نتائج تلاش

  1. عاطف ملک

    غزل: پلٹ کر کی خبر گیری، نہ رکھا رابطہ کوئی

    ایک اور کاوش محترم اساتذہ کرام اور محفلین کی خدمت میں پیش ہے۔ پلٹ کر کی خبر گیری، نہ رکھا رابطہ کوئی کبھی اپنوں کو بھی یوں چھوڑ کر جاتا ہے کیا کوئی خدا شاہد ہے، تھا، ہے، اور نہ ہو گا دوسرا کوئی مرے دل میں سمائے بھی تو کیوں تیرے سوا کوئی ہمارے واسطے تو بس وہی اک رہنما ٹھہرا دکھائے تجھ کو پانے...
  2. عاطف ملک

    تازہ غزل برائے اصلاح

    السلام علیکم فرخ صاحب، آپ خود بھی اعتراف کر چکے ہیں کہ عروض کے متعلق آپ کا علم زیادہ نہیں ہے۔اس لیے ہمارا مشورہ ہے کہ عروض پڑھیے۔کیونکہ عروض کا بنیادی علم ہونا شعر کہنے کے لیے ضروری ہے۔ فی الوقت میں صرف اشعار کے وزن کے متعلق(اپنی فہم کے مطابق)گفتگو کروں گا اور کوشش کروں گا کہ کسی اور بات کا ذکر...
  3. عاطف ملک

    غزل: ڈھونگ اور منافقت کی روایات پر ہنسوں

    بہت بہت شکریہ:) محبت ہے آپ کی عدنان بھائی جزاک اللہ بہت شکریہ:)
  4. عاطف ملک

    غزل: ڈھونگ اور منافقت کی روایات پر ہنسوں

    ایک اور کاوش احباب کی خدمت میں پیش: ڈھونگ اور منافقت کی روایات پر ہنسوں عہدِ رواں کی جملہ خرافات پر ہنسوں مفلس پدر کے زیرک و پر عزم نور چشم تیرا مذاق اڑاؤں، تری ذات پر ہنسوں تُو سوچتا ہے سانچ کو آتی نہیں ہے آنچ میں سوچتا ہوں تیرے خیالات پر ہنسوں میں خوگرِ وفا ہوں تو وہ پیکرِ جفا الفت کی اس...
  5. عاطف ملک

    تازہ غزل برائے اصلاح

    السلام علیکم، فخر صاحب، راحل بھائی کی اس بات سے متفق ہوں کہ تقریباً تمام اشعار میں ہی وزن کا مسئلہ ہے یعنی مصرع بحر سے خارج ہے۔اس کے علاوہ مطلع میں ہمارے ناقص فہم کے مطابق شتر گربہ ہے یعنی ایک ہی مخاطب کیلیے "تیرے" اور "کَرتے" کا استعمال کیا گیا ہے۔یا تو اول الذکر کو تمہارا کریں یا پھر...
  6. عاطف ملک

    غزل: لاؤں میں ایسے لفظ کہاں سے ترے لیے

    چند اشعار معزز اساتذہ کرام اور محفلین کی خدمت میں پیش ہیں۔شاید کوئی شعر آپ کو پسند آ جائے۔ نکلے نہ ہوں کسی بھی زباں سے ترے لیے لاؤں میں ایسے لفظ کہاں سے ترے لیے جذبات جن کو دل میں چھپائے ہوئے تھا میں نکھرے ہیں میرے حسنِ بیاں سے، ترے لیے اک بار میرے دل میں ذرا جھانک کر تو دیکھ چاہت ہے بڑھ کے...
  7. عاطف ملک

    کسی کی آبرو کو خاک میں رولا نہیں جاتا - برائے اصلاح

    صابرہ امین اچھی غزل ہے۔ہماری طرف سے داد قبول کیجیے۔ محترم ظہیراحمدظہیر اور استادِ محترم جیسے اساتذہ کی شفقت ہے کہ ہم ایسے نوآموز بھی بہت کچھ سیکھ لیتے ہیں۔اس کے علاوہ برادرم محمّد احسن سمیع :راحل: بھائی بھی بہت توجہ دے کر اصلاحِ سخن کا گوشہ آباد رکھے ہوئے ہیں۔اللہ ان حضرات کو اجرِ کثیر عطا...
  8. عاطف ملک

    پیروڈی: صبح سے شام تلک، شب سے سحر ہونے تک

    استادِ محترم کی اصلاح اور مشوروں کے بعد یہ تک بندیاں اس قابل ہوئیں کہ احباب کی خدمت میں پیش کی جا سکیں۔امید ہے کہ پسند آئیں گی۔ صبح سے شام تلک شب سے سحر ہونے تک سویا رہتا ہوں میں اب، دردِ کمر ہونے تک شعر وہ پڑھتا نہیں، بات میں کر سکتا نہیں "دل کا کیا رنگ کروں خونِ جگر ہونے تک" "ہلکے پھلکے سے...
  9. عاطف ملک

    روز کے وبالوں سے ان کو خوف آتا ہے

    بہت خوب امجد بھائی۔آپ کی طبیعت کی روانی کا جواب نہیں۔ داد قبول کیجیے۔
  10. عاطف ملک

    غزل: تُو نے دیکھا ہی نہیں مڑ کر کبھی جانے کے بعد

    سمجھ گیا۔"پھر سے" کی جگہ پھر ہی ہونا چاہیے۔ بہت شکریہ۔ آپ کی گفتگو پڑھنے کے بعد اب مجھے بھی ایسا لگ رہا ہے کہ ابلاغ میں مسئلہ ہے۔کوشش کرتا ہوں کہ کوئی بہتر صورت نکل آئے۔ آپ کی انہی چھوٹی چھوٹی باتوں کی وجہ سے کافی باتیں سیکھنے کو ملتی ہیں۔ ایک بار پھر بہت شکریہ۔
  11. عاطف ملک

    غزل: تُو نے دیکھا ہی نہیں مڑ کر کبھی جانے کے بعد

    بہت شکریہ محترمی:) بہت بہت شکریہ۔ہمیں سند مل گئی کہ اشعار کسی لائق ہیں۔ اس فرق کا تو مجھے ابھی بھی اندازہ نہیں ہو پا رہا۔ یہاں پھر سے توڑنا ہی مراد ہے۔ سمجھ میں آ تو جانا چاہیے تھا(n) خیال واقعی الگ ہے یا بے شک عجیب کہہ لیں۔لیکن یہ نفرت کی بجائے زچ ہونے والی کیفیت ہے۔یعنی حقیقی دنیا میں واپسی...
  12. عاطف ملک

    غزل: تُو نے دیکھا ہی نہیں مڑ کر کبھی جانے کے بعد

    شکریہ محترم :) بہت شکریہ :) بہت شکریہ جناب:) نوازش شکیب بھائی:) آپ کا حسنِ نظر ہے:)
  13. عاطف ملک

    غزل: تُو نے دیکھا ہی نہیں مڑ کر کبھی جانے کے بعد

    بہت بہت شکریہ عدنان بھائی:) بہت بہت شکریہ محترمی:) بہت بہت شکریہ راحل بھائی:)
  14. عاطف ملک

    غزل: تُو نے دیکھا ہی نہیں مڑ کر کبھی جانے کے بعد

    ایک اور کاوش محترم اساتذہ کرام اور محفلین کی خدمت میں پیش ہے۔ عشق کی حدت سے میرے دل کو گرمانے کے بعد تُو نے دیکھا ہی نہیں مڑ کر کبھی جانے کے بعد جو ہوا ہرگز نہیں اس میں کوئی میرا قصور وہ یہی کہتا ہے مجھ پر ہر ستم ڈھانے کے بعد تنگ آ کر توڑ ڈالا آج پھر اک آئنہ اپنے چہرے میں وہی صورت نظر آنے کے...
  15. عاطف ملک

    شعریت، تغزل، مصرعہ سازی سے متعلق معلومات

    ماشااللہ۔۔۔۔۔ایسی خوبی اور اتنے آسان فہم انداز میں کتنے ہی محاسن و معائب سخن کا بتا دیا۔ہم ایسے مبتدیوں کیلیے واقعی بہت اچھی رہنمائی ہے۔ جزاک اللہ ظہیر بھائی
Top