نتائج تلاش

  1. رانا

    کبھی پیشہ ورانہ زندگی میں بُرے پھنسے ہوں تو ادھر آجائیں

    اس شعر کی یک سطری تشریح یہ ہے کہ تمام پروگرامرز کے دکھ مشترکہ ہوتے ہیں۔ :)
  2. رانا

    کبھی پیشہ ورانہ زندگی میں بُرے پھنسے ہوں تو ادھر آجائیں

    اس لڑی کے بنانے کا خیال آج یوں آیا کہ پرسوں کی پوری رات آفس میں گزری۔ :) اس لئے سوچا کہ محفلین سے بھی ان کے پروفیشنل تجربات کی بابت پوچھا جائے۔ یہاں محفلین اپنے ایسے پروفیشنل لائف کے تجربات شئیر کریں: - جس میں کوئی کام ایسا بُرا پھنس گیا ہو کہ بس آپ زچ ہو کر رہ گئے ہوں۔ - جب آپ کو لگ رہا ہو کہ...
  3. رانا

    مبارکباد ABDUL AR: محفل کے نئے ہزاری

    بہت مبارک ہو۔ :) اس ہزاری موقعے پر اپنی آئی ڈی اردو میں کروالیں کہ محفل پر انگریزی آئی ڈی عجیب سی لگتی ہے۔ :)
  4. رانا

    بارہویں سالگرہ آپ کا اسٹار کیا ہے؟

    اپنی اپنی رائے ہے۔ بہرحال گفتگو ختم کرتے ہیں۔ :)
  5. رانا

    بارہویں سالگرہ آپ کا اسٹار کیا ہے؟

    میں اس کی بات ہی نہیں کررہا۔ صرف یہ پوچھا تھا کہ میری منطق آپ کو اے ایمپلائز بی وغیرہ جیسی لگی ہے تو سائنسدانوں کی اس زندگی سے بھرپور سیارے کی امید رکھنے والی منطق کے بارے میں کیا کہیں گے۔ کیوں کہ دونوں کی بنیاد یہی ہے کہ بعض ثابت شدہ سائنسی حقائق کی بنیاد پر بعض امکان کا دروازہ کھلا تسلیم کیا ہے۔
  6. رانا

    بارہویں سالگرہ آپ کا اسٹار کیا ہے؟

    اور یہ منطق کس قسم کی ہے: کیا دونوں میں کوئی فرق بیان کرسکیں گے ہوسکتا ہے مجھ سے ہی سمجھنے میں کوئی غلطی ہوئی ہو۔ اپنی حد تک یہ کہہ سکتا ہوں شائد عارضی طور پر۔ اگر مجھے اپنے استدلال کے خلاف ٹھوس سائنسی وضاحت مل گئی تو خاکسار آپ سے متفق ہوجائے گا۔
  7. رانا

    بارہویں سالگرہ آپ کا اسٹار کیا ہے؟

    میری نالائقی ہے کہ اپنی بات عام فہم انداز میں آپ تک نہیں پہنچا سکا کہ آپ اب تک میرا نکتہ اور استدلال ہی نہیں سمجھ سکے۔ بہرحال اگر ایک جملے میں اپنے استدلال کو بیان کروں تو کچھ اسطرح ہوگا کہ اگر موروثی اثرات مادی ذرائع (جینز یا ڈی این اے) سے شخصیت کا حصہ بن سکتے ہیں تو یہ مادہ بیرونی اثرات کے تحت...
  8. رانا

    بارہویں سالگرہ آپ کا اسٹار کیا ہے؟

    خاکسار نے ڈی این اے کی تعریف تو پوچھی ہی نہیں تھی کہ ایک سطر میں بیان کریں۔ بہرحال۔۔۔ جی کافی ہے۔ یہ علم ہوگیا کہ آپ اس نکتے کے بارے میں نہیں جانتے جس پر میرے استدلال کی بنیاد ہے اور صرف اپنے پہلے سے تسلیم شدہ عقیدے کا دفاع کررہے تھے۔
  9. رانا

    بارہویں سالگرہ آپ کا اسٹار کیا ہے؟

    سوڈو سائنس جس چیز کو کہا جارہا ہے اسے نہ میں تسلیم کرتا ہوں نہ آپ۔ میں نے اس کے ایک جزوی نکتے کی بات کی تھی کہ فلکیاتی اجسام کا اثر کچھ حد تک قابل فہم لگتا ہے۔ اسلئے بار بار سوڈ سائنس کا حوالہ دینا کچھ مناسب نہیں لگتا۔ یہ ایسا تاثر چھوڑرہا ہے جیسے کسی معاملے پر دلیل دینے کی بجائے اسے الفاظ کے...
  10. رانا

    بارہویں سالگرہ آپ کا اسٹار کیا ہے؟

    ایک غلط فہمی جو پیدا ہورہی ہے اس کی وضاحت کردوں کہ میرا قطعی یہ موقف نہیں ہے کہ ایسے انسانوں کی شخصیت بالکل ہی ایک جیسی ہوجاتی ہے۔ خاکسار صرف ان اثرات کے ہونے کو منطقی سمجھتا ہے۔ ہوبہو مشابہت سے خاکسار متفق نہیں ہے۔ البتہ بعض جزوی خصوصیات میں اشتراک ہوسکتا ہے لیکن وہ بھی ضروری نہیں کہ سب میں ہو۔...
  11. رانا

    بارہویں سالگرہ آپ کا اسٹار کیا ہے؟

    یہاں صرف اتنا بتانے کی کوشش کی تھی کہ ان فلکیاتی اجسام کے اثرات زمین پر ہوتے ہیں چاہے ان کی نوعیت کوئی بھی ہو بہرحال یہ مادی اثرات ہیں جو آپ کو تسلیم ہیں۔ پھر موروثی اثرات کے تحت شخصیت میں جو بعض خصوصیات inherit ہوجاتی ہیں ان کی کیا توجیہ ہے؟ اسے ایک سوال سمجھیں کیونکہ خاکسار کو بھی علم نہیں کہ...
  12. رانا

    بارہویں سالگرہ آپ کا اسٹار کیا ہے؟

    جن بنیادی وجوہات کی بنیاد پر منطقی لگتا ہے ان میں سے ایک تو اوپر ایک بہنا نے مثال دی کہ چاند کے اثر سے مدوجزر کی کیفیت ہے۔ پھر چاند ہی کے اثر سے بعض سبزیوں اور پھلوں کے پکنے کی کفیت ہے۔ جیسے انار اور ککڑیوں کے متعلق پڑھا تھا کہ چاند کےاثر سے (جو کہ مادی یا بصورت روشنی کسی بھی وجہ سے ہوتا ہو) ان...
  13. رانا

    مبارکباد ماہی احمد کی سالگرہ

    سالگرہ مبارک ہو ماہی بہنا۔ :)
  14. رانا

    بارہویں سالگرہ بروج ،ستارے اور ان کا احوال

    :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor: عدنان بھائی کمال لکھا ہے کسی نے۔ :)
  15. رانا

    بارہویں سالگرہ آپ کا اسٹار کیا ہے؟

    بہت شکریہ سعادت بھائی۔ انہیں انشاء اللہ ویک اینڈ پر مطالعہ کرتا ہوں۔
  16. رانا

    بارہویں سالگرہ آپ کا اسٹار کیا ہے؟

    ان چھ کے محفلی مزاج سے اگر کچھ شناسائی ہے تو کیا رائے ہے آپ کی ان کے مزاج وغیرہ میں مطابقت کے حوالے سے؟ آپ کا تو جوانی کا تجربہ بھی کافی رہا ہے اس حوالے سے۔ :)
  17. رانا

    بارہویں سالگرہ آپ کا اسٹار کیا ہے؟

    مجھے تو تمام اسٹارز کے نام بھی نہیں آتے کجا یہ کہ ان کے اثرات کی تفصیل۔ :) اسٹارز کے تحت قسمت بتانے جیسی باتوں پر میں بتا چکا ہوں کہ یقین نہیں ہے البتہ ان کے تحت مزاج و اطوار پر اثر مجھے کچھ حد تک منطقی لگتا ہے۔ بہرحال ابھی تک کوئی کینسیرین ہی نظر نہیں آیا یہاں کہ کچھ اندازہ لگایا جاسکے۔ :) یہ...
  18. رانا

    بارہویں سالگرہ آپ کا اسٹار کیا ہے؟

    اس مراسلے کو اپنی نصف بہتر سے دُور رکھیں۔اگر بیلن کا سامنا ہوہی جائے تو پرات سے رجوع کریں۔ :)
  19. رانا

    بارہویں سالگرہ آپ کا اسٹار کیا ہے؟

    اوہ اچھاااا۔ اب سمجھا عدنان بھائی مجھے ہر بے ضرر سے مراسلے پر بھی مثبت ریٹنگ سے کیوں نوازتے ہیں۔ ستاروں کے اثرات کچھ کچھ ثابت ہوتے جارہے ہیں اس لڑی میں۔ :p
  20. رانا

    بارہویں سالگرہ آپ کا اسٹار کیا ہے؟

    ہر دوسرا تیسرا جملہ لگتا ہے کہ میرے بارے میں ہی لکھا گیا ہے۔ پتہ نہیں ستاروں پر لکھنے والوں کے پاس ایسا فن کہاں سے آتا ہے کہ ایسے جملے استعمال کرتے ہیں جو ہرکسی کو اپنے متعلق ہی لگتے ہیں۔ :)
Top