نبیل بھائی، اردو محفل کی تجدید نو کی بات آپ نے پچھلے دنوں میں کہی تھی۔ اس بارے میں کیا پروگرام ہے آپ کا؟
اور یہ کہ بہت عرصہ ہو گیا ابن سعید بھائی محفل سے بالکل ہی غائب ہیں۔ اگر آپ سے رابطے میں ہیں تو اُنہیں کہیے کہ کبھی کبھی آ جایا کریں۔ :)
ہم نے (وقت کی کمی کے باعث) چھ صفحات پڑھنے کے بجائے صرف بچوں کی طرح تصویریں دیکھنے کی کوشش کی۔ :)
اسی بہانے عبد الرؤف بھائی کا دیدار ہو گیا۔ فیصل بھائی کی تصویر تو شاید ایک آدھ بار پہلے بھی دیکھی ہوئی ہے۔
نین بھائی! آپ کی دونوں تصویریں لاجواب ہیں۔ ماشا ء اللہ ۔ نظر اُتار لیجے گا ۔ :)
ہم نہ تو محفل میں داخلے کے وقت اتنے پپو تھے اور نہ اب بڑھاپے میں ایسے گبھرو ہیں۔ :) اس لیے ہماری طرف سے تو معذرت ہی قبول کیجے ۔ :) :) :)
اللہ اللہ!
آپ نے نہ جانے کیا کیا لکھ دیا۔ یقینا میں ایسا نہیں ہوں کہ جیسا آپ نے لکھ دیا۔
بس میری دعا ہے کہ اللہ مجھے آپ کے گمان کے مطابق بنا دے۔ آمین۔
اتنی ڈھیر ساری خوبصورت دعاؤں کے لئے بے حد ممنون ہوں۔ جزاک اللہ خیرا کثیرا و ایاک۔
الحمدللہ رب العالمین!
تمام تر تعریفیں اللہ رب العزت کے لئے ہیں کہ جس نے مجھ ناچیز کو اس خوبصورت محفل میں اس قدر محبت کرنے والے احباب عطا کیے۔ اللہ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے۔
تمام دوستوں کی پرخلوص دعاؤں اور مبارکباد پر تہہِ دل سے ممنون ہوں۔ :redheart: