انسان خود خواہش مند ہو اور اُس کے مل جانے پر دوسرے کو دے دے۔ ۲۔ غیر کے فائدے یا نفع کو اپنی مصلحت پر مقدم رکھنا۔ ۳۔ خود پر دوسروں کو ترجیح دینا۔ ۴۔ بہت سخاورت یا دریا دلی سے کام لینا۔ قربانی۔ (عربی۔ قربان) ۱۔ وہ شے جس کے ذریعے اللہ کا تقریب حاصل کیا جائے...
  18. وصی اللہ

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    اگر آپ کو کتاب کے مندرجات کے بارے میں دلچسپی ہے تو ٹائپ کر دوں گا۔
  19. وصی اللہ

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    معروف ماہر لسانیات ڈیوڈ کرسٹل کی کتاب ہے جس میں اُس نے الفاظ پر کئی پہلووں سے گفتگو کی ہے۔۔۔
  20. وصی اللہ

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    ڈیوڈ کرسٹل کی Words Words Words۔۔ زیر مطالعہ ہے۔۔۔
Top