نتائج تلاش

  1. ر

    بے کار پھر رہا ہے جو شیطان آج کل۔۔۔۔۔عبدالعزیز راقم

    بقول کسے" من آنم کہ من دانم" السلام علیکم، محترم م۔م۔مغل صاحب! ذرہ نوازی ہے آپ کی، ورنہ "من آنم کہ من دانم" ۔ آپ کافی دنوں سے تشریف نہیں لا رہے تھے شاید وقت نہیں ملا۔ آتے رہا کیجیے۔ مجھے آپ اساتیذو احباب کی رہنمائی کی ضرورت ہے۔ دعاؤں میں یاد رکھیے۔ اللہ آپ کو دائمی خوشیوں سے نوازے۔ والسلام
  2. ر

    گھریلو نُسخے: مرتبہ اردو ویب ٹیم "یکجا"

    السلام علیکم،بھائیو اور بہنو! آج یوں ہی بیٹھے بیٹھے خیال آیا کہ ہم آپ کے اور تو کسی کام نہیں آ سکتے چلو، "بے کار سے بےگار بھلی" کے مصداق کچھ نہ کچھ تو کر لیں۔ چنانچہ آپ ہی کے ارسال کردہ گھریلو نسخے اکٹھے کر دیے ہیں تاکہ آپ کو بار بار تلاش کی زحمت نہ اٹھانی پڑے۔ آپ انھیں کاپی کر کے محفوظ بھی...
  3. ر

    لوگ کرتے ہیں گلہ آزار کا۔۔۔۔۔عبدالعزیز راقم

    محترم اساتیذِ کرام، السلام علیکم! چھوٹی بحر میں لکھی ایک غزل بغرض اصلاح حاضر ہے: لوگ کرتے ہیں گلہ آزار کا ذکر کرتے ہیں جو زلفِ یار کا جو تھا ہونا وہ تو کب کا ہو چکا اب بھلا کیا فائدہ تکرار کا بات ہی تم نے مری مانی نہیں اب تماشا دیکھ لو بیمار کا خامشی کے ہم تو قائل ہو گئے چرچا...
  4. ر

    بے کار پھر رہا ہے جو شیطان آج کل۔۔۔۔۔عبدالعزیز راقم

    بھیا خرم! ہم کون ہوتے ہیں آپ سے آگے نکلنے والے۔ السلام علیکم، خرم بھائی! یہ "صاحب" پھر کہاں سے آ گیا؟ حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ۔ آپ تو منزل کے قریب پہنچ چکے ہیں جب کہ میں نے ابھی سفر کا آغاز کیا ہے۔ میں کیسے آگے نکل سکتا ہوں؟ اللہ آپ کو ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ والسلام
  5. ر

    اگر ممکن ہوتو،اپنے کمپیوٹر سے "براؤز " کا بٹن شامل کیا جائے

    السلام علیکم! مجھے اردو محفل میں آئے ہوئے بہت کم وقت ہوا ہے ۔ "براؤز" کا اختیار کوئی پیغام یا نیا دھاگا بھیجتے ہوئے بعض اوقات سکرین شاٹس کو منسلک کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔ اس کے لیے جو طریقہ اس وقت موجود ہے وہ کافی پیچیدہ اور طویل ہے جس کی وجہ سے نئے صارفین کو بہت پریشانی ہوتی ہے۔ (میں خود اس...
  6. ر

    کیا ایک ہی کی بورڈ کا استعمال ممکن ہے؟

    السلام علیکم، بھائی عارف کریم صاحب! آپ نے بجا فرمایا۔ میرے پاس جمیل نستعلیق کا پرانا ورژن تھا جس میں "غمومی" لکھا نظر آ رہا تھا۔ اب میں نے آپ کے دیے گئے لنک سے نیا ورژن ڈاؤن لوڈ کر لیا ہے ۔ میرامسئلہ حل ہو گیا ہے۔ آپ کا بہت بہت شکریہ۔ والسلام
  7. ر

    آتے ہی رہتے ہیں اکثر اُن کے ساتھ پرانے دوست۔۔۔۔۔عبدالعزیز راقم

    السلام علیکم، استاذِ محترم! آپ نے بالکل بجا فرمایا کہ"شاعری علمِ عروض کے سامنے رکھ کر نہیں کی جاتی بلکہ علمِ عروض شاعری کو سامنے رکھ کر وضح کیا گیا تھا"۔ اور "عموماً عروض سے نابلد شاعر بھی موزوں کلام کہتے ہیں"۔ میں قطعاً اس حق میں نہیں ہوں کہ علم عروض نہ سیکھا جائے۔ مجھے اپنے ہاں کے ایسے بہت...
  8. ر

    آتے ہی رہتے ہیں اکثر اُن کے ساتھ پرانے دوست۔۔۔۔۔عبدالعزیز راقم

    استاذِ محترم، السلام علیکم! مطلع میں ترمیم تو کر دی ہے لیکن کچھ مطمئن نہیں ہوں۔ آپ کیا فرماتے ہیں؟ دوسرے مصرعے میں آپ کے حکم پر "جو" کی بجائے "جب" کر دیا ہے۔ آتے ہیں محفل میں تمھاری ،تیرے ناز اٹھانے دوست جو جو باتیں تم بھول چکے ہو،تم کو یاد دلانے دوست دور افق میں چھپ جاتا ہے،کر کے...
  9. ر

    چمن میں نہ گُل ہے، نہ حسنِ نظر ہے۔۔۔۔ عبدالعزیز راقم

    محترم اساتیذِ کرام، السلام علیکم! اپنی پہلی غزل میں بہت سی ترامیم و تبدیلیاں کرنے کے بعد دوبارہ بھیج رہا ہوں۔ ملاحظہ فرما کر دیکھیے کہ پہلے کی نسبت کچھ بہتر ہوئی ہے کہ نہیں؟ چمن میں نہ گُل ہے نہ حُسنِ نظر ہے نہ اب داغ ہے وہ نہ اب وہ جگر ہے کرے کیا شکایت بھلا اس سے کوئی مٹا کر ہمیں وہ...
  10. ر

    بے کار پھر رہا ہے جو شیطان آج کل۔۔۔۔۔عبدالعزیز راقم

    السلام علیکم، استاذِ محترم! بہت شکریہ۔ آپ کی حوصلہ افزائی میرے لیے باعثِ مسرت ہے۔ دعاؤں کا طالب
  11. ر

    مبارکباد با ذوق کو مہارت مبارک

    باذوق بھائی! میری طرف سے بھی مبارکباد قبول فرمائیں۔ اللہ آپ کے ذوق کو سر سبز و شاداب رکھے۔
  12. ر

    تعارف لو جی ہم بھی آ گئے تیری محفل میں

    فاطمہ بیٹی! میری طرف سے بھی آپ کو "خوش آمدید" مجھے بھی ابھی تھوڑے ہی دن ہوئے ہیں لیکن یہاں آ کر سب کچھ بھول چکا ہوں۔ یہ "اردو" سے محبت کرنے والوں کی عظیم سلطنت ہے۔ اللہ اسے نظر بد سے بچائے۔ آمین
  13. ر

    بے کار پھر رہا ہے جو شیطان آج کل۔۔۔۔۔عبدالعزیز راقم

    آپ کی ہدایات کی روشنی میں غزل درست کر کے ارسال ہے السلام علیکم، استاذِ محترم! رات کے بعد تو مجھے آپ کو کچھ کہتے ہوئے ڈر بھی لگنے لگا ہے اور شرم بھی آ رہی ہے۔ آپ اپنی صحت کا بہت خیال رکھیے۔ آپ کی مصروفیات دیکھ کر میں یہ سوچ رہا ہوں کہ میری وجہ سے آپ کو اور زحمت نہ ہو۔ آپ جیسے لوگ پوری...
  14. ر

    درد لازم ہے کسی سے دل لگانے کے لیے۔۔۔۔۔عبدالعزیز راقم

    اچھی طرح صحت یاب ہو جانے کے بعد رہنمائی کر دیجیے گا۔ قابلِ احترام وارث صاحب، السلام علیکم! پہلی دعا تو یہ ہے کہ اللہ آپ کو صحت دے۔ آپ طبیعت کی خرابی کی وجہ سے تشریف نہیں لائے۔رو بہ صحت ہونے کے بعد باقی اشعار کے اسقام کے بارے میں بھی بتا دیجیے گا۔ فی الحال متذکرہ بالا شعر کا پہلا مصرع...
  15. ر

    بے کار پھر رہا ہے جو شیطان آج کل۔۔۔۔۔عبدالعزیز راقم

    دال میں کچھ کالا تو نہیں؟ استاذِ محترم! السلام علیکم، استاذِ محترم! وارث صاحب نے کیس واپس آپ کے پاس ہی بھیج دیا ہے۔ خدا نخواستہ "دال میں کچھ کالا تو نہیں؟ والسلام
  16. ر

    درد لازم ہے کسی سے دل لگانے کے لیے۔۔۔۔۔عبدالعزیز راقم

    استاذ محترم کا انٹرویو اُستاذِ محترم، السلام علیکم! گزشتہ رات میں گھومتے پھرتے انٹر ویو کے سیکشن میں پہنچا۔ وہاں آپ کے انٹر ویو کی تحریر پڑھی تو آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔ میں سمجھ رہا تھا کہ شاید آپ کی زندگی زیادہ مصروف نہ ہو لیکن انٹر ویو پڑھنے کے بعد میں سوچ میں پڑ گیا کہ اتنی ذمہ...
  17. ر

    آتے ہی رہتے ہیں اکثر اُن کے ساتھ پرانے دوست۔۔۔۔۔عبدالعزیز راقم

    بہت خوب،استاذِ محترم! السلام علیکم، استاذِ محترم! آپ نے مجھے ایک بالکل نئی بات بتائی ہے۔ مجھے ان بحروں یا ان کی ساخت کا بالکل علم نہیں تھا ۔ آپ کی اسی بات سے مجھے ایک بات یاد آ گئی ہے، آپ کو بھی اور دوسروں کو بھی بتانا چاہتا ہوں کہ میں جو کچھ لکھتا ہوں، اسے ایک ہی لَے میں پڑھنے کی کوشش...
  18. ر

    اجتماعی انٹرویو پہلا سوال

    پہلے سوال کا جواب کوئی بھی آواز، جب وہ اپنی حدود سے تجاوز کر جائے۔ آوازیں دراصل زندہ ہونے کا احساس دلاتی ہیں، بشرطیکہ ایک مخصوص حد کے اندر رہیں۔
  19. ر

    تعارف عبدالعزیز راقم

    خرم بھائی! یہ سب آپ ہی کے خلوص کا نتیجہ ہے۔ السلام علیکم، خرم بھائی! کیا کہوں اور کیا نہ کہوں۔ بہت ہی پیارے پیارے لوگ ہیں جو علم سکھاتے بھی ہیں اور ساتھ ساتھ اردو زبان کی بھی بہت خدمت کر رہے ہیں ۔ اللہ ان سب کو خوش رکھے۔ وارث صاحب، الف عین صاحب،م۔م۔مغل صاحب، ابنِ سعید صاحب، نبیل صاحب اور بہت...
  20. ر

    درد لازم ہے کسی سے دل لگانے کے لیے۔۔۔۔۔عبدالعزیز راقم

    استاذِ محترم، آپ کا اعتراض سر آنکھوں پر۔ "بھولے سے میں روٹھ بھی جاؤں مگر معلوم ہے وہ کبھی نہ آئیں گے مجھ کو منانے کے لیے" اس شعر کو اگر ایسے کر دیا جائے تو ٹھیک رہے گا؟ "بھول کر میں روٹھ بھی جاؤں،مگر معلوم ہے وہ بھلا کب آئیں گے مجھ کو منانے کے لیے" آپ کی رائے کا انتظار رہے گا۔...
Top