میں تو تخیل کے پر لگا کر پرواز کرنا چاہ رہی تھی مگر عروض و اوزان کی آندھیوں نے ناتواں تتلی کو بدحواس کرنا شروع کر دیا۔ اب احساس ہوا کہ شاعری کے آسمان کی سیر کے لیے ابھی مجھے بہت محنت کرنی پڑے گی۔ چھوٹی چھوٹی ٹہنیوں پر پڑاؤ کرنا ہو گا۔
اس عادت کو فطرت بننے دیجیئے۔ چھوڑنے کی کوشش مت کیجیئے۔ اظہار کی عادت چھوٹ جائے تو اوہام، شکوک اور شبہات 'یقین' کا روپ دھار کر سکون غارت کرنے چلے آتے ہیں۔
آپ بالکل درست فرما رہے ہیں۔ ہمیں اللہ نےعلم حاصل کرنے کا حکم اسے لیے تو دیا ہے کہ ہر انسان اپنی عقل و فہم کا استعمال کرے اور شیطان کے ہر وار کا جواب دے۔ شیطان تو ہماری رگوں میں خون کی طرح دوڑتا ہے۔
24 گھنٹے شریعت شریعت کی گردان کرنے سے فائدہ نہیں۔ فائدہ ہے اس شریعت پر عمل کرنے کا۔
بلاشبہ تمام...
میں اس لیے خاموش ہو گئی تھی کہ چند لوگ کسی کی کوئی بات مان کر بھی نہیں ماننا چاہتے۔ حالانکہ علم کے حصول میں وسعت نظر و قلب بہت ضروری ہے۔ کھلے دل سے دوسروں کے نظریات کا احترام کرنا چاہیے۔ چاہے ہم ان سے اتفاق نہ بھی کرتے ہوں۔
اب آپ کو چند ذاتی مشاہدات بتاتی ہوں۔
میری پھوپھو ان چیزوں کی وجہ سے بہت...