نتائج تلاش

  1. ز

    انور مقصود کی بے تکی اور بے وزن شاعری

    محب صاحب: تجربہ بتاتا ہے کہ ’گلزار بمقابلہ ساحر‘ قسم کے دنگل سے کوئی فائدہ نہیں‌ ہو گا۔ اور ویسے بھی مجھے فیض سمیت تمام ترقی پسندوں‌کی شاعری اپیل نہیں‌کرتی، اس لیے میں‌ساحر کو الگ رکھتے ہوئے (چند دنوں‌کے اندر اندر) گلزار کی شاعری کی نمایاں خصوصیات پر مضمون لکھنے کی کوشش کروں‌گا۔ آپ اپنی رائے...
  2. ز

    انور مقصود کی بے تکی اور بے وزن شاعری

    ویسے آپ دونوں انتہاؤں پر ہیں ۔ فاتح نے گلزار کو گنگو تیلی بنا دیا اور آپ نے ایک تخلیق "جلاہے" پر ساحر کا سارا کلام لٹا رہے ہیں۔ فاتح کی طرف سے میرے ذہن میں یہ جواب آ رہا ہے۔ گلزار کی ساری شاعری اس نظم پر واری جا سکتی ہے۔ چکلہ ثناء خوان تقدیس مشرق کہاں ہیں محب صاحب:‌ یہاں وہی...
  3. ز

    انور مقصود کی بے تکی اور بے وزن شاعری

    بھائی جان، یہ شرط تو آپ نے کڑی لگا دی ۔۔۔ سوچنا پڑے گا۔ زیف
  4. ز

    انور مقصود کی بے تکی اور بے وزن شاعری

    یہی تو مسئلہ ہے باذوق صاحب کہ اصیل شاعر رلتے ہیں اور متشاعر سونے چاندی میں‌ کھیلتے ہیں۔ میری اطلاعات کے مطابق انور مقصود اینڈ کمپنی کی امریکہ کے مختلف شہروں‌ میں‌ دس تقاریب رکھی گئی تھیں۔ نیوجرسی میں‌ ہونے والی تقریب کے منتظمین میں‌ سے ایک نے مجھے بتایا کہ انور صاحب کو 33 ہزار ڈالر ادا کیے گئے...
  5. ز

    انور مقصود کی بے تکی اور بے وزن شاعری

    خرم صاحب، اپنی بات سے پھریئے گا نہیں، آپ پچاس پچاس ڈالر اکٹھے کرتے جائیے، ہم مضامینِ‌ نو بہ نو کے انبار لگاتے چلے جائیں گے۔ زیف
  6. ز

    انور مقصود کی بے تکی اور بے وزن شاعری

    ارے اس میں‌ڈرنے کی کیا بات ہے؟ اگر آپ نے منفی تنقید بھی کی ہوتی تب بھی ہماری کھال اتنی پتلی نہیں‌کہ چھوٹی موٹی بات بھی نہ سہہ سکیں۔ ’یار جلاہے‘ دو ہفتہ قبل ایک دوست مانگ کر لے گئے تھے، جب بھی ان سے واپس دستیاب ہو گی میں‌ اس میں‌سے کچھ کلام ضرور آپ کی خدمت میں‌ پیش کروں‌گا۔ زیف
  7. ز

    انور مقصود کی بے تکی اور بے وزن شاعری

    جنابِ والا: میں‌نے اپنے مضمون میں ‌پروگرام کی بات نہیں‌کی، بلکہ واشنگٹن ڈی سی میں‌ہونے والے باقاعدہ مشاعرے کا ذکر کیا تھا۔ جہاں تک پروفیشنل ہونے کا سوال ہے تو اس سے زیادہ پروفیشنل ازم کیا ہو گا کہ انور مقصود صاحب نے ہر ’مشاعرے‘ کے تیس ہزار ڈالر وصول کیے تھے (جس میں‌ ہمارے پچاس ڈالر بھی شامل...
  8. ز

    انور مقصود کی بے تکی اور بے وزن شاعری

    جناب فاتح صاحب وضاحت کا شکریہ۔ لیکن کیا آپ کو واقعی گلزار کے کلام میں‌کوئی باوزن غزل نہیں‌ ملی؟‌ لیکن خیر، آپ کی بات میں‌ ضرور وزن ہے۔ اس لیے میں‌اپنی بات سے رجوع کرتے ہوئے مضمون میں‌ سے گلزار کا نام نکال رہا ہوں۔ آداب عرض ہے زیف
  9. ز

    انور مقصود کی بے تکی اور بے وزن شاعری

    جناب فاتح صاحب:‌ مضمون کی پسندیدگی کا شکریہ۔ راجا بھوج اور گنگو تیلی والی بات آپ نے خوب کہی۔ کیا آپ واقعی گلزار کو ساحر سے اس حد تک کم تر سمجھتے ہیں؟ میں‌ نے حال ہی میں گلزار کی کتاب ’یار جلاہے‘ پڑھی ہے، اور ہر ہر نظم پر ٹھٹک کر رک جانے اور سوچنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔ گلزار پیکرتراشی اور...
  10. ز

    اصلاح اور بے لاگ تنقعید درکار ہے

    اوہ، آپ نے یاد دلایا تو مجھے یاد آیا! لیکن شاید وہ گذشتہ برس نہیں‌ بلکہ اسی برس تھا۔ کیا آپ نے بھی اس مشاعرے میں‌ کلام سنایا تھا؟
  11. ز

    اصلاح اور بے لاگ تنقعید درکار ہے

    جناب نون جیم صاحب: مالا کے زیرِ‌اہتمام بالٹی مور میں ہونے والے ایک مشاعرے میں‌ خاک سار نے شرکت کی تھی، جس میں‌ جناب صادق باجوہ کے اولین شعری مجموعے کی تقریبِ رونمائی بھی بپا کی گئی تھی۔ اس کے بعد سے مجھے وہاں ہونے والی کسی اور تقریب کا علم نہیں‌ ہے۔ زیف
  12. ز

    انور مقصود کی بے تکی اور بے وزن شاعری

    انور مقصود پاکستانی ٹیلی ویژن کی دنیا کا اہم نام ہیں۔ انھوں نے اداکاری بھی کی، ڈرامے بھی لکھے، لیکن ان کے سٹیج شو خاص طور پر بے حد مقبول ثابت ہوئے ہیں۔ اس دوران انھوں نے مزاحیہ شاعری بھی شروع کر دی اور ایک پاکستانی چینل پر ’لوز مشاعرہ‘ کے عنوان سے مزاحیہ نظمیں اور غزلیں بھی قلم بند کرتے ہیں۔...
  13. ز

    شاعرو ۔۔۔ عوامی اصلاح سے بچو!

    جناب الف عین صاحب ہو سکتا ہے کہ "وہاں" یہی صورتِ حال ہو، لیکن میں‌نے یہ شعر زیادہ لوگوں کی زبانی "شب" اور "شباب" کے ساتھ ہی سنا ہے۔ بلکہ کچھ عرصہ قبل یہاں (امریکہ میں) ایک نہایت پڑھے لکھے شخص نے میرے ساتھ خاصی بحث کی تھی کہ اصل شعر شب اور شباب والا ہے اور وہ ماننے کے لیے تیار نہیں ‌تھے کہ...
  14. ز

    شاعرو ۔۔۔ عوامی اصلاح سے بچو!

    اردو کےمنفرد شاعراور منھ چھٹ نقاد ساقی فاروقی نے ایک جگہ لکھا ہے کہ شاعر کو شعر کہتے وقت زبان و بیان کے سارے امکانات اچھی طرح سے کھنگال لینے چاہیئیں، ورنہ عوام اس شعر کی اصلاح کر دیتے ہیں۔ ساقی فاروقی فراق کے اس شعر کا ذکر کر رہے تھے: ذرا وصال کے بعد آئینہ تو دیکھ اے دوست ترے جمال کی دوشیزگی...
  15. ز

    اردو کی مستند ترین آن لائن لغت اور فانٹاگرافی

    بہت شکریہ الف عین صاحب۔ جی یہ تو بڑی مصیبت ہے، کہ رسم الخط ایک ہونے کے باجود ہمارے لیے فارسی اور عربی کے دروازے بند ہو گئے ہیں۔ فارسی ادب کا بیش بہا ذخیرہ آن لائن موجود ہے، لیکن آپ اسے تلاش نہیں‌کر سکتے۔ زیف
  16. ز

    اردو کی مستند ترین آن لائن لغت اور فانٹاگرافی

    جیسا کہ آپ جانتے ہیں، چار لغات ایسی ہیں جنھیں اردو کی مستند ترین لغات مانا جاتا ہے۔ یہ لغات ہیں: فرہنگِ آصفیہ نور الغات اردو لغت تاریخی اصول پر A Dictionary of Classical Urdu, Hindi and Hindustani یونیورسٹی آف شکاگو کی مہربانی سے ان میں سے موخر الذکر لغت آن لائن دستیاب ہے۔ یہ لغت اگرچہ...
  17. ز

    کون کون سی بڑی ویب سائٹس علوی نستعلیق استعمال کر رہی ہیں؟

    میں نے گوگل کرنے کی کوشش کی لیکن کچھ زیادہ سائٹیں‌نہیں‌مل سکیں۔ اردو کی بڑی ویب سائٹس میں سے وچار ڈاٹ کام اور الف عین صاحب کا رسالہ سمت ہی نظر آیا ہے۔ کیا دوست کچھ اور ویب سائٹوں کے نام دے سکتے ہیں جو علوی نستعلیق استعمال کر رہی ہیں؟ پیشگی شکریہ زیف
  18. ز

    علوی نستعلیق فونٹ میں حروف کے جوڑوں کی غلطیاں نوٹ کریں

    معلوم نہیں‌پہلے کسی دوست نے نشان دہی کی ہے یا نہیں، لیکن آج ہی ایک اور غلطی سامنے آئی ہے۔ اگر ل ث ی (ثالث ی) لکھا جائے تو لثی بن جاتی ہے۔ زیف
  19. ز

    عادل منصوری انتقال کر گئے

    جناب الف عین صاحب: ایک منصوبہ تو یہ تھا کہ وہ اپنے ممدوح ظفر اقبال کی ویب سائٹ بنانا چاہتے تھے۔ ان کے پاس ظفر اقبال کی کلیات (چار جلدیں) ڈجیٹل شکل میں‌موجود تھیں اور ہمارا پروگرام تھا کہ ان سب کو انٹرنیٹ پر دستیاب کرا دیں۔ انھوں نے پہلی جلد مجھے بھیجی تھی (تصویری شکل میں)، لیکن افسوس کہ اب...
  20. ز

    عادل منصوری انتقال کر گئے

    عادل منصوری صاحب اس قدر اچانک چلے گئے کہ ہمارے بہت سے مشترکہ منصوبے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ اور پھر جب ایک دن یہ اندوہ ناک خبر ملی تو یقین ہی نہیں‌آیا، یہی سمجھا کہ کسی نے مذاق کیا ہے۔ پھر ان کے گھر فون کیا تب جا کر تصدیق ہوئی۔ منصوری صاحب کے لیے لکھا ہوا اپنا حقیر سا نذرانہٕٕ عقیدت...
Top