نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    روزمرہ کی باتیں اور کیفیات

    احمد بھائی کا تو میں نے اس لیے کہا تھا کہ انہوں نے دفعِ شر تواضعِ شر کے لیے کچھ اسٹاک غزلیں کہہ کر رکھی ہوئی ہیں ۔ اپنا اصل کلام تو وہ آج کل ذاتی پیغامات میں بھیجتے ہیں قارئین کو۔
  2. ظہیراحمدظہیر

    روزمرہ کی باتیں اور کیفیات

    بالکل نیک خیال ہے ۔ معاوضے کے طور پر میں محمداحمد بھائی کی تین عدد غزلیں اور دو نظمیں آپ کی خدمتِ اقدس میں پیش کرتا ہوں ۔ گر قبول افتد زہے شر و فتن
  3. ظہیراحمدظہیر

    نیوزی لینڈ کا دورۂ پاکستان دسمبر، جنوری 2022-23ء

    کل ہی کچھ لوگ نماز کے بعد کرکٹ پر باتیں کررہے تھے۔ ایک صاحب جو ماضی میں پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل چکے ہیں بہت ناراض بلکہ غصے میں تھے۔ کہنے لگے: ان لوگوں کو کرکٹ نہیں پولو کھیلنا چاہیے ۔ شاید گھوڑوں کی اچھی کارکردگی کی وجہ سے یہ گدھے جیت جائیں ۔
  4. ظہیراحمدظہیر

    ڈبو کے چھوڑے گا تم کو یہ زعم یکتائی(تیاپانچہ)

    :):):):) ہاہاہاہا۔ یعنی چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں کیا بات ہے شوخیِ قلم کی! لگتا ہے آج کل خواہرم جاسمن نے کشتِ زعفران میں میز کرسی لگا کر ڈیرہ ڈالا ہوا ہے۔ وہیں سےتمام تحریفی اور تخریبی کارروائیاں ہورہی ہیں ۔ اور خوب ہورہی ہیں ۔
  5. ظہیراحمدظہیر

    ماسٹر

    نین بھائی ، قحط کا یہ زمانہ کبھی نہ کبھی ہر قلمکار پر آتا ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ یہ قلمی بانجھ پن عارضی ہوتا ہے ۔ سو پیوستہ رہیے شجر سے اور امید بہار رکھیے۔ بہار دوبارہ آئے گی ، چاند پھر نکلے گا ، رات ڈھل جائے گی ۔ وغیرہ وغیرہ ۔
  6. ظہیراحمدظہیر

    سموسہ کھانے کے نقصانات۔۔۔!

    بہت شکریہ ، تابش بھائی ۔ اللّٰہ تعالیٰ برکت عطا فرمائے ، بے حد و حساب رزقِ کریم عطا فرمائے ۔ دین و دنیا کی فلاح نصیب فرمائے۔ کبھی نہ کبھی آپ سے ضرور ملاقات ہوگی ۔ تب تک کے لیے ادھار۔ :)
  7. ظہیراحمدظہیر

    سموسہ کھانے کے نقصانات۔۔۔!

    یہ سو بات کی ایک بات ہے۔ پانی بھی اگر ایک حد سے زیادہ پیا جائے تو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
  8. ظہیراحمدظہیر

    سموسہ کھانے کے نقصانات۔۔۔!

    جی نہیں ۔ میں سموسے کی جگہ بھی گاجر کا حلوہ کھاسکتا ہوں ۔ بلکہ کسی بھی چیز کی جگہ گاجر کا حلوہ کھا سکتا ہوں۔ پاکستان آؤں تو آپ مجھے آزما کر دیکھ لیجیے گا۔ :grin:
  9. ظہیراحمدظہیر

    سموسہ کھانے کے نقصانات۔۔۔!

    ٹھیک کہا ، عبید بھائی ۔ ابھی چیک کیا تو معلوم ہوا کہ گول بٹن کلک کرنے کے بعد نیچے ایک چوکور بٹن کو اور دبانا تھا ۔ جلدی میں وہ رہ گیا۔ احمد بھائی نے جان بوجھ کر ووٹنگ کا طریقہ پیچیدہ رکھا ہے تاکہ کچوریوں کے شوقین ڈبل ووٹ نہ ڈال سکیں ۔:)
  10. ظہیراحمدظہیر

    سموسہ کھانے کے نقصانات۔۔۔!

    یہ تو دھاندلی ہوجائے گی ، عبید بھائی ۔ ووٹر فراڈ کا کیس ہوجائے گا۔ آپ بھی گاجر کے حلوے کو ووٹ دے دیں ۔ پھر دونوں بھائی مل کے نعرے لگائیں گے : آوے گا بھئی آوے گا حلوے والا آوے گا۔
  11. ظہیراحمدظہیر

    سموسہ کھانے کے نقصانات۔۔۔!

    احمد بھائی ، وڈیو تو میں نے دیکھی نہیں ، یقیناً کوئی کام کی بات ہوگی ۔ لیکن جیسے ہی بیلٹ پیپر پر گاجر کا حلوہ دیکھا تو فوراً ووٹ دے دیا۔ یعنی جھٹ دینی سے کڑاہی کے انتخابی نشان پر مہر لگادی۔
  12. ظہیراحمدظہیر

    پہلے اپنے آپ کو مسمار کر(تشریح)

    خواہرم ، آپ کی یہ ضرب المثل دراصل ضربِ بے مثل ہے ۔ مضروب بے چارے تو کچھ کہہ بھی نہیں سکتے۔:)
  13. ظہیراحمدظہیر

    پہلے اپنے آپ کو مسمار کر(تشریح)

    احمد بھائی ، یہ تو آپ نے میرا مسئلہ حل کردیا ۔ کئی دنوں سے اس سوچ میں تھا کہ اگلی غزل پوسٹ کرتے وقت تمہیداً کیا لکھنا ہے لیکن آپ کے سرخ رومال نے تو یہ مسئلہ ہی حل کردیا۔ اب نہ تازہ غزل کہنے کی ضرورت ہے اور نہ نئی غزل۔ بس غزل سے پہلے تین چار دفعہ " ہے تورو! ہے تورو! ہے تورو!" لکھ دوں گا ۔...
  14. ظہیراحمدظہیر

    غالب آہ کو چاہیے اِک عُمر اثر ہونے تک

    جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے مولانا غلام رسول مہرؔ نے دیوانِ غالب کے دیباچے میں عرشیؔ کا یہ قول نقل کیا ہے کہ غالب نے ہوتے تک ہی لکھا تھا ۔ ہونے تک بعد کا محاورہ ہے ۔ دیوان کے مرتبین نے بعد کے نسخوں میں ہوتے تک کو ہونے تک سے بدل دیا۔
  15. ظہیراحمدظہیر

    پہلے اپنے آپ کو مسمار کر(تشریح)

    اب تو گھبرا کے یہ کہتے ہیں اُدھر جائیں گے اُتھے بھی چین نہ پایا تو کدھر جائیں گے سوچ لیں احمد بھائی ۔ ادھر کوچے میں مہابلی نین سرکار آرام فرما ہوتے ہیں ۔ اگر آپ نے غلطی سے کہیں اُن کی استراحت میں خلل ڈال دیا تویوں نہ ہو کہ وہ انگڑائی لے کر اٹھ بیٹھیں اور کہیں کہ بچہ ذرا ادھر آؤ ۔ تو قریب...
  16. ظہیراحمدظہیر

    پہلے اپنے آپ کو مسمار کر(تشریح)

    ان شاعر حضرات کا نام بھی بتادیتیں آپ تو اچھا ہوتا ۔ :) کم از کم بچارے خوف اور دہشت سے بچاؤ کی تدبیر تو کرلیتے ۔ شربت کا گلاس اور دستی پنکھا پاس رکھ کر آل تو جلال تو پڑھتے ہوئے لاگ اِن ہوتے۔ ویسے جس تیزی سے آپ اتنی اچھی دھنائی کررہی ہیں لگتا یہی ہے کہ دو نہیں بلکہ چھ ہاتھ ہیں ۔ :D:D:D
  17. ظہیراحمدظہیر

    پہلے اپنے آپ کو مسمار کر(تشریح)

    ہا ہا ہاہ!بہت خوب! یعنی دو نہ شد سہ شد!
  18. ظہیراحمدظہیر

    ماسٹر

    ہا ہاہاہاہاہاہ! بہت ہی پرلطف! واقعی مزا آیا پڑھ کر ۔ ابنِ انشا نے بھی اسی طرز پر ایک استاد کی خاکہ نگاری کی ہے۔ عنوان استاد مرحوم تھا شاید۔ نین بھائی ، بہت داد و تحسین ! اب اس طرح کی تحریریں کیوں نہیں لکھتے؟!
  19. ظہیراحمدظہیر

    رمزِ اَخلاق

    غلطی کیسی ، یاسر بھائی۔ ان چھوٹی موٹی کوتاہیوں سے کون سا شاعر پاک ہے؟ الحمدللّٰہ ، آپ کی یہ نظم بہت اچھی ہے اور اس کا پیغام وقت کی ضرورت ہے ۔ اتنے اچھے شعر میں یہ ایک چھوٹا سا سقم نظر آیا تو میں نے آپ کی توجہ اس طرف دلائی ۔ آپ کے لیے اس مصرع کو درست کرنا کیا مشکل ہے ۔ بیشک صرف اور صرف کلامِ...
  20. ظہیراحمدظہیر

    پہلے اپنے آپ کو مسمار کر(تشریح)

    بالکل متوقع ردِ عمل! بیشک تمام دہشت گرد ایک قوم ہیں ۔ یہ تو ہم مظلوم و معصوم و محروم و محکوم ومغموم شعرا ہی ہیں جو معلوم نہیں آپس میں کیوں منظوم نہیں ۔ اور ڈر ہے کہ مذموم و مسموم دہشت گردی کے سبب معدوم ہی نہ ہوجائیں ۔ لگتا ہے کہ اب شعرائے محفل کو بھی اپنی بقا کی خاطر ایک تنظیم بنانی پڑے...
Top