رمضان میں ایک ادارے کی جانب سے رمضان کے پیغام کے حوالے سے ملکی سطح پر مختلف مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا۔ جن میں آرٹ مقابلہ بھی شامل تھا۔
اس مقابلہ میں حفصہ نے اسلام آباد / راولپنڈی میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ماشاء اللہ۔
حفصہ کی پینٹنگ۔
بڑھاؤ نہ آپس میں ملت زیادہ
مبادا کہ ہوجائے نفرت زیادہ
تکلف علامت ہے بیگانگی کی
نہ ڈالو تکلف کی عادت زیادہ
کرو دوستو پہلے آپ اپنی عزت
جو چاہو کریں لوگ عزت زیادہ
نکالو نہ رخنے نسب میں کسی کے
نہیں اس سے کوئی رذالت زیادہ
کرو علم سے اکتسابِ شرافت
نجابت سے ہے یہ شرافت زیادہ
فراغت سے دنیا میں دم...