نتائج تلاش

  1. ز

    تیس دن کے لئے ترک مے و ساقی کر لوں ۔ شبلی نعمانی

    علامہ شبلی کی عمدہ غزل پوسٹ کرنے کا بہت شکریہ۔ صرف ایک بات۔۔۔ چوں کہ اس شعر میں صوری قافیہ برتا گیا ہے اس لیے یہاں الف مقصورہ نہیں آئے گا بلکہ عیسیٰ کی بجائے “عیسی“ لکھا جائے گا (یعنی ی کے اوپر کھڑی زبر کے بغیر)۔ آداب عرض ہے زیف
  2. ز

    رفیع محمد رفیع کی 30ویں برسی پر ان کے دو نئے گانے

    محمد رفیع کا انتقال آج سے ٹھیک تیس برس قبل 31 جولائی 1980 کو ہوا تھا۔ اس موقعے پر رفیع کے مداحین کے لیے ان کے دو نئے گیت پیشِ خدمت ہیں، جو 60 کی دہائی میں موسیقار مدن موہن نے ریکارڈ کروائے تھے لیکن کسی وجہ سے ریلیز نہیں کیے جا سکے تھے۔ ہر سپنا اک دن ٹوٹے یا الٰہی ایک حسینہ نے ۔۔۔۔...
  3. ز

    بدیسی پیڑ

    محترم شمشاد صاحب، آپ ہی پر موقوف نہیں، ربانی صاحب اور عائشہ صاحبہ نے بھی اسے نظم نہ کہتے ہوئے “تحریر“ کہا ہے۔اس بات سے قطعِ نظر کہ فی زمانہ دنیا کی تمام بڑی زبانوں (بہ شمول فارسی، عربی اور ہندی) کی بیشتر شاعری نثری نظم کی صورت میں کی جا رہی ہے اور باوجود اس بات کے کہ انکل شیخ زبیر فرما گئے ہیں...
  4. ز

    بدیسی پیڑ

    جناب ربانی صاحب، آپ نے صرف دو سطروں میں نظم کا بہت عمدہ تجزیہ کیا ہے۔ تاریخ ہمیں سکھاتی ہے کہ دوسروں کی اندھادھند تقلید کے نتائج اکثر اچھے نہیں نکلتے۔ آپ کا اور دیگر دوستوں کا شکریہ جنہوں نے نظم کو پسند کیا ہے۔ زیف
  5. ز

    بدیسی پیڑ

    سنو پیارے بچو، جہاں ہم کھڑے ہیں، یہاں آج سے سال ہا سال قبل ایک شہر ایسا آباد تھا جس کے چرچے زمانے کے وردِ زباں تھے۔ یہاں آسماں ایسا شفاف تھا اس میں سب مہ جبیں اپنی صورت تکا کرتے تھے۔ اس کی گلیاں سرِ شام زلفوں کے عنبر سے رچتی تھیں، آب و ہوا معتدل اور کثافت سے عاری تھی۔ برسات کے موسموں میں...
  6. ز

    اگر آں ترک شیرازی بدست آرد دلِ ما را ۔ تضمین بر حافظؔ (از فاتح الدین بشیرؔ)

    جناب فاتح صاحب کامیاب تضمین کے لیے مبارک باد قبول فرمائیں۔ حافظ کی یہ غزل اس قدر رواں دواں اور برجستہ ہے کہ ہر شعر ڈھلا ڈھلایا اوپر سے اترا ہوا لگتا ہے۔ ظاہر ہے کہ اس کی تضمین کا خیال ہی بڑے دل گردے کی بات ہے۔ اس لیے اس جراتِ رندانہ پر حوصلہ افزائی کے نمبر الگ سے پیشِ خدمت ہیں۔ بہشت اپنی...
  7. ز

    نظم - صحارا

    جناب اعجاز صاحب نظم کی پسندیدگی کا شکریہ۔ یہ نظم پوستین والی نہیں ہے بلکہ شائع ہو چکی ہے۔ لفظ کرہ میں تشدید نہیں ہے، میں نے تصدیق کر لی تھی۔ نظم لکھتے وقت یہ سطر یوں لکھی گئی تھی: ’۔۔۔دائرہ سارے کرّے کو گھیرے میں لپٹا چکا ہے۔‘ مگر بعد میں لغات دیکھنے کے بعد مجبوراً سطر تبدیل کرنا...
  8. ز

    نظم - صحارا

    ابھی چوتھا درویش اپنی کہانی سنا ہی رہا تھا کہ یک لخت ہی پانچویں کھونٹ سے ایک جوگی برآمد ہوا اور الاؤ کے نزدیک جا، آلتی پالتی مار کر بیٹھ کے اور گلا صاف کرکے یہ کہنے لگا: چھوڑو رہنے بھی دو اپنے بھوتوں کے پریوں کے جنوں کے فرسودہ قصے، بھلا ان میں رکھا ہی کیا ہے؟ زمانہ کہاں سے کہاں تک چلا...
  9. ز

    نظم ۔ بنام جارج واشنگٹن

    جناب وارث صاحب: کیا عالی کی ’دو مغموم آنکھیں‘ نیٹ پر کہیں دستیاب ہے؟
  10. ز

    نظم ۔ بنام جارج واشنگٹن

    تو گویا آپ یہ مانتے ہیں کہ دوسروں کو بیوقوف بنانے میں ہوشیار ہے؟
  11. ز

    نظم ۔ بنام جارج واشنگٹن

    نظم پسند کرنے والے تمام احباب کا شکریہ۔ خاکسار نے اسی ’زمین‘ میں کئی اور نظمیں بھی لکھی ہیں، وہ بھی پیش کر دوں گا۔ اعجاز صاحب: یہ نظم نئی نہیں ہے، بلکہ بقولِ شخصے، کل پرانی پوستین جھاڑی تو اس کی آستین میں سے کچھ اوراقِ کرم خوردہ گر پڑے جن میں یہ نظم بھی شامل تھی، جو اتفاق سے ابھی تک غیر...
  12. ز

    نظم ۔ بنام جارج واشنگٹن

    بڑے سردار واشنگٹن نے اپنی راج دھانی سے مجھے سندیس بھیجا ہے کہ میں اپنے قبیلے کی زمینیں بیچنا چاہوں تو وہ اس کا بڑا معقول ہدیہ دینے کو تیار ہیں۔ لیکن میں بیٹھا سوچ میں گم ہوں۔ سفید انساں بڑا ہشیار ہے لیکن، زمانے میں زمیں بھی بیچی جاتی ہے؟ بھلا دھرتی کا بھی بیوپار ہوتا ہے؟ زمیں میں نے خریدی ہی...
  13. ز

    ایک چینی ۔۔ ۔ اردو کا شیدائی

    شیدا چینی نمونہ کلام دنیائے پر بہار کا موسم اداس ہے تیرے بغیر پیار کا موسم اداس ہے شعلہ کچھ اور دل کی تڑپ کا جگائیے شب ہائے انتظار کا موسم اداس ہے کچھ ہم کو راس آگئی پابندیِ فضا کچھ ان کے اختیار کا موسم اداس ہے کیا گردشِ جہاں کی ہے تلخی بڑھی ہوئی کیوں نشہ و خمار کا موسم اداس ہے...
  14. ز

    آن لائن جریدہ ’سمت‘ کا شمارہ 19 کا اجراء کر دیا گیا

    جناب الف عین صاحب مجھے پورا رسالہ پڑھنے کا موقع تو نہیں ملا لیکن افسانہ، مزاحیہ مضمون اور نوشی گیلانی کا افتی نسیم کے بارے میں لکھا ہوا خاکہ ضرور پڑھا ہے۔ حسنِ انتخاب اور حسنِ ترتیب کے لیے داد قبول فرمائیں۔ دستِ برگ کے بعد سے ستیہ پال آنند صاحب کی کئی کتابیں آ چکی ہیں اور وہ آج کل بھی...
  15. ز

    افسانہ --- گلیشیئر

    ’یہ جو سامنے درختوں کا جھنڈ نظر آ رہا ہے، بس اس کے پیچھے ہی گبرال ہے۔‘ ایک چرواہے نے مجھے اطلاع دی۔ تھکاوٹ اور بھوک سے برا حال تھا۔ مجھے شمالی صوبہ سرحد کی تحصیل الائی کے قصبے بنہ سے دشوار پیدل سفر شروع کیے ہوئے دس گھنٹے گزر گئے تھے۔ میں لڑکھڑاتا ہوا کیچڑ آلود راستے پر چلتا گیا۔ پانچ منٹ بعد...
  16. ز

    وقت کبھی ایک سا تو نہیں رہتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    فاتح اور شمشاد، مصرعے کی وضاحت کا بہت شکریہ۔ اور ہاں ایک غلطی کا ازالہ میں بھی کرتا چلوں، عربی کا جو شعر میں نے اوپر لکھا تھا، وہ امام غزالی کا نہیں ہے۔ یہ ان کی کتاب احیاالعلوم میں ضرور موجود ہے، تاہم کتاب دوبارہ دیکھی تو معلوم ہوا کہ سیاق و سباق سے صاف ظاہر ہے کہ یہ کسی اور شاعر کا ہے اور...
  17. ز

    وقت کبھی ایک سا تو نہیں رہتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    عمدہ تحریر کے لیے شکریہ۔ لیکن سلطان باہو کے دوسرے مصرعے کی سمجھ نہیں آ سکی، اگر اس کا اردو ترجمہ عنایت کر دیں تو عنایت ہو گی۔ قیاس کہتا ہے کہ یہ شعر امام غزالی کے اس شعر سے ملتا جلتا ہو گا: ارید وصالہ و یرید ہجری فا ترک ما ارید لما یرید (میں اس کا وصال چاہتا ہوں اور وہ میری جدائی چاہتا ہے...
  18. ز

    افسانہ ۔۔۔ جنگل میں جن

    افسانے کی پسندیدگی کا بہت شکریہ مغل صاحب۔ خاک سار نے اسی سفر کے دوران پیش آنے والے چند اور واقعات کو بھی قلم بند کیا ہے۔ چند دنوں میں انہیں بھی پیش کر دوں گا۔ زیف
  19. ز

    افسانہ ۔۔۔ جنگل میں جن

    جناب اعجاز صاحب، نہیں یہ افسانہ اس محفل کے علاوہ کہیں اور شائع نہیں ہوا۔ پاکستان کے کسی ادبی پرچے میں اشاعت کے لیے بھیجنے کا ارادہ ہے۔آپ چاہیں تو سمت میں شامل کر سکتے ہیں۔ زیف
  20. ز

    افسانہ ۔۔۔ جنگل میں جن

    اچانک سارا جنگل کتوں کی آوازوں سے گونج اٹھا۔ بھانت بھانت کے کتوں کی آوازیں، بھاری بھرکم، غصیلی، گونجیلی آوازیں۔ کچھ پتلی، نوکیلی اور تیز پچ والی اور کچھ بھاری بھرکم اسفندیار کتوں جیسی ثقیل اور بوجھل۔ لیکن ان تمام آوازوں میں جوش اور ولولہ بھرا ہوا محسوس ہوتا تھا جیسے یہ کتے کسی خاص مشن پر بھاگے...
Top