نتائج تلاش

  1. نوید ناظم

    ہم نے دل کی مانی ہے (فاعلن مفاعیلن)

    ممنون ہوں کہ آپ نے ادھر نگاہ کی۔۔۔ جی بالکل آخری مصرعے میں ٹائپو ہو گیا، "تو" نہیں تھا درمیان میں ۔۔۔۔ لیکن آپ کی تجویز بہت خوبصورت ہے "ہاں! بہت پرانی ہے" ایسے کر دیا۔
  2. نوید ناظم

    ہم نے دل کی مانی ہے (فاعلن مفاعیلن)

    محترم سر الف عین
  3. نوید ناظم

    ہم نے دل کی مانی ہے (فاعلن مفاعیلن)

    آنکھ میں جو پانی ہے یہ بھی اک نشانی ہے کون کس کا ہو گا اب یہ تو بس کہانی ہے لو بدل گئے تیور کچھ تو اس نے ٹھانی ہے حُسن خود ہے حیرت میں توبہ کیا جوانی ہے یوں نہیں ہوئے برباد ہم نے دل کی مانی ہے دشت سے مِری یاری؟ یہ تو بہت پرانی ہے!
  4. نوید ناظم

    مغوی

    کچھ باتیں ایسی ہوتی ہیں کہ اگر ہم ان کا فلسفیانہ تجزیہ کرنا شروع کر دیں تو ان کا لطف جاتا رہتا ہے۔ باقی یہ کہ ہر بات وقت کے ساتھ کھل ہی جاتی ہے۔۔۔۔ بہار کا موسم آ جائے تو پھول خود ہی کھلنا شروع ہو جاتے ہیں۔۔۔۔ انتظار شرط ہے!
  5. نوید ناظم

    مغوی

    یہ ایسے تھا جیسے کہ ایک چرواہا اپنی بکریوں کو ہانکتا ہوا باڑے تک لے کر آتا ہے
  6. نوید ناظم

    مغوی

    آج انسان کا انسان سے رشتہ یا تو خوشامد کا ہے یا مصلحت اندیشی کا۔۔۔۔ مشکل ہے کہ اگر کوئی ہمیں ہماری خامی سے آگاہ کرے اور ہم اسے اپنا دوست خیال کرلیں، حالانکہ اخلاص کا تقاضا خوبی سے آگاہ کرنا ہو یا نہ ہو، خامی سے آگاہ کرنا ضرور ہے۔ ہم یہ بات ماننے کے لیے تیار نہیں کہ ہمیں اصلاح کی ضرورت ہو سکتی...
  7. نوید ناظم

    تم نے تو آ کے میرا نقصان کر دیا ہے (مفعول فاعلاتن مفعول فاعلاتن)

    دل نے نثار بت پر ایمان کر دیا ہے کافر نے کفر کو بھی حیران کر دیا ہے اے یارِ من کہاں تم، اور یہ وفا کہاں پر عجلت میں تم نے یہ کیا پیمان کر دیا ہے جو ہجر میں مزا تھا وہ وصل میں نہ ہو گا تم نے تو آ کے میرا نقصان کر دیا ہے اس پر فتن زمانے میں درد کون دیتا صد شکر تم نے مجھ پر احسان کر دیا ہے ناصح...
  8. نوید ناظم

    نام

    تشکر!!
  9. نوید ناظم

    نام

    عزیزم بہت نوازش۔
  10. نوید ناظم

    نام

    خواھرِ من بہت شکریہ۔
  11. نوید ناظم

    نام

    بڑی نوازش، جی تجویز کے لیے ممنون ہوں۔
  12. نوید ناظم

    نام

    بہت شکریہ۔
  13. نوید ناظم

    نام

    ہر نام کی ایک تاثیر ہوتی ہے ۔ اچھا نام اچھی کیفیت مرتب کرتا ہے تو برا نام کیفیت شکن ہوتا ہے۔ کائنات میں شاید ہی کوئی شے ایسی ہو کہ جس کا کوئی نام نہ ہو، ورنہ خالق سے لے کر مخلوق تک سبھی نام رکھتے ہیں۔ نام صفت کے حوالے سے بھی شہرت پا سکتا ہے اور ذات کے حوالے سے بھی۔ مگر کچھ نام ایسے بھی ہوتے ہیں...
  14. نوید ناظم

    بے بسی

    ممنون ہوں کے آپ نے دعاؤں سے نوازا۔
  15. نوید ناظم

    مبارکباد ڈاکٹر عاطف ملک عین میم کو مبارکباد

    ماشاءاللہ بہت مبارک ہو۔۔۔۔ اللہ پاک زندگی میں اور بھی رفعتوں سے نوازے۔
  16. نوید ناظم

    بڑی دیر سے چپ ہوں

    واہ۔۔۔۔ بہت عمدہ۔ داد قبولیے گا:)
  17. نوید ناظم

    بے بسی

    انسان زندگی سے بے بسی نکالنا چاہتا ہے مگرکیا بے بسی ہے کہ یہ اسے اپنی زندگی سے نکال نہیں سکتا۔ یہ بڑا سوچ سمجھ کر دوست بناتا ہے مگر دوست ہی دھوکا دے جاتا ہے اور اپنی عقل کے ترانے گانے والا انسان بے بس ہو کر رہ جاتا ہے۔ ظاہر ہے کہ کوئی آدمی یہ نہیں چاہے گا کہ اس کے دشمن ہوں مگر پھر بھی کہیں نہ...
  18. نوید ناظم

    کچھ تو لکھا تھا ہم نے مٹی پر (فاعلاتن مفاعلن فعلن)

    یہ آپ کی محبت۔۔۔۔ ممنون ہوں!
Top