نتائج تلاش

  1. محمد سعد

    نماز جمعہ اور نماز تراویح کا باجماعت اہتمام ہوگا

    علماء کو جاہل بے شک نہ کہیے، لیکن اس عمل کو کم از کم جہالت کہنے کی اخلاقی جرات پیدا کر لیجیے کہ ایک شے کو ہم مسلسل تاریخ میں جانوں کے ضیاع کا سبب بنتے دیکھتے رہے ہیں، موجودہ صورت حال میں بھی واضح طور پر اس سے جانیں ضائع ہوتی دیکھ رہے ہیں، اس سے سیکھنے کے بجائے یہ "علماء" اس سے سیکھنے کے بجائے...
  2. محمد سعد

    نماز جمعہ اور نماز تراویح کا باجماعت اہتمام ہوگا

    ایک اور تاریخی حوالہ
  3. محمد سعد

    نماز جمعہ اور نماز تراویح کا باجماعت اہتمام ہوگا

    حافظ ابن حجر عسقلانی رح (وفات 843 ھ) نے طاعون اور وبائی امراض کے حوالے سے ایک شاہکار انکسائکلوپیڈیا “ بذل الماعون في فضل الطاعون “ کے نام سے تصنیف کیا ۔ 444 صفحات پر مشتمل اپنی اس مشہور تصنیف میں لکھتے ہیں کہ؛ 794 ھ میں جب دمشق میں طاعون کی وبا پھیلی تو شہر کے بزرگوں کی اکثریت نے فیصلہ کیا کہ...
  4. محمد سعد

    نماز جمعہ اور نماز تراویح کا باجماعت اہتمام ہوگا

    محلے کے لوگ ایک عمارت میں جمع ہو کر وبا کو پھیلنے کا موقع دیے بغیر بھی مساجد و مدارس کی ضروریات کا بندوبست کر سکتے ہیں، اور بیشتر جگہ کر بھی رہے ہیں۔ یہ کہہ کر کہ صرف اس وجہ سے لوگوں کا اکٹھا ہوتے رہنا اور اپنے پورے پورے گھرانوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالتے رہنا ضروری ہے کہ مساجد کا انتظام چلتا...
  5. محمد سعد

    نماز جمعہ اور نماز تراویح کا باجماعت اہتمام ہوگا

    کعبہ کا حج بھی بہت فضیلت والی عبادت ہے۔ اگر وبا کے دنوں میں حج ملتوی ہو سکتا ہے تو سروائیول کے لیے غیر اہم باقی اجتماعات بھی ملتوی ہو سکتے ہیں۔ یہ بات باقی تمام مسلم ممالک کے علماء سمجھتے ہیں، ایک بر صغیر کے علماء کا اسلام وکھرا ہے۔ خدا نے کوئی شرط نہیں رکھی ہوئی کہ توبہ مسجد میں ہی قبول ہو گی۔...
  6. محمد سعد

    نماز جمعہ اور نماز تراویح کا باجماعت اہتمام ہوگا

    کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ کہہ کر آپ خود ایسے لوگوں کی موجودگی کے نکتے کو وزن فراہم کر رہے ہیں جن کے جسم میں وائرس پھل پھول رہا ہو گا اور انہیں ظاہراً کوئی مرض نظر نہیں آئے گا چنانچہ مساجد میں جا کر وہ اس کو دوسروں کے گھروں میں موجود مریضوں، بچوں اور بوڑھوں تک پہنچانے کا سبب بنیں گے؟
  7. محمد سعد

    نماز جمعہ اور نماز تراویح کا باجماعت اہتمام ہوگا

    اس وقت پاکستان میں سات ہزار ایکٹیو کیسز ہیں۔ COVID-19 Health Advisory Platform by Ministry of National Health Services Regulations and Coordination ان سب کو بھی یہی لگتا تھا۔ یہیں محفل پر ایک کیس دیکھ چکے ہیں کہ ایک شخص کی بے احتیاطی نے پورے گھرانے کو اذیت میں ڈالا۔ ان صاحب کو بھی یہی لگتا تھا۔...
  8. محمد سعد

    نماز جمعہ اور نماز تراویح کا باجماعت اہتمام ہوگا

    مفتی منیب الرحمٰن صاحب یا تو دانستہ جھوٹ بول رہے ہیں یا واقعی انہوں نے کالم لکھنے سے پہلے پتہ لگانے کی زحمت نہیں کی کہ ان کا یہ دعویٰ کس حد تک درست ہے کہ اس وائرس نے محض ترقی یافتہ ممالک کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن والے ایک باقاعدہ نقشہ فراہم کرتے ہیں جس پر ایک سرسری نظر ہی یہ...
  9. محمد سعد

    نماز جمعہ اور نماز تراویح کا باجماعت اہتمام ہوگا

    کالم کے آخری حصے کو پڑھ کے تین امکانات سمجھ میں آتے ہیں۔ ۱۔ یا تو مفتی صاحب کا خدا بڑا ظالم ہے کہ مسلمان گھروں پہ رہ کر جتنا مرضی رو لیں گڑگڑا لیں، اسے رحم نہیں آئے گا جب تک وہ سب اپنی اور اپنے گھر والوں سب کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر مسجد میں اکٹھے نہیں ہوں گے۔ ۲۔ فاروق سرور خان جو اتنی دیر...
  10. محمد سعد

    نماز جمعہ اور نماز تراویح کا باجماعت اہتمام ہوگا

    دانستہ کسی اور کے لیے ایک اذیت ناک موت کا سبب بننے کو قوت ایمانی نہیں کہتے۔ قتل شاید کہہ سکیں۔ ہر طرف سے بند کمرے میں یہ وائرس کے پھیلاؤ کو کیسے روکیں گے؟
  11. محمد سعد

    آسٹروٹرفنگ۔

    آسٹروٹرفنگ۔
  12. محمد سعد

    کاش کہ میرے یہ بھائی اتنی محنت دلائل کو سنوارنے پر کر لیتے۔

    کاش کہ میرے یہ بھائی اتنی محنت دلائل کو سنوارنے پر کر لیتے۔
  13. محمد سعد

    نماز جمعہ اور نماز تراویح کا باجماعت اہتمام ہوگا

    وسائل کم ہونے کے سبب ایک وقت میں ایک ہی وباء پر توجہ دی جا سکتی ہے۔
  14. محمد سعد

    نماز جمعہ اور نماز تراویح کا باجماعت اہتمام ہوگا

    مزید یہ کہ جب سامنا بھی پھیپھڑوں کے مرض کی وبا سے ہو تو پھیپھڑوں کو پہلے سے نقصان پہنچا لینا اپنی جگہ مسائل پیدا کرے گا۔
  15. محمد سعد

    نماز جمعہ اور نماز تراویح کا باجماعت اہتمام ہوگا

    جس طبقے کی طرف لوگ رہنمائی کے لیے دیکھتے ہیں، وہ کم از کم اپنی ذمہ داری کا احساس کر کے عوام کو گول مول مبہم الفاظ کے بجائے واضح طور پر بتا سکتے ہیں کہ کچھ عرصے کے لیے سب کا گھروں پر نمازیں ادا کرنا بہتر بلکہ حالات کو قابو کرنے کے لیے ضروری ہے۔ وہ تو خود ہی گیمیں کھیلنے اور مقابلے لگانے بیٹھ گئے ہیں۔
  16. محمد سعد

    نماز جمعہ اور نماز تراویح کا باجماعت اہتمام ہوگا

    خاص طور پر جب ان کا یہ رویہ بڑی تعداد میں لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے کا سبب بن رہا ہے۔ ان کو اس بات کا احساس نہیں ہو رہا کہ جب لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو دن میں کئی بار ایک ہی ہال میں اکٹھا کیا جائے گا تو دنیا بھر کے سائنس دان ابھی تک کوئی بھی ایسی "احتیاطی تدابیر" ایجاد نہیں کر پائے ہیں جو...
  17. محمد سعد

    نماز جمعہ اور نماز تراویح کا باجماعت اہتمام ہوگا

    کندھے کے ساتھ کندھا ملانے کو اس کا بنیادی مقصد نہیں کہہ سکتے۔ بنیادی مقصد اجتماعیت ہے۔ ایسے میں دور کھڑے ہونے کی گنجائش تو نکل سکتی ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ بالکل کندھا ملا کر نہ بھی کھڑے ہوں، تو بھی صرف غیر ضروری طور پر ایک مشترکہ کمرے میں اکٹھا ہونا ہی اپنی جگہ ایک خطرناک عمل ہے۔ ایسے بھی اشارے مل...
  18. محمد سعد

    نماز جمعہ اور نماز تراویح کا باجماعت اہتمام ہوگا

    اس کا بھی مسئلہ نہیں۔ بغیر رش لگائے بھی مسجد کو عطیات پہنچائے جا سکتے ہیں۔ اور اگر لوگوں کو معلوم ہو کہ وہاں رہنے والے طلباء کو کسی طرح کی پریشانی ہے تو دل کھول کر ان کے لیے ضروریات زندگی کا بندوبست کریں گے۔
  19. محمد سعد

    نماز جمعہ اور نماز تراویح کا باجماعت اہتمام ہوگا

    مساجد میں تین سے پانچ افراد کی ڈیوٹی لگانے اور باقیوں کے نماز گھروں پر ادا کرنے میں آخر کیا مسئلہ ہے؟ مساجد بھی آباد رہیں گی، مرض کا پھیلاؤ بھی رک جائے گا۔
  20. محمد سعد

    نماز جمعہ اور نماز تراویح کا باجماعت اہتمام ہوگا

    ہندوستان کے علماء پہلے ہی یہ حل بتا چکے ہیں کہ مسجد پر تین سے پانچ افراد کی ڈیوٹی لگا کر باقی لوگ گھروں پر نمازیں ادا کریں۔ ایسے میں ایک طرف یہ اصرار کرنا کہ مساجد میں لوگ اسی تعداد میں آتے رہیں اور دوسری طرف دکھانے کو احتیاطی تدابیر کے نام پر یہ تصاویر پیش کرنا۔ کچھ واضح تو کریں کہ آپ کس طرح کے...
Top