نتائج تلاش

  1. ز

    اردو ویب سائٹوں پر قابلِ اعتراض الفاظ کا فلٹر

    ابنِ‌سعید صاحب، تفصیلی جواب دینے کا شکریہ۔ لیکن ایک سوال اب بھی تشنہ ہے کہ کیا اردو رسم الخط کی مخصوص نزاکتوں کے دائرے میں‌رہتے ہوئے ایسا کیا جا سکتا ہے؟ دوسرے سوال کا جواب تو بالواسطہ مل گیا ہے کہ غالباً اس فورم پر اس طرح کا کوئی فلٹر استعمال نہیں کیا جاتا۔ زیف سید
  2. ز

    اردو ویب سائٹوں پر قابلِ اعتراض الفاظ کا فلٹر

    عام طور پر انگریزی زبان کی ایسی ویب سائٹوں پر جہاں‌عوام کو بھی لکھنے کی اجازت ہوتی ہے، ایسا فلٹر لگا دیا جاتا ہے جو قابلِ اعتراض الفاظ کو از خود حذف کر دیتا ہے۔ کیا اس قسم کا کوئی فلٹر اردو کے لیے بھی موجود ہے، اور کیا اس فورم پر اس کا استعمال کیا جاتا ہے؟ دوسری (بلکہ شاید پہلی )بات یہ کہ...
  3. ز

    گرافکس فوٹو شاپ - تعارف کلاس 1

    ابو شامل بھائی، بہت شکریہ یہ ٹیوٹوریل عنایت کرنے کا۔ لیکن معذرت کے ساتھ میں ایک غلطی کی نشان دہی کرنا چاہتا ہوں۔ امید ہے آپ برا نہیں‌منائیں گے۔ اور ویسے بھی یہ غلطی پاکستان میں‌بہت عام ہے۔ وہ غلطی یہ ہے کہ جو کمپنی فوٹو شاپ بناتی ہے، اس کا نام اَڈوبی ہے، نہ کہ ایڈوب۔ مطلب یہ کہ لفظ کی آخری ای...
  4. ز

    کنورٹر ہندی سے اردو اور اردو سے ہندی کنورٹر

    ہندی سے اردو میں تو یقیناً مسائل ہیں کیوں کہ اردو میں ایک ہی آواز کے لیے مختلف حروف برتے جاتے ہیں، لیکن اردو سے ہندی میں‌منتقلی خاصی اطمینان بخش ہے۔ میں نے یہ شعر اردو میں‌لکھا: دیکھ تو دل کہ جاں سے اٹھتا ہے یہ دھواں سا کہاں سے اٹھتا ہے اس میں صرف اتنا ہوا کہ دِل کو دَل بنا دیا اور دُھواں...
  5. ز

    اردو سے رومن کنورٹر

    نیبل بھائی، اصل میں بہت سے ایسے لوگ ہیں جو اردو سے لگاؤ رکھتے ہیں اور اچھی خاصی اردو سمجھ بھی لیتے ہیں لیکن رسم الخط نہ پڑھ پانے کی وجہ سے محروم رہ جاتے ہیں۔اگر آپ گوگل والوں کا انڈک زبانوں‌کا کنورٹر دیکھیں http://www.google.co.in/transliterate/indic تو وہ بڑی عمدگی سے کام کرتا ہے اور...
  6. ز

    اردو سے رومن کنورٹر

    دوستو، کیا اردو کے لیے کوئی ایسا کنورٹر دستیاب ہے جو اردو متن کو رومن میں‌منتقل کر دیتا ہو؟ درجِ ذیل صفحے پر ایسی ایپلیکیشن کے بارے میں‌بتایا گیا ہے جو اردو سے گورمکھی میں‌تبدیل کر دیتی ہے۔ http://www.advancedcentrepunjabi.org/s2g_final/progress.htm پنچابی اخبار وچار ڈاٹ کام والے اسی کو...
  7. ز

    علوی نستعلیق فونٹ میں حروف کے جوڑوں کی غلطیاں نوٹ کریں

    ایک اور غلطی نظر آئی ہے۔ نئے پرانے دونوں ورژنوں‌میں اگر گھ ٹ نے( بہ معنی زانو )لکھا جائے تو وہ گھٹنے بن جاتا ہے، یعنی گ ٹھ نے۔ زیف
  8. ز

    علوی نستعلیق فونٹ میں حروف کے جوڑوں کی غلطیاں نوٹ کریں

    اگر علوی نستعلیق میں لفظ کچی لکھا جائے تو ک کے اوپر اتنی لمبی زبر پڑ جاتی ہے کہ لفظ گچی یعنی گ کے ساتھ پڑھا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ جیتتے اور جیتنے بھی درست طریقے سے نہیں لکھے جا رہے۔ زیف
  9. ز

    علوی نستعلیق ۔ ایک نئے دور کی ابتداء

    میری طرف سے بھی علوی صاحب کو بہت بہت مبارک باد۔ انٹرنیٹ پر اردو نستعلیق کی فراہمی کو اردو دنیا کا ’ہولی گریل‘ کہیں یا منزلِ ہفت خواں کہ جسے علوی صاحب کمال خوبی سے سر کر گئے ہیں۔ میر تقی میر کے الفاظ میں: سب پہ جس بار نے گرانی کی اس کو یہ ’نوجواں‘ اٹھا لایا یا جو کام کیا تم نے وہ رستم سے نہ...
  10. ز

    آدھی رات کا سورج ۔۔۔ شہیدوں‌ کی شاہراہ، دوسرا حصہ

    شمشاد صاحب، ابھی تو ابتدا ہے ۔۔۔ آگے آگے دیکھیئے ہوتا ہے کیا۔ یہ بتاتا چلوں کہ اس سفرنامے سے متعلقہ نقشے اور تصاویر ان صفحات پر ملاحظہ کی جا سکتی ہیں: http://www.voanews.com/urdu/sooraj.cfm
  11. ز

    آدھی رات کا سورج ۔۔۔ شہیدوں‌ کی شاہراہ، دوسرا حصہ

    پوئیٹیرز کے اس تاریخی میدانِ کارزار سے چند میل دور حکومتِ فرانس نے امریکہ کے ڈزنی ورلڈ کی طرز پر فیوچروسکوپ یا مستقبل نما بنایا ہے۔ اس کے اندر کسی قسم کی جدتیں رکھی گئی ہیں۔ ان میں تھری ڈی سینما سب سے زیادہ مقبول ہے۔ ایک قسم کی تھری ڈی فلم میں زمین پر لاکھوں برس بعد رونما ہونے والی حیاتیاتی اور...
  12. ز

    آدھی رات کا سورج ۔۔۔ فرانس اور سپین کا سفرنامہ

    دوستو: مئی کے مہینے میں خاک سار کو فرانس اور سپین جانے کا موقع ملا۔ اسی سفر کی روداد ان صفحات پر پیشِ خدمت ہے ۔۔۔ اگر قبول افتد۔ [U]شہیدوں کی شاہراہ[/U] آج میرا پیرس میں دوسرا اور آخری دن تھا۔ اگرچہ کل سارا دن پھرکی کی طرح ادھر ادھر گھومتا پھرتا رہا تھا اس لیے رات شدید تھکان تھی۔ مگر اس کے...
  13. ز

    اسلام آباد میں صحرائے عرب کی حور

    کوئی تین چار برس ادھر کی بات ہے، ایک دن میرا گزر اسلام آباد کے بلیو ایریا سے ہو کر سیدھی ایوانِ صدر کو جانے والی جناح ایونیو سے ہوا۔وہاں ایک ایسا نظارہ دیکھنے کو ملا کہ کچھ دیر کے لیے تو مجھے اپنی آنکھوں پر یقین ہی نہیں آیا۔چمکتے، چمچماتے ہوئے جناح ایونیو پر یہاں سے وہاں کھجور کے درخت اپنے...
  14. ز

    آہ ۔ ۔ ۔ مصباح !

    اس وقت مصباح الحق نیازی عجیب و غریب نفسیاتی کیفیت کا شکار ہوں گے۔ ایک طرف تو غنیم کا تنِ تنہا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی طمانیت، تو دوسری جانب ایک ہاتھ کی دوری پر لبِ بام کے رہ جانے کی گرہ۔ بھارت ہی کے خلاف پول میچ میں مصباح نے اس وقت ٹیم کو جیت کے کنارے تک پہنچا دیا تھا جب جیتنے کی تمام امیدیں...
  15. ز

    دنیا کا سب سے تنہا درخت

    بہت شکریہ دوستو یہ مضمون پسند فرمانے کا۔ فی الوقت غالباً دنیا کا سب سے اہم مسئلہ ماحولیات کا ہے۔ اگرچہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ ہمیں پہلے ہی بہت دیر ہو چکی ہے، تاہم پھر بھی تمام دنیا کے انسان اجتماعی طور پر کوشش کریں تو شاید اس سیارے کی ڈوبتی ہوئی نیا کو بچایا جا سکے۔ محب بھائی: بہت کم...
  16. ز

    دنیا کا سب سے تنہا درخت

    دنیا کا سب سے تنہا درخت اردو کے درویش صفت شاعر مجید امجدنے کہاتھا: اس جلتی دھوپ میں یہ گھنے سایہ دار پیڑ میں اپنی زندگی انہیں دے دوں جو بن پڑے لیکن شاید مجید امجد کو یہ معلوم نہیں ہوگا کہ دنیا میں اس شعر کا سب سے زیادہ حق دار افریقہ کے صحرائے اعظم میں واقع کیکر کا ایک درخت تھا۔ یوں...
  17. ز

    اردو کا آغاز اور ارتقاء

    جناب شاہد صاحب: ناچیز مضمون پسند فرمانے کا شکریہ۔ دیر لگی آنے میں‌تم، شکر ہے پھر بھی آئے تو۔۔۔ آپ نے لکھا ہے کہ پنجابی اردو کی ماں کہلائی جا سکتی ہے۔ معذرت کے ساتھ عرض‌کروں‌گا کہ جدید لسانیات کی روشنی میں‌یہ نظریہ غلط ثابت ہو چکا ہے۔ اصل میں‌ پاکستان میں‌دریائے سندھ سے بھارت کے وسط تک...
  18. ز

    لشکری زبان: دوسری قسط

    مینڈا سائیں: اس سوال کے جواب کا تفصیلی جائزہ قسط نمبر تین میں‌موجود ہے بلکہ تیسری قسط کی ابتداہی فورٹ ولیم کالج سے ہوتی ہے۔ (میں‌نے تیسری اور چوتھی قسطوں‌کو اکٹھا ہی پیش کر دیا ہے)۔ زبان کی ابتدا کے بارے میں‌ بھی آب کی بات بجا ہے کہ اس کا آغاز ہزاروں سال قبل ہوا ہے۔ اس کا جائزہ بھی اسی...
  19. ز

    لشکری زبان: تیسری قسط

    دو نئے انداز جب انگریز ہندوستان آئے تو انہیں یہ دیکھ کر بڑا تعجب ہواکہ ہندواور مسلمان ایک ہی زبان بولتے ہیں۔ ایک ایسی زبان جس کا ڈھانچہ اور صرف و نحو خالصتاً مقامی ہیں لیکن جس نے فارسی اور فارسی کے توسط سے عربی زبان سے اثر قبول کیا ہے اور جو عربی رسم الخط میں لکھی جاتی ہے۔ انگریزوں کی حیرت...
  20. ز

    اردو کا آغاز اور ارتقاء

    شاہد بھائی: آپ کی بات بجا، لیکن حضور یہ آخری ڈنڈا تو ای یا او میں ‌بھی "بدرجہِ اتم" موجود ہوتا ہے۔ صرف اس کے سر پر ایک "کنڈا " لگا دیا جاتا ہے۔ اس کی بنا پر زبان کا نام رکھنے کی تک کم از کم میرے سمجھ سے بالاتر ہے، کیوں کہ اگر کھڑی بولی ہے تو پھر پڑی بولی بھی ہونی چاہیے۔ تو پڑی بولی کو آپ رسم...
Top